تازہ ترین

انڈور اسٹیدیم میں والی بال چمپئن شپ کا افتتاح

سرینگر// سرینگر والی بال ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے 33ویں سنیئر سٹیٹ چمپئن شپ والی بال کا باضابطہ طور پر سرینگر کے انڈور اسٹیڈیم میں سنیچرکوافتتاح کیا گیا ۔ تین دونوں تک چلنے والی اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے ہم نے جو بھیڑا اٹھا ہے وہ یہاں عیاں ہوتا ہے کہ جموںکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنی والی 18ٹیمیںاس میں شرکت کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کے منتظمین نے کہا کہ نوجوان کو کھیل سرگرمیوںکی جانب راغب کرنے کیلئے یہ چمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوںکو ابھرا جا سکے ۔ 

بانہال مارشل کلب کا اجلاس،خاتون ایتھلیٹ کیساتھ اظہار یک جہتی

بانہال//مارشل آرٹ کلب بانہال کے کھلاڑیوں اور آرگنائزروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خاتون ایتھلیٹ نگہت بشیر پر سرینگر کے سیکریٹریٹ میں  ایک افسر کی طرف سے بد تہذیبی کرنے اور بعد میں کیس درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی یے۔ کلب کے صدر اور انسٹرکٹر نعیم مسرور ملک نے بتایا کہ وہ اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسر پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور نگہت بشیر کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی کیس کو واپس لیا جائے۔ اس موقع پر محسن رفیق وانی اور ارباز رشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