کولکتہ کا ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ

 دبئی (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر آئی پی ایل 14 کے فائنل میں جمعہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ اور چنئی دونوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پچھلے میچ کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔جب آئی پی ایل 2021 کے فائنل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا مقابلہ چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) سے ہوگا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس مقابلہ کے لیے کرکٹ شیدائی پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں۔ چنئی جہاں اب تک 3 آئی پی ایل فائنل جیت چکی ہے، وہیں کولکاتا نے 2 بار آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کیا ہے۔ یعنی آج یا تو کولکاتا میچ جیت کر چنئی کی برابری کرے گی، یا پھر چنئی چوتھا آئی پی ایل تاج اپنے سر پر سجائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کولکاتا ٹیم نے ابھی تک دو بار آئی پی ایل کے فائنل میں داخلہ پایا ہے، اور دونوں ہی

درخشاں اندرابی کا کھلاڑیوں کوبین الاقوامی معیار کےہاکی کٹوں کا تحفہ

نئی دہلی //سینئر بھاجپا لیڈر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کل قومی سطح پرجموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی مکمل ہاکی کٹس تحفے میں دی۔تقریب کا اہتمام ہاکی جے کے نے کچھ دنوں پہلے منعقد ہونے والے ہاکی میلے کے تسلسل میں کیا تھا جہاں ڈاکٹر اندرابی نے کھلاڑیوں کو مکمل ہاکی کٹس عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تقریب جموں کے گرین فیلڈز کھیل کے میدان گاندھی نگر میں منعقد ہوئی۔ دو خواتین ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی جو کہ جھارکھنڈ میں کھیلی جانے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ اور جھانسی میں کھیلی جانے والی سینئر ویمن چیمپئن شپ میں جے کے کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی تھی جبکہ ایس ایس پی نارکوٹکس جموںوجے شرما مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جے کے ہاکی کے صدر راجیو شرما نے کہا

تازہ ترین