نیوزی لینڈ کو 372رنز سے شکست

ممبئی/آف اسپنروں روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں 167 رن پرڈھیر کرکے 372 رنوں سے بڑی جیت حاصل کی اوردومیچوں کی سیریز کو 1-0 سے جیت لیا۔ ہندوستان کی یہ لگاتار 14 ویں گھریلو سیریز جیت ہے ۔رنوں کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت بھی ہے ۔ آدھی ٹیم کل ہی پویلین لوٹ چکی تھی، جبکہ آدھی ٹیم نے آج پہلے سیشن میں ہی گھٹنے ٹیک دئے ۔ یہ میچ اعجاز پٹیل کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پہلی اننگ میں 10 وکٹیں لے کر اپنا نام تاریخ کے اوراق میں لکھوالیاتھا۔ دوسری جانب مینک اگروال جنہوں نے پہلی اننگ میں سنچری اور دوسری میں نصف سنچری بنائی۔ جینت یادو نے آج چار وکٹ لیے ۔ اس کے ساتھ ہی، اشون نے اننگ کا آخری وکٹ لیا، جو گھرریلو سرزمین پر ان کا 300 واں ٹیسٹ وکٹ تھا۔مینک اگروال کو پلیئر آف دی میچ اور اشون کو پلیئر آ

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

ڈھاکہ/پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ڈھاکا میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔  

سوپور میں انٹر زون اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد | ضلع کے300طلبہ وطالبات نے حصہ لیا

سوپور//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ضلع بارہمولہ کی جانب سے چار روزہ انٹر زونل ڈسٹرکٹ اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے 18 زونوں سے تعلق رکھنے والے300 سے زائدطلبہ وطالبات نے حصہ لیا، جس میں انڈر 19،17 اور  انڈر 14 کے طلبہ وطالبات شامل ہیں۔ خیال رہے یہ مقابلے ہائر سیکنڈری گراونڈ سوپور اور وترگام میں 03 دسمبر 2021 سے منعقد ہوئے۔آخر پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس بارہمولہ نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعمات تقسیم کئے اور تمام طلبہ وطالبات کی سراہنا کی اور اس کے علاوہ کھیل کود کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، اور ساتھ ہی بی، ایم، او سوپور اور میڈیا سے وابسط افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھیلوں کے دوران اپنا تعاون دیا۔  

میں خوش نصیب ہوں کہ ممبئی میں ایسا کرسکا: اعجاز

ممبئی//ایک اننگز میں دس وکٹ لیکر تاریخ رقم کرنے والے اعجاز پٹیل کو اپنے موبائل میں آئے مبارکبادی پیغامات کو پڑھنے اور اس کا جواب دینے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔وہ ان پیغامات کو اب کورینٹائن میں پڑھیں گے اور پھر جواب دیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو ہندستان سے واپسی کے بعد گھر جانے سے پہلے لازمی کورینٹائن میں رہنا ہے۔ اعجاز نے تاریخ رقم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ ممبئی واپس آنا اور وان کھڑے اسٹیڈیم میں ایسا کرنا بہت خاص ہے۔ میں خدا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ایسا کرنے کا موقع دیا۔ یقیناً یہ میرے کرکٹ کیریر کا سب سے بڑا دن ہے۔ اعجاز نے پہلے دن کے اختتام پر چار وکٹ لئے تھے اور ان کی نظر و ان کھڑے کے آنرس بورڈ پر اپنا نام لکھنے پر تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں یقینا یہاں کے آنرس بارڈ پر اپنا نام دینا چاہتا تھا لیکن مجھے اس کی امید نہیں تھی۔ یہ سچ ہے یہ بہت خاص ہے

اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ میں رقم کی تاریخ

ممبئی//نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل ٹیسٹ تاریخ میں ایک اننگ میں تمام 10 وکٹیں لینے والے تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ پٹیل نے ہفتہ کو ہندوستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 47.5  اوور میں 119 رن پر 10 وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز نے اپنے گھر میں تاریخ رقم کی ہے اور غیر ملکی سرزمین پر ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے گیندباز بنے ہیں۔ جم لیکر نے یہ کارنامہ پہلی بار 1956 میں انجام دیا تھا جبکہ انل کمبلے نے 1999 میں اسے دہرایا اور اب 2021 میں اعجاز نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔اعجاز پٹیل گھر سے دور ایک اننگ میں 10 وکٹ لینے والے پہلے گیندباز بنے ہیں۔ لیکر (مانچسٹر) اور کمبلے (دہلی)، 10 وکٹ لینے والے سابقہ دوگیند بازوں نے گھریلومیدان پر یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ اعجاز کے مڈل اسٹمپ کی گیند پر محمد سراج نے سلوگ کرنے کی ک

