تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کشل پریرا سری لنکا کے کپتان مقرر

کولمبو// (یواین آئی)وکٹ کیپر بلے باز کشل پریرا کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے سری لنکا کا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ کوشل مینڈیس کو 18 رکنی ٹیم میں نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے 30 سالہ پریرا نے سری لنکا کے لئے 101 ون ڈے،، 22 ٹیسٹ اور 47 ٹی 20 میں نمائندگی کی ہے۔ وہ دیموتھ کرونارتنے سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کی تھی جس میں سری لنکا صفر۔تین سے ہار گیا تھا۔ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں دنیش چانڈیمل ، اینجلیو میتھیوز اور لاہرو تریمانے کو سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم سے ہٹا دیا ہے۔ ایسورو اڈانا اور دھننجے ڈی سلوا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز دورے میں نہیں رکھا گیا تھا۔ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔  

انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ کا گھربیٹھے ہوگا کورونا ٹیسٹ

نئی دہلی// (یواین آئی) انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کا گھر بیٹھے کورونا ٹسٹ ہوگا۔ اس سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ تال میل کرکے ان سے ان کے گھر کا پتہ مانگا ہے۔کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کے ٹسٹ کے لئے بی سی سی آئی منیجمنٹ ہر کھلاڑی کے گھر پر ، چاہے وہ ملک کے جس بھی حصہ میں ہوں، میڈیکل ٹیمیں بھیجیں گے۔ اگلے کچھ روز میں کورونا ٹسٹ کئے جانے کی امید ہے۔ ٹیم کے مقامی اراکین کو ایک ہفتے کی چھوٹ دی جائے گی جس میں انہیں اپنے گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارنٹین 18 یا 19 مئی کو شروع ہوگا اور دو جون کو انگلینڈ جانے کا وقت ہونے پر دو ہفتے کی کوارنٹین مکمل ہو جائے گی۔کوارنٹین کی مدت شروع ہونے سے پہلے ٹیم کے ہر کھل

ہندوستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا | وراٹ کوہلی اورروہت شرماسری لنکا نہیں جائیں گے : گنگولی

دہلی //ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ  (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما جولائی میں ہونے والی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اس وقت انگلینڈ کے خلاف ۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کررہے ہوں گے۔ سورو گنگولی نے کہا’’ہم نے جولائی میں سینئر مردو ںکی ٹیم کیلئے محدود اوورس کی سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ ٹیم سری لنکا میں ٹی۲۰؍ اور ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ‘‘ہندوستان کی ۲؍الگ الگ ٹیموں کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹیم انڈیا کےسابق کپتان نے

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کردیا جائے گا : بی سی سی آئی

نئی دہلی//ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔  ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔ ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے ۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔  بایو۔ببل میں داخلے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی، معاون عملہ اور ان کے کنبے کے افراد کی پہلے روز ہی کورونا جانچ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کھلاڑیوں کے لئے ایک اسپیشل بایو ببل تیار کرنا چاہتا ہے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ ٹور پر جارہے 20 کھلاڑی ملک کی مختلف ریاستوں سے ہیں اور کورونا کے معاملے پر سبھی ریاستوں کے ح

کورنا کے خلاف جنگ | وراٹ اور انوشکا نے پانچ روز میں 05 کروڑ سے زیادہ کی رقم کی جمع

نئی دہلی //ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی انوشکا شرما نے جس فنڈ ریزنگ مہم ‘ ان دز ٹوگیدر’ کی شروعات کی تھی ، انہوں نے اس کے ذریعہ پانچ کروڑ روپئے کی رقم جمع کرلی ہے ۔ سات مئی سے اب تک پانچ دن میں اس مہم کے ذریعہ 5.22 کروڑ مل چکے ہیں۔ اس مہم کو پورا کرنے کے لئے اگلے دو روز میں 1.78 کروڑ روپئے کی ضرورت ہے ۔  وراٹ اور انوشکا دونوں نے خود اس میں دو کروڑ روپئے عطیہ کئے تھے ۔ جمع رقم کو اے سی ٹی گرانس کو سونپا جائے گا۔ اس کے بعد اس رقم کو ضرورت مند افراد کو آکسیجن، میڈیکل ایکوپمنٹ اور مین پاور اور ویکسین فیسیلٹی پہنچانے کے لئے کیا جائے گا۔ وراٹ اور انوشکا کے علاوہ شیام اسٹیل نے بھی اس مہم میں دس لاکھ روپئے کا عطیہ کیا ہے ۔ اس مہم کو لانچ کرتے وقت وراٹ نے کہا تھا کہ ہمارا ملک فی الحال مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ ہمیں اس میں ایک ساتھ جمع ہونے اور آس پاس کے لوگوں ک

