تازہ ترین

جموں وکشمیر کے نوجوان کافی باصلاحیت ہے : لیفٹیننٹ گورنر | سرینگر میں پولیس پریمیرلیگ کا افتتاح کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوان کافی باصلاحیت اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار اد کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس کا اظہار آج سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے سری نگر میں کھیل کود کلچر پر اپنے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوفیوں اور سنتوں کی یہ سرزمین جہاں کھیل کود، امن، خوشحالی اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جموںوکشمیر پولیس کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقا د کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا  کہ جموںوکشمیر کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد پولیس عملے کی انسان دوستی کا عکاسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں صلایت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ صرف ایک صحیح سمت کا تعین اور تھوری بہت مدد سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے

شہامہ گاندربل میں ٹی20کرکٹ میچ | میڈیا ٹیم نے پولیس ٹیم کو21رنوں سے ہرایا

گاندربل//اڈگنی بل شہامہ گاندربل میں میڈیا اور پولیس ٹیموںکے درمیان دوستانہ ٹی20کرکٹ میچ کھیلا گیا جو میڈیا ٹیم نے 21رنوں سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر ذرائع ابلاغ پر مشتمل نمائندوں کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور18اوور میں 2کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 186رن سکور کئے۔ ارشاد احمد نے51گیندوں پر 6چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ مقصود احمد نے 21گیندوں پر6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 50رن سکور کیا۔جیت کاہدف حاصل کرنے کیلئے اُتری پولیس ٹیم کو ابتدائی اوور میں ہی جھٹکا لگا اور3 وکٹیں جلدی گرگئیں۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں پولیس ٹیم نے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ میچ کے آخری 6گیندوںپر 38 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پولیس ٹیم 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف 165 رن ہی بناسکی۔   

اونتی پورہ میں حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

ترال //چندہارہ پانپور میں اونتی پورہ پولیس نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میںپلوامہ سے 27اور سرینگر و بڈگام اضلاع سے کچھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود سے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے ۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او پانپور تھے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہاکہ ٹورنا منٹ میںہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی ۔لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی۔  

تازہ ترین