جھیل ڈل میں آرینز کی شکارا ریلی

سرینگر//جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آرینزگروپ آف کالجزچندی گڑھ نے کل ڈل جھیل سری نگر میں شکارا ریس کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں شکارے شامل ہوئے۔تقریب پرسکریٹری، قبائلی اموراور مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسدمہمان خصوصی تھے جبکہ آرینزگروپ آف کالجزکے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ تقریب کی صدارت کی۔ریلی کو ڈی سی سری نگر نے جھندی دکھائی۔ریلی میں محمدیعقوب بٹ ،محمدالطاف شیخ اور عبدالرزاق شیخ بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء میں ملک کی قیادت کرنے کی ہر شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی امور کا محکمہ جے اینڈ کے آرینز طلباء کی ہمیشہ مدد کرے گا جب بھی وہ ملک کی بہتری کے لیے پہل کریں گے۔ ڈاکٹر کٹاریہ

جھیل ڈل میں آرینز کی شکارا ریلی

سرینگر//جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آرینزگروپ آف کالجزچندی گڑھ نے کل ڈل جھیل سری نگر میں شکارا ریس کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں شکارے شامل ہوئے۔تقریب پرسکریٹری، قبائلی اموراور مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسدمہمان خصوصی تھے جبکہ آرینزگروپ آف کالجزکے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ تقریب کی صدارت کی۔ریلی کو ڈی سی سری نگر نے جھندی دکھائی۔ریلی میں محمدیعقوب بٹ ،محمدالطاف شیخ اور عبدالرزاق شیخ بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء میں ملک کی قیادت کرنے کی ہر شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی امور کا محکمہ جے اینڈ کے آرینز طلباء کی ہمیشہ مدد کرے گا جب بھی وہ ملک کی بہتری کے لیے پہل کریں گے۔ ڈاکٹر کٹاریہ

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات | کشمیر یونیورسٹی سے سائیکل یاترا روانہ

سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے ہفتہ کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لیے یونیورسٹی کے جاری اقدامات کے حصے کے طور پر ایک سائیکل یاترا کا اہتمام کیا۔وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں کشمیر میں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ اس سے ملحقہ کالجوں کے طلباء کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔  

ہندوستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ مقابلہ

 ممبئی// سلامی بلے باز مینک اگروال 120کی سنچری کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم چاربڑے وکٹ گنوانے کے باوجود جمعہ کو ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل تک 221 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ فی الحال مینک کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہاکریز پر ہیں، جو 25 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری ہوئی ہے ۔ مینک نے شاندار 120 رنز بنائے ہیں۔ بھارت اب تک شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی اور شریئس کی شکل میں چار وکٹیں گنوا چکا ہے ۔ یہ تمام وکٹیں لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے حاصل کی ہیں۔ جو گزشتہ میچ میں بھی اچھے نظر آرہے تھے اور چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے ۔ہندوستان نے میچ کا آغاز اچھا کیا۔ اوپنرز مینک اور شبھمن نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 80 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ایک بھی وکٹ گرے بغیر 80 رنز ج

ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال ٹیم آسام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال کی ایک سینئر ٹیم کو آسام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، سیکرٹری سپورٹس کونسل جموں وکشمیر نزہت گل اور دیگر سینئر اَفسران وملازمین موجود تھے۔مشیر موصوف نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جموںوکشمیر کا نام روشن کریں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بنیں اور اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا بہترین اِستعمال کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلو ں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو کھیل کیئریر بنانے کے لئے ان کے خوابوں کی تعبیر کی خاطر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے مختل