اولمپک تمغہ یافتہ سشیل کمارقتل کے معاملے میں فرار

نئی دہلی//چھترسال اسٹیڈیم میں جونیئر نیشنل چیمپئن ساگر پہلوان کے قتل کے معاملے میں اولمپک تمغہ فاتح سشیل کمار کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکاہے ۔ دہلی پولیس کی درجن بھر سے زیادہ ٹیمیں پہلوان کو پانچ ریاستوں میں تلاش کررہی ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز سشیل کے گرو اور سسر ستپال مہاراج سے بات چیت لیکن ستپال مہاراج نے سشیل کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یا دو روز میں سشیل کمار پولیس کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں ۔ معاملے کی جانچ کررہے پولیس افسر نے بتایا کہ دہلی کی 12 سے زائد ٹیمیں دہلی، این سی آر، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور اتراکھنڈ میں چھاپہ ماری کررہی ہے ۔ سشیل کی آخری لوکیشن ہریدوار سے ملی تھی۔ اس کے بعد سے لگاتار ان کا فون بند آرہا ہے ۔ دوسری طرف پولیس نے گرفتار ملزم پرنس دلال سے پوچھ گچھ کے بعد ان دن واقعہ می

آئی پی ایل کے بقیہ میچ | بی سی سی آئی کو انگلینڈ سمیت 4 ممالک سے میزبانی کی پیشکش

نئی دہلی//نگلینڈ ، یو اے ای کے بعد آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے دو اور ممالک نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سامنے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کو 29 میچوں کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا۔ اب باقی ماندہ 31 میچوں کے لئے بی سی سی آئی 20 دن کی ونڈو تلاش کررہا ہے ۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور یو اے ای بھی آئی پی ایل کی میزبانی کرچکے ہیں۔ پچھلا سیزن یو اے ای میں ہوا تھا ۔ٹائٹ شیڈیول اور کورونا کی وجہ سے بقیہ میچ ستمبر۔اکتوبر میں ہونے کا پورا امکان ہے ۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بی سی سی آئی اسے دوبارہ ہندوستان میں کرانے کا خطرہ مول نہیں اٹھانا چاہتا۔ ایسے میں گزشتہ سیزن کی طرح یو اے ای میں ان مقابلوں کے انعقاد کی بات چل رہی تھی لیکن ہندوستان کو انگلینڈ میں 14 ستمبر سے ٹسٹ میچ کھیلنے

عابد علی کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری، پاکستان کا ہمالیائی اسکور

ہرارے// سلامی بلے باز عابد علی (ناٹ آوٹ 215 ) کی شاندار ڈبل سنچریوں اور نعمان علی (97) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 169 رن کی بہترین شراکت کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے روز سنیچر کو اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کردی۔ عابد علی نے اپنی تیسری سنچری مکمل کی جو ان کے کیریر کا بہترین اسکور بھی بن گیا۔ پاکستان نے چار وکٹ پر 268 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ عابد علی نے 118 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ عابد 407 گیندوں میں29 چوکوں کی مدد سے 215 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ نعمان علی کے 97 رن پر آوٹ ہوتے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 510 رن پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ نعمان علی 104 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 97 رن بناکر اسٹمپ آوٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مرزبانی نے 82 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل

نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کھلاڑی ٹم سیفرٹ کورونا سے متاثر

احمدآباد// نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ واپس جانے کے بجائے فی الحال ہندوستان میں رہیں گے ۔ وہ ابھی احمدآباد میں آئیسولیشن میں ہیں۔ ضابطے کے مطابق سیفرٹ کا چارٹرڈ اڑان سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے ٹسٹ کیا تھا جس میں پازیٹیو پائے گئے ۔ نتیجے کے طور پر وہ دیگر ہم وطن کھلاڑی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ نہیں ہوسکے ۔ سیفرٹ کے کے آر کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے ورون چکروتی اور تیزگیندباز سندیپ واریر اس وائرس کی زد میں آئے تھے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ایک بیان کے مطابق سیفرٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنے دونوں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور ابھی ہلکی علامات محسوس کررہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے وہ دس روز میں ہوئے

