آئی سی سی ورلڈ کپ سُپر لیگ

 لندن/ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کا ایک اور بڑا میلہ سج گیا، آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے ہرا دیا، ڈیوڈ ویلی پانچ وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ساؤتھمپٹن میں کرکٹ کا ایک اور میلہ، ورلڈکپ سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہوئے، مہمان آئرش کھلاڑی ایک سو بہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ ویلی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔جواب میں انگلینڈ نے آسان ہدف کو ستائیس اعشاریہ پانچ اور میں چار وکٹ پر پورا کر لیا، سیم بلنگز 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔لیگ کا دوسرا میچ یکم اگست کو شیڈول ہے، انگلینڈ اور آئرلینڈ ہی کے درمیان تیسرا میچ چار اگست کو کھیلا جائے گا۔

فٹبال آسٹریلین اے لیگ

سڈنی/ فٹبال آسٹریلین اے لیگ میں گول ہی گول کی گونج پڑ گئی، ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے پرتھ گلوری کو پانچ تین سے ہرا دیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔لاک ڈاؤن کے دوران آسٹریلوی فٹبال میدان بھی آباد، لیگ اے میں ایڈیلیڈ یونائیٹڈ اور پرتھ گلوری مدمقابل ہوئیِں۔ ٹیم ایڈیلیڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ستائیسویں منٹ میں گول کر کے پہلی برتری حاصل کی، انتیسویں منٹ اسکور ڈبل ہو گیا۔حریف پرتھ کی طرف سے پہلا جوابی وار تینتیسویں منٹ میں ہوا، دو ایک کے نتیجے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ ایڈیلیڈ نے 38 ویں منٹ میں تیسرا اور 45 وین منٹ چوتھا گول کر دیا یوں پہلے ہاف کے اختتام پر سبقت چار ایک ہو گئی۔دوسرے ہاف میں بھی تابڑ توڑ حملے جاری رہے، مزید تین گولز نے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی جوشیلی پرفارمنس دیکھنے کو

عالمی نمبر 1 ایشلے بارٹی یو ایس اوپن سے دستبردار

سڈنی؍ خواتین کی عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹینس کی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ کورونا وبائی مرض کے خدشات کے سبب اس سال یو ایس اوپن میں نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا کی وبا کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کرسکتی ہیں۔ دفاعی چمپیئن بارٹی نے رواں سال فرانسیسی اوپن کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلان کریں گی کہ آیا وہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی یا نہیں۔اس سال ٹینس گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا انعقاد 31 اگست سے 13 ستمبر تک نیویارک میں ہونا ہے ۔ اس کے بعد فرانسیسی اوپن پیرس میں 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ بارٹی نے کیریئر میں واحد گرینڈ سلیم 2019 میں فرنچ اوپن جیتا ہے جہاں انہوں نے جمہوریہ چیک کی مارکیٹا وانڈروسووا کو 6-1 ، 6[؟]3 سے شکست دی تھی۔ہیرالڈ سن اخبار کے مطابق بارٹی نے کہا کہ میری ٹیم اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ا

عید پر بچوں کو دیکھ کر اپنا بچپن یاد آتا ہے: شاہد آفریدی

کراچی/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عید پر بچوں کو دیکھ کر اْنہیں اپنا بچپن یاد آتا ہے۔شاہد آفریدی نے عید الاضحی پر بچپن کی قیمتی یادوں کو ایک بار پھر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں والد صاحب کے ساتھ منڈی بڑے شوق سے جاتے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بچپن میں بکریکے سر پر مہندی بھی لگاتے تھے، اس کو سجاتے تھے اور عید سے ایک دن پہلیجانوروں کے پاس ساری رات گزارتے تھے۔اْنہوں نے بتایا کہ صبح جب جانور ذبح ہوتے تھے تو رو پڑتے تھے کیونکہ جانوروں سے اتنا پیار ہوجاتا تھا کہ انہیں ذبح کرنے سے منع کرتے تھے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے قربانی کے لیے لائے جانوروں کی ویڈیو بھی بنائی۔  

عمر اکمل کی سزا3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی

 لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو راحت دیتے ہوئے سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے ۔تاہم عمر اکمل نے اپنی سزا میں ڈیرھ سال کمی کو بھی ناکافی قرار دیا ہے ۔ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔13 جولائی کی واحد سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج آزاد ایڈجوکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے سناتے ہوئے عمر اکمل کی سزا آدھی کردی۔لاہور میں اپنی سزا کے خلاف فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سزا میں اس کمی سے بھی مطمن نہیں ہوں تاہم وکلا کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اچھے انداز میں کیس لڑا۔اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وکلا اور فیملی کی مشاورت سے کروں گا۔ عمر اکمل کے مطابق ایسے ہی کیسز میں دیگر کرکٹرز ک

