تازہ ترین

خواتین کی عالمی باکسنگ چمپیئن نکہت زرین کے گھر میں خوشی کا ماحول

 حیدرآباد//تلنگانہ کی باکسنگ اسٹار نکہت زرین جو ورلڈ چمپیئن بن گئی ہیں کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے ۔ان کی والدہ پروین سلطانہ نے اس کو فخر کالمحہ قراردیااور کہا کہ اس کے اظہارکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔وہ جونیر ورلڈ چیمپن پہلے ہی رہی تھیں تاہم اب انہوں نے سینئر س میں 5-0سے ایک طرفہ کامیابی حاصل کی ہے ۔بیٹی کی کامیابی پر مسرور ان کی والدہ نے کہا کہ تلنگانہ میں خاتون باکسرس نہیں ہیں، باکسنگ کے کھیل میں نکہت کی دلچسپی پر ان کو ابتدا میں خوف ہوا کیونکہ یہ عموما لڑکوں کا کھیل ماناجاتا تھا۔نکہت کی اس میں کافی دلچسپی تھی۔ وہ لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرتی تھیں۔باکسنگ کے دوران بعض وقت وہ زخمی بھی ہوجایاکرتی تھیں جس کی وجہ سے وہ چاہتی تھیں کہ نکہت باکسرنہ بنے تاہم نکہت باکسنگ کی تربیت حاصل کرنے کے لئے کافی مصر تھی۔اس میں ان کے والد کا کافی تعاون رہا ہے ۔ ان کے والد محمد جمیل احمد نے کہا کہ ا

مشفق الرحیم دورہ ویسٹ انڈیز سے باہرہوئے

ڈھاکہ//بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مشفق الرحیم کو جولائی میں ہونے والے بنگلہ دیش کے دورہ ویسٹ انڈیز سے چھٹی دے دی ہے ۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق رحیم کو رواں سال جولائی میں حج کے لیے سعودی عرب جانا ہے ، جس کے لیے وہ 22 جون کو روانہ ہوں گے ۔بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز چیئرمین جلال یونس نے کہا، "انہوں نے ہمیں سری لنکا دورے سے پہلے بتایا تھا کہ وہ اس سال حج پر جانا چاہتے ہیں۔ جب ان کے سفرحج کی تصدیق ہوگئی تو انہوں نے ہمیں خط لکھ کرکہا کہ وہ جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں چھٹی دے دی ہے ۔ پہلے ہم نے سوچا تھا کہ وہ ٹور کے کچھ حصے کے لیے موجود ہوں گے لیکن وہ پورے دورے سے باہر رہنے والے ہیں۔بنگلہ دیش 5 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔ تسکین احمد، مہدی حسن معراج، شرف الاسلام اور نعیم حسن کی شکل میں بنگلہ دیش کے چار اہم گیندباز پہلے ہی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ ایسے میں بنگلہ دیش کو

ایس پی کالج کی سالانہ کالج روڈ ریس

سری نگر//ایس پی کالج سری نگر نے کل نشاط گارڈن سے نسیم باغ حضرت بل تک سالانہ کالج روڈ ریس 2022 کا انعقاد کیا۔لڑکوں کی دوڑ کوکل صبح کالج کے پرنسپل پروفیسر خورشید احمد خان نے نشاط گارڈن سے نسیم باغ حضرت بل تک جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ کالج کے تقریباً 60 طلباء  نے اس دوڑ میں حصہ لیا اور 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔معراج الدین 24:5 منٹ کے ٹائمنگ کے ساتھ پہلے اور سہیل اشرف 26:4 منٹ کے ٹائمنگ کے ساتھدوسرے نمبر پر سہیل بشیر 28:3 منٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر قیوم حسین نے جیتنے والوں کو ٹرافیاں، میڈلز اور جاگنگ شوز سے نوازا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام شرکاء  کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ کلسٹر یونیورسٹی کھیلوں کی مجموعی ترقی کے لیے مطلوبہ انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  