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ

ممبئی//کانپور میں پہلا ٹیسٹ خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا ہونے کے بعد ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کی امیدیں کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی پر ٹکی ہوئی ہیں، جو جمعہ سے یہاں شروع ہو نے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ وراٹ کو کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ اور اس سے پہلے ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔ کانپور ٹیسٹ آخری لمحات میں خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا، حالانکہ ہندوستان کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ پر قبضہ کرنا ہو گا۔ وراٹ کو نیوزی لینڈ سے پچھلی کئی شکستوں کا حساب بھی چکانا ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ملی شکست اور اس سے پہلے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پچھل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلس بڑی نیلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں

ممبئی//کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے چیف ایگزیکٹیو وینکی میسور اور دہلی کیپٹلس کے پارتھا جندل کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بڑی نیلامی اب اتنی نتیجہ خیز نہیں رہی ہے ۔ دو بڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے سربراہان کا یہ سخت بیان منگل کے روزآیا۔ موجودہ آٹھ ٹیموں نے آنے والی بڑی نیلامی سے قبل اپنے کچھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ۔ میسور کو لگتا ہے کہ بڑی نیلامی 'سب کے لیے یکساں' نہیں رہی ہے ۔ آئی پی ایل کے آغاز کے تین سال بعد 2011 میں پہلی بڑی نیلامی کے موقع پر جندل نے کہا کہ تین سال تک کئی کھلاڑیوں پر وقت اور پیسہ لگانے کے بعد انہیں کھونا "دل دہلا دینے والا" تھا۔ منگل کے روز میسور نے کے کے آر کے ریٹین کھلاڑیوں پر بات کرتے ہوئے کرک انفو سے کہا، ‘‘ لیگ کے لئے ایک اہم موڑ آرہا ہے جہاں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا ایک بڑی نیلامی کی ضرورت ہے ۔ آنے والے

شوپیان میں جسمانی طور خاص افراد کا کرکٹ میچ

شوپیان//بٹہ پورہ اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیان میں کل محکمہ سوشل ویلفیئر شوپیان کی طرف سے جسمانی طور پرخاص افراد کے لیے ایک میچ کا انعقاد کیا گیا۔میچ کا افتتاح سوشل ویلفیئر آفیسر شوپیان رضوان اصغر، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسرفرہانہ ٹاک کی موجودگی میں ہوا۔ یہ میچ دو ٹیموں اپیل ٹاون اور چنار لیف کے بیچ کھلا گیا۔اپیل ٹان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے10اوروں میں 122 رنز بنائے جبکہ چنار لیف کی ٹیم 73 رنز بنا کر ہی آٹ ہوگئی اور اپیل ٹان ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر کرلیا۔محکمہ کی طرف سے کھلاڑیوں کو اعزاز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔  

مارشل آرٹ چیمپئن شپ

شوپیان//ووشو ایسوسی ایشن" شوپیان کے زیر اہتمام ٹریلز کے دوران قومی سطح کی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے لیے 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب ہونے والوں میں مختلف سکولوں کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔سینئر نیشنل چمپئن شپ بھوپال (مدھیہ پردیش، جونیئر نیشنل چمپئن شپ ایل پی یو جالینڈر پنجاب میں اور سب جونیئر نیشنل چمپئن شپ کلکتہ میں منعقد ہوگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں مشتاق احمد سمنانی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ نوجوان نسل بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔"ووشو ایسوسی ایشن" شوپیان نے جنرل سکریٹری کلدیپ ہانڈو کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔  

کشمیر کبڈی گولڈ کپ | علی سپورٹس اکیڈمی نے فائنل میچ جیت لیا

بانڈی پورہ//کشمیر کبڈی گولڈ کپ ٹورنامنٹ منگل کو علی اسپورٹس اکیڈمی کے فائنل میچ میں کپ جیتنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پرویز رحیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔فائنل میچ میزبان ٹیم ایس کے بالا اور علی سپورٹس اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔ علی اسپورٹس نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی آر نے کہا کہ بانڈی پورہ کے نوجوانوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ دوسرے نوجوانوں کے لیے رہنما قوت بن گئے ہیں۔  

ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

سرینگر//ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی جانب سے کل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ایسوسی ایشن  نے 27 نومبر کو سپورٹس کونسل کے بینر تلے ضلع کولگام میں ٹنسبال کرکٹ  چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کولگام کے مرد اور خواتین کی ٹیموںنے حصہ لیا ہے۔اس موقعہ پرڈیویژنل سپورٹس آفسر سنٹرل نصرت غزالہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیںجبکہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون اور دیگر کئی محکموں کے آفیسروںکے علاوہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ملازمین، کھلاڑی اور ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے ۔  

سرینگر میںامن کے لئے ـ دوڑکا انعقاد

سرینگر//عوامی رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سری نگر  پولیس نے’’رن فار پیس2021‘‘دوڑکا انعقاد کیا۔ اس تقریب کو ایس پی سٹی ایسٹ زون تنوشری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر ایس ڈی پی او نہروپارک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہ دوڑ للت گھاٹ سے شروع ہو کر نشاط گارڈن پر اختتام پذیر ہوئی جس میں نوجوانوں، بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔افسران نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ تنوشری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوڈکا انعقاد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی توانائی کو مثبت انداز میں منتقل کرنے اور اتحاد کو درپیش حقیقی اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری قوم کی موروثی طاقت کی تصدیق کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کی تقریبات میں ب

نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی نے میچ ڈرا کرایا، ٹیم اِنڈیا جیت سے چُوکی

کانپور// (یواین آئی) لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ (40 رن پر چار وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (35 پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جھولی میں تقریباً آچکا پہلا ٹسٹ میچ پیر کے روز نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی کی جدوجہد کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا پر ختم ہوگیا۔گرین پارک گراؤنڈ میں میچ کے آخری دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی اور میچ ڈرا کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا لیکن لنچ اور چائے کے وقت کے درمیان میزبان گیند بازوں نے تین اہم وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا جبکہ چائے کے وقفے کے بعد اشون اور جڈیجا نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے میچ کو مکمل طور پرہندوستان کی طرف کر دیا، وہیں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے راچن رویندرا نے 91 گیندوں پر ناٹ آوٹ 18 رن بنائے اور نمبر 11 کے بلے باز اعجاز پٹیل (2 ناٹ آؤٹ، 23 گیندوں) کا و

درخشان اندرابی اورریتوسنگھ نے میراتھن دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی

سرینگر//اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی وقف ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور ایف آئی سی سی آئی جموں کشمیر کی چیئرپرسن رانی ریتوسنگھ نے ہری نواس محل جموں میں ایک میراتھن دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔دوڑ کااہتمام ایف آئی سی سی آئی نے کیاتھا تاکہ خواتین کی بااختیاری کا پیغام عام کیا جائے۔تیرہ کلومیٹر لمبی دوڑ میں جموں کی سینکڑوں خواتین اور کئی مردوں نے حصہ لیاتاکہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا جائے۔ اس موقعہ پر رانی ریتو سنگھ نے کہا کہ ایف آئی سی سی آئی خطے میں خواتین کی بااختیاری کیلئے کام کررہا ہے ۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعدکہا کہ خواتین نے اب اپنی قابلیت سے ثابت کردکھایا ہے کہ وہ کمزورنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے اب ’’ابلاناری‘‘کے مفروضے کو توڑ دیا ہے اور وہ اب سماج میں ایک بااختیارمرتبے پر ہیں۔ ان

آزادی کا امرت مہوتسو | محکمہ تعلیم نے ارین بانڈی پورہ میں ریس کا اہتمام کیا

بانڈی پورہ// آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن محکمہ بانڈی پورہ نے اتوار کو میراتھن’ ریس‘ کا اہتمام کیا۔ ریس کو یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر غلام قادر بٹ نے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر صفورا اختر کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ریس بس اسٹینڈ سملر سے شروع ہوئی اور مڈل اسکول میرپورہ ارین بانڈی پورہ میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس میں بلاک بانڈی پورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء نے حصہ لیا۔طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے مختلف گائوں سے گزرتے ہوئے اتحاد اور قوم کی تعمیر کے نعرے بلند کئے۔اس ریس کا انعقاد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصہ کے تحت کیا گیا تھا ۔اس دوران وہاں اسپورٹس ٹیچر تنویر احمد نے روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت اور پر روشنی ڈالی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کھیلوں سے

تازہ ترین