سچن کی ڈبل سنچری بنانے میں ناکامی پر کپل دیو حیران

نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سچن تندولکر کو ٹیسٹ میں زیادہ ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کپل نے کہا کہ سچن سنچری بنانا جانتے تھے لیکن وہ اسے ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنے کے فن میں زیادہ ماہر نہیں تھے ۔انہوں نے یہ بات موجودہ خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رمن کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔سچن نے وریندر سہواگ ، جاوید میانداد ، رکی پونٹنگ ، یونس خان اور مرون اٹاپٹو کے برابر ٹیسٹ میں 6 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن پھر بھی وہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 200 ٹیسٹ کھیل کر اتنی ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ کپل نے سابق ہندوستانی کپتان کی بیٹنگ کا یہ پہلو اٹھایا ہے ۔کپل نے کہا کہ سچن میں تیز اور اس

براڈ کا نیا سنگ میل ، 500 وکٹ لینے والے ایلیٹ گروپ میں شامل

مانچسٹر //انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹ کے حصول کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔34 سالہ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز منگل کو کریگ بریتھویٹ کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنا 500 واں شکار کیا اور 500 ٹیسٹ وکٹ لینے والے گیند بازوں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے ۔ براڈ نے اپنے 140 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے گیند باز اور مجموعی طور پر ساتویں گیند باز بن گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے بولر ہیں۔ اس سے قبل جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اینڈرسن کا 500 واں شکار ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ ہی تھے اور براڈ نے بھی بریتھویٹ کو ہی اپنا 500 واں شکار بنایا۔ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹ کے کلب میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 ، آسٹریلیا کے

وہاب اور سرفراز پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل

لندن //پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں ہے ۔انگلینڈ میں 5 اگست سے شروع ہونے والی اس سیریز کے لئے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز اورتین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے 29 ناموں کا اعلان کیا تھا۔سابق کپتان سرفراز کو نوجوان محمد رضوان کے بعد ٹیم کا دوسرا وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے ۔ سرفراز کو گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ محمد رضوان گذشتہ سال آسٹریلیائی دورے کے دوران ٹیم کا حصہ تھے اور رواں سال فروری میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کھیلے تھے ۔ٹیم میں نو وارد اسپنر کاشف بھٹی بھی شامل ہیں۔ تاہم ٹیم میں اسپنرز کے

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا،آغاز 30 جولائی سے ہوگا | لیگ 2023 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا

لندن/آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ  اہم کردار ادا کرے گی۔  

یوراج سنگھ کا بی سی سی آئی پرامتیازی سلوک کا الزام

نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) کے ذریعے اپنے کیریر کے آخری مرحلے میں امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سمیت کئی کرکٹر کے ساتھ بی سی سی آئی نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا ۔سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو لگتا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے اختتام پر عزت نہیں ملی اور بی سی سی آئی کا ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا۔ایک اسپورٹس ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں یوراج نے کچھ سابق کھلاڑیوں کی مثال بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے اختتام پر انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔ اس میں ہربھجن سنگھ ، ویریندر سہواگ اور ظہیر خان جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔یوراج نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ تاہم مجھے یہ دیکھ

آئی پی ایل کے دوران روزانہ کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز

 ممبئی/آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کے روزانہ کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔مجوزہ شیڈول کے مطابق یو اے ای میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلیے ایس او پیز کی تیاری بھی کی جارہی ہے، آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے کرکٹرز اور معاون اسٹاف کے جتنے ممکن ہوں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔نیس واڈیا کا کہنا تھا کہ روزانہ کیے جائیں تو بہت ہی اچھا ہوگا، اگر میں کرکٹر ہوتا تو بڑی خوشی سے روزانہ ٹیسٹنگ کے لیے آمادہ ہوجاتا، سیمپل حاصل کرنے کا آسان سا طریقہ ہے، اس میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی، میدان کے اندر اور باہر سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیورٹی پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ8 ٹیموں کو ایک محفوظ ماحول دینا کیسے م