میں صرف چلنا چاہتا تھا: وراٹ

ممبئی// (یو این آئی) اپنی شاندار میچ جیتنے والی اننگ سے آئی پی ایل کے اس سیزن میں پہلی بارپلیئرآف دی میچ بننے والے وراٹ کوہلی نے کہا کہ بہت سارے جذبات تھے لیکن میں صرف چلنا چاہتا تھا۔بنگلورکے وراٹ نے گجرات کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کہا، ‘‘یہ میچ ہمارے لیے اہم تھا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ، میں نے جتن اور بھجو پا سے کہا تھاکہ میں نے ٹیم کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف یہی چیز مجھے چبھ رہی تھی، مجھے خوشی ہے کہ میں یہ کرنے میں کامیاب رہا اور اپنی ٹیم کے لیے دو پوائنٹس حاصل کیے ۔ آپ کو صرف نقطہ نظر کو درست رکھناہوتا ہے ، آپ سے امیدیں ہوتی ہیں کیونکہ اتنے برسوں تک آپ نے کیا ہے ۔ آپ کو صرف محنت کرتے رہنا ہے ، اپنی صلاحیتوں پرچلتے رہناہوتا ہے ۔وراٹ نے کہا، "کل میں نے نیٹ میں 90 منٹ گزارے ، میں ہر گیند پر کلیرٹی چاہتاتھا۔ میں آج ہر گیند کھیلتے ہوئے پرسکون تھا، سوچ نہ

میں زندگی کے اس مرحلے میں ہوں جہاں فیلڈ پرجوش یا مایوسی نہیں ڈھونڈتا: کوہلی

 ممبئی//آئی پی ایل میں خراب دورسے گزررہے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے "خوشگوار ترین دور" میں ہیں اور فیلڈ پر کیاہوتا ہے اس میں وہ "جوش یا مایوسی" تلاش نہیں کرتے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں تقریباً 9 سیزن کے بعد صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلتے ہوئے بھی وہ ایک ذمہ دار سینئر کھلاڑی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کپتان فاف ڈو پلیسس کو تجاویز دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔اسٹار اسپورٹس پر 'انسائیڈ آر سی بی' پروگرام میں، کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کے بعد کھیلنے کے بارے میں کہا، "سچ کہوں تو یہ تھوڑا مختلف ہے ۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ مشکل ہے کیونکہ آپ اس عمل میں مسلسل تعاون کر رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے فاف اور میری ہمیشہ اچھی دوستی رہی ہے ۔ ٹیم کا ایک لیڈر گروپ ہے جس میں ہم سب اپنی تجاویز دیتے ہیں۔ میدان پر بھی جب فاف آؤٹ فیل

ٹی10انٹر ڈپارٹمنٹل کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ

 گاندربل// سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر  کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ نے جمعرات کو یہاں تلہ مولہ میں منعقدہ T-10 انٹر ڈپارٹمنٹل کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ میں زولوجی کے شعبہ کو 33 رنز سے ہرا کر جیت لیا۔محکمہ فزیکل ایجوکیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شعبہ زولوجی کی ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عادل بابا، جنہوں نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم وکٹیںلیں، انہیں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ڈاکٹر محمد مزمل شاہ کو بہترین کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 73 رنز بنائے اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے گئے فائنل اور دیگر ناک آؤٹ میچوں کے دوران جیتنے والی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر

بنگلہ دیش ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ رخی سیریز کھیلے گا

 ڈھاکہ//اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے تحت بنگلہ دیش ستمبر اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں ایک سہ رخی سیریز میں حصہ لے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنزصدرجلال یونس نے بتایا کہ تمام میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے اور تیسری ٹیم پاکستان ہو سکتی ہے ۔ نیوزی لینڈ پہنچنے سے پہلے بنگلہ دیش کاایک پریکٹس کیمپ ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ کے لئے منعقدکیاجائے گا، جہاں ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچوں میں ان کا سامنا کچھ علاقائی ٹیموں سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز میں میچ کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل کے علاوہ اس کے لیے کوئی ونڈو ملنامشکل ہے ۔ ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا اور سپر 12 کا پڑاو22 اکتوبر سے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