بی سی سی آئی بقیہ آئی پی ایل کامقام طے کرنے کے تعلق سے جلدی میں نہیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا وبا سے بگڑتے حالات کے درمیان منسوخ کئے گئے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ مقابلوں کے دوبارہ انعقاد کے وقت اور مقام کے تعلق سے کافی اندازے لگائے جارہے ہیں۔ خبریں یہ ہیں کہ کچھ کاونٹیوں نے آئی پی ایل کے بقیہ 31 میچوں کی میزبانی کے لئے دلچسپی دکھائی ہے ، جس سے ٹورنامنٹ کے حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کھلبلی مچ گئی ہے ۔آئی پی ایل کے اس سیزن کو مکمل کرنے کے لئے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) یقیناً ستمبر میں ایک کھڑکی تلاش کررہا ہے ، لیکن وہ انعقادکا مقام طے کرنے کی جلدی میں نہیں ہے ۔ اس میں بھی کوئی دورائے نہیں ہیں کہ بی سی سی آئی کو آگے چل کر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ساتھ معاہدہ کرناہی ہوگا، تاکہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے تعلق سے دونوں کے درمیان کوئی ٹکراونہ ہو، جوآئی پی ایل اورٹی-20 عالمی کپ دونوں ٹورنامنٹ کے لئے سب سے اچھا ممکنہ انعقادکامق

وراٹ کوہلی اوراہلیہ انشکا شرما نے کورونا کے خلاف لڑائی میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا

ممبئی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اوران کی اہلیہ اداکارہ انشکاشرما نے کوروناوباکے خلاف جنگ میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا ہے ۔دونوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام میں سماجی خدمت کی تنظیم کیٹو کے ساتھ جڑنے اورہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی میں مددکرنے کے لئے رقم جمع کرنے والی مہم میں دوکروڑ روپے کاعطیہ دینے کااعلان کیا۔وراٹ نے کہا، ‘‘ہندوستان کے لئے چیزیں بہت مشکل ہیں، کیونکہ ہم وبا سے لڑرہے ہیں۔ سچ میں اپنے ملک کو اس طرح سے جوجھتے ہوئے دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے ۔ ہم ان تمام لوگوں کے شکرگزارہیں جوہمارے لئے شب وروز لڑتے رہے ۔ ان کی لگن قابل ستائش ہے ، لیکن اب ہمارے تعاون کی ضرورت ہے اور ہمیں ان کے حق میں کھڑاہونا چاہیے ، اس لئے انشکا اورمیں نے کیٹوپرایک فنڈریزر مہم شروع کی ہے ، جس کے تحت جمع ہوافنڈ اے سی ٹی گرانٹس میں جائے گا۔ ہم آپ تمام سے اس پہل میں شامل

آئی پی ایل بایو۔ببل | وائرس پھیلنے کی وجوہات کی جانچ کرنی ہوگی :گانگولی

نئی دہلی/یواین آئی// ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے آئی پی ایل بایو ببل میں کورونا وائرس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کا ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا وائرس پھیلنے کی وجہ ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کو یہ تصدیق کرنے کے لئے کہا ہے کہ کیا واقعی میں ایسا ہوا ہے تومعاملے کی جانچ کرنی ہوگی ۔گانگولی نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی اس سال اکتوبر۔نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے آئی پی ایل 2021 کے بچے ہوئے میچوں کے لئے کوئی راستہ نکالے گا۔ انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کے بیچ میں منسوخ ہونے کے بارے میں کہا کہ مجھے حقیقت میں یہ نہیں پتہ کہ بایو ببل کے اندر یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی ۔ ہم جانچ کرنی ہوگی اور اس کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک سے دوسرے شہر کا سفر کرنا

بی سی سی آئی اور فرنچائزیوں کو کھلاڑیوں کی واپسی پر پریشانی کا سامنا

نئی دہلی/یواین آئی// کورونا وبا کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے رد ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بندوبست پر بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ فرنچائزیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے سفر کی پابندی کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ کچھ فرنچائزیوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو چارٹر اڑان کے ذریعہ واپس بھیجنے کی ضرورت سمجھتے ہوئے ٹیموں کے سی ای او ،آپریشنز منیجر اور بی سی سی آئی کو پروازوں کا بندوبست کرنے اور انہیں منزل تک پہنچانے کے لئے اجازت حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے ۔ یہ تھوڑا مشکل اس لئے ہورہا ہے کیونکہ آٹھ میں سے چار فرنچائیزیوں کے کچھ کھلاڑی کورونا سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا سے پاک فرنچائیزیوں کے کھلاڑی بھی سفر نہیں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوگئی

سی ایس کے کے بلے بازی کوچ مائک ہسی کورونا سے متاثر

نئی دہلی//گیندبازی کوچ لکشمی پتی بالاجی اور سروس اسٹاف کے عملہ کے بعد اب چنئی سپرکنگس (سی ایس کے ) کے بلے بازی کوچ مائک ہسی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہسی کو ہلکے علامات ہیں اور فی الحال وہ دہلی میں ٹیم ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہیں۔ یہاں دس دنوں تک آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ آئی پی ایل 2021 میں ہسی کورونا متاثر ہونے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ منگل کو کرائے گئے ٹسٹ میں ہسی کی رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن فرنچائیزی نے اس کی تصدیق کے لئے ان کا ایک اور ٹسٹ کرایا ہے ۔ کوارنٹین میں رہنے کی وجہ سے ہسی اپنے ہم وطن کھلاڑیوں، کوچوں، کمنٹیٹرس کے ساتھ آئندہ روز میں کرکٹ آسٹریلیا اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے بیچ ایک منصوبہ کے تحت مالدیپ یا سری لنکا نہیں جائیں گے ۔ دراصل گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہندوستان میں موجود لوگوں کے لئے آسٹریلیا کی سرحدیں فی الحال بند ہیں۔ آسٹریلیائی کرکٹر ایسوسی ایشن کے چ

آئی پی ایل رد کرنے کا فیصلہ | ٹورنامنٹ کے لئے جھٹکا نہیں : نیس واڑیا

احمدآباد// بایو ببل میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر آئی پی ایل رد کئے جانے کے بعد کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ جہاں ہندوستان میں آئی پی ایل کے انعقاد پر سوال اٹھا رہے ہیں تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل رد کرنے کا فیصلہ اس کی قدر کو کم کر دے گا ، لیکن اس بیچ پہلے سیزن سے آئی پی ایل کے ساتھ جڑے ہوئے پنجاب کنگس کے کوآنر نیس واڑیا نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آئی پی ایل جیسے برانڈ ٹورنامنٹ کے لئے کوئی جھٹکا نہیں ہے ۔ اسے رد کرنے کا فیصلہ صحیح ہے اور مجھے یقین ہے کہ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کاپھر سے انعقاد کرے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی طرف سے سبھی فرنچائیزیوں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے بیشتر افسران کا خیال تھا کہ اسے پوری طرح رد کیا جائے ۔ واڑیا نے اس بات پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا،

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نمبر ایک ٹیم بنی

دبئی//بنگلہ دیش کو اسی کے گھر پر ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نمبر ایک پر رہا عالمی چیمپئن انگلینڈ خراب کارکردگی کی بدولت چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 20-2020 سیزن کی اپنی واحد ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شاندار جیت درج کرکے 121 پوائنٹ حاصل کرکے دو پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے ، جہاں وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے حالانکہ انگلینڈ نے اس فارمیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پر برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ، پا

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی//بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔اس واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں ھوڑا۔سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سے رد کردیا جائے ۔آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل نے فیصلے کی تصدیق کرت

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نمبر ایک ٹیم بنی

دبئی//بنگلہ دیش کو اسی کے گھر پر ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نمبر ایک پر رہا عالمی چیمپئن انگلینڈ خراب کارکردگی کی بدولت چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 20-2020 سیزن کی اپنی واحد ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شاندار جیت درج کرکے 121 پوائنٹ حاصل کرکے دو پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے ، جہاں وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے حالانکہ انگلینڈ نے اس فارمیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پر برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ، پا

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی// کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بعد منگل کے روزانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔ آج دوپہر بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔  

راجستھان اور حیدرآباد کے مابین دلچسپ مقابلہ

 نئی دہلی//آئی پی ایل 14 کی دو کمزور ٹیمیں راجستھان رائلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین یہاں اتوار کے روز دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع ہے ۔راجستھان کی ٹیم چھ میچوں میں چار شکست اور دو جیت کے ساتھ چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ حیدرآباد چھ میں سے پانچ میچ گنواکر صرف دو پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں اور آخری نمبر پر ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم یہ میچ گنوانا نہیں چاہے گی کیونکہ اس شکست کے بعد اسے اپنے باقی سبھی سات میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے ۔ وہیں راجستھان کے سامنے بھی تقریباً یہی صورتحال ہے ۔ اسے بھی اپنے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ راجستھان کے لئے اس کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کی بلے بازی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے اور گیندبازی بھی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس نے راجستھان کو پچھلے مقابلے میں سات وکٹ سے ہرایا تھا۔وہیں حیدرآباد بھی پچھلے میچ میں اسی پوزیشن میں