وزن میں کمی پر والدہ کی تشویش دور کرنا مشکل ہوگیا تھا

ممبئی/ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ فٹنس پلان کی وجہ سے وزن میں کمی پر والدہ کی تشویش دور کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2010میں سخت ٹریننگ اور خوراک میں احتیاط کی وجہ سے دبلا ہونے لگا تو والدہ کی جانب سے روز فکرمندی کا اظہار کیا جاتا کہ کتنے کمزور ہوتے جارہے ہو،اکثر مائیں ایسا ہی کہتی ہیں، ان کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ کھیل کیلئے درکار پروفیشل ازم اور صحت کے بارے میں عمومی فکر مندی میں فرق ہوتا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر کوئی بچہ فربہ نظر نہیں آتا تو یہی کہا جاتا ہے کہ بیمار ہوگیا، کوئی مسئلہ ہے، میری والدہ بھی کئی روز تک اسی طرح کے جملے دہراتی رہیں، کبھی کبھی ان کی باتوں پر عجیب سا احساس بھی ہوتا تھا کہ پورا دن محنت کرو، فٹنس میں بہتری کیلیے سخت ٹریننگ کے بعد اگلے روز سننے کو ملے کہ بیمار اور کمزور لگ رہے ہو۔  

اسٹوکس دنیا کا نمبر ون آل راؤنڈر | بھارت میں اُس کاموازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا:گوتم گمبھیر

نئی دہلی/ ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دنیا کا نمبر ون آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ان کا موازنہ ہندوستان کے کسی بھی کرکٹر سے نہیں کیا جاسکتا ہے ۔گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ فی الحال اسٹوکس کے ساتھ ہندوستان میں کسی کا موازنہ نہیں کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ اسٹوکس کی اپنی الگ سطح ہے ۔ انہوں نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جو کچھ کیا مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور نے یہ کیا ہے ۔ ہندستان کو چھوڑ دیں اس وقت عالمی کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو ان کے آس اس موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ ہر کپتان کا خواب ہوتا ہے کہ اسٹوکس جیسا کھلاڑی اس کی ٹیم میں ہو خواہ بیٹنگ ہو ، بولنگ ہو یا فیلڈنگ، اسٹوکس ہر شعبے میں قائد ہیں۔ لیڈر بننے کے لئے آپ کو واقعی قائد کہلانے کی ضرورت ہیں ہے ۔ آپ کو کپتان بننے کے لئے ک

ورلڈ کپ 1999ء میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات | شاہد آفریدی کو شامل کرنے اور سعید انور کیساتھ اوپننگ کروانے کیخلاف تھا:عامر سہیل

لاہور/ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان عامر سہیل اپنے منہ پھٹ انداز کے باعث معروف ہیں اور اس صاف گوئی کے باعث ماضی میں کئی تنازعات بھی کھڑے کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں کافی بات ہو رہی ہے، یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں انہوں نے 1999ء کے عالمی کپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے شاہد آفریدی کے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو شامل کرنے اور سعید انور کے ساتھ انہیں اوپننگ کے لیے بھیجنے کے خلاف تھے۔ عامر سہیل نے کہا کہ برطانوی گراؤنڈز پر شاہد آفریدی اوپننگ کے لیے مناسب انتخاب نہیں تھے کیونکہ ان کا کھیلنے کا انداز یہاں کام نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹنگ کے آغاز کے لیے محمد یوسف کو بھیجنے کے حق میں تھے تاکہ وہ نئی گیند کے خطرے کو ٹال سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں 1998ء میں

آئی پی ایل 19ستمبر سے ،حکومتی منظوری کا انتظار

نئی دہلی/بے شمار دولت سے مالا مال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو اس کے لئے حکومت کی منظوری کا انتظار ہے ۔رواں سال 29 مارچ سے آئی پی ایل کا انعقاد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور سفری پابندی کے باعث بی سی سی آئی نے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے اکتوبر ونومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 تک ملتوی کئے جانے کے بعد ستمبر سے نومبر تک آئی پی ایل کے لئے ونڈو مل گئی جس سے ایونٹ کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی۔آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے بتایا کہ آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور اس کا فائنل 8 یا 10 نومبر کوکھیلا جائے گا۔ تاہم بی سی

