تازہ ترین

نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ | فروٹ الیون کی شاندار جیت

بارہمولہ//افروٹ الیون سپورٹس نے نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچ میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کو 73 رنز سے شکست دی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون کے کپتان ارفاق خان نے بلیبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  199 رنز بنائے ۔جس میں مومن نے 50 گیندوں پر  شاندار 70 رنز بنائے جبکہ ازیر نے قہر انگیز اور برق رفتار اننگز  کھیل کر محض 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے 17 گیندوں پر ناباد 57 رنز بنائے ۔جواب میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کی ٹیم  مقررہ 18 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ازیر اور بٹ شوکت نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے افروٹ الیون کے لئے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ مومن اور عاشق ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ازیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔جبکہ مومن کو میچ کے بہترین مومنٹ آف دہ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد | اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، " یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا۔ اپنے نزدیکی لوگوں روی بھائی اور لیڈر شپ گروپ کا حصہ رہے روہت شرما کے ساتھ کافی تبادلہ خیال کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