میں نے غلطی کی ہے اور اس سے سب سبق لیں :شکیب الحسن

ڈھاکہ/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی ضابطے کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی کی اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی میری اس غلطی سے سبق حاصل کریں ۔گذشتہ سال اکتوبر میں شکیب الحسن نے ان پر عائد کردہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تین ضابطوں کو توڑنے کے الزام کو قبول کیا تھا س کے بعد ان پر کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ان پر عائد پابندی رواں سال 29 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔شکیب نے کہا کہ آپ کو ایماندار ہونا پڑے گا۔ آپ لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔ آپ سو فیصد درست نہیں ہوسکتے ۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ان غلطیوں سے کس طرح سبق حاصل کر رہے ہیں۔ لوگوں سے کہو کہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ آپ انہیں راستہ دکھائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نہ جائیں۔

ٹوکیو اولمپکس کا شائقین کے بغیر انعقاد کا کوئی خیال نہیں:موری

ٹوکیو/ ٹوکیو 2020 اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین یوشیرو موری نے بدھ کے روز کہا کہ اولمپکس کو شائقین کے بغیر منعقد کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کو منسوخ کرنے کا واحد آپشن ہوگا۔رواں سال 24 جولائی سے اولمپکس کا انعقاد ہونا تھا لیکن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے سبب اسے اگلے سال تک ملتوی کردیا۔ اولمپکس اب اگلے سال 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے ۔موری نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کی تعداد میں تخفیف کی جائے اور اگر ہمیں شائقین کی تعداد میں کٹوتی کرنی پڑے تو ممکن ہے ، مثال کے طور پر اولمپکس میں صرف جاپانی تماشائیوں کی اجازت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شائقین کے بغیر اس پر غور نہیں کیا جارہا ہے ۔ موری نے کہا کہ اگرشائقین کے بغیر اولمپکس کرانے کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہمیں اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ اس

عامر پاکستان کو جتوا سکتا ہے تو کیوں نہ کھلائیں: وقار یونس

کراچی/ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر سمیت کوئی کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے ناگزیر نہیں ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی پر ہمیشہ کے لئے کرکٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔ انگلینڈ میں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ کافی اچھا ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اگر عامر اچھی بولنگ سے پاکستان کو جتواسکتا ہے تو کیوں نہ کھلایا جائے۔ اس کی ٹیسٹ کی ریٹائرمنٹ پر دکھ تو ہوا تھا لیکن اب آگے بڑھنا ہے۔ میں عمر کے اس حصے میں جنید خان یا کسی اور فاسٹ بولر سے لڑائی کا سوچ نہیں سکتا، میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ جب مشورہ مانگا جاتا ہے تو مشورہ ضرور دیتا ہوں۔ وقار یونس نے کہا کہ مجھے پہلے لگا تھا کہ فاسٹ بولرز کیلئے تھوک لگائے بغیر بولنگ مشکل ہوجائے گی لیکن اب تک کوئی بڑا مسئلہ نظر نہیں آیا۔ گیند کی کوالٹی کی وجہ سے بھی اس پر اثر پڑتا ہے۔ ٹیم کامبی نیشن پر بات کرنا قب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا | آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کرونا وائرس خطرات کے باعث یہ فیصلہ لیا

دبئی/ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا، آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے طویل غور و فکر کے بعد رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد یا اسے ملتوی کرنے کے حوالے سے طویل غور و فکر کیا گیا۔آئی سی سی نے اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ اب 2021 میں ہوگا۔ 2021 میں بھی ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر کے ماہ میں منعقد کروایا جائے گا، تاہم حتمی تاری

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ:کھلاڑی کے گیند کو تھوک لگانے پرمیچ کوروک دیاگیا | ایمپائر نے گیند کو جراثیم کش پیڈ سے صاف کیا اور ٹیم کو وارننگ دی

مانچسٹر/ کورونا وبا کے دوران نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کو تھوک لگانے کا پہلا واقعہ پیش آ گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایمپائر نے کچھ دیر کیلئے کھیل روک دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم کے اوپنر ڈومینک سبلی نے غلطی سے بال کو تھوک لگا دی۔وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے برخلاف گیند کو تھوک سے چمکانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔ آن فیلڈ امپائرز نے بال کا معائنہ کر کے بال کو ڈس انفیکٹ کیا اور فیلڈنگ سائٹ کو گیند دے دی۔نئے اصولوں کے مطابق بال پرتھوک لگانے پر امپائر دو وارننگ کیبعد ٹیم پر پانچ رنز کی پینلٹی لگاسکتا ہے۔آئی سی سی نے احتیاطی تدابیر کے تحت گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو امپائر صورتحال کے مطابق کچھ نرمی کریں گے اور ٹیم کو

تازہ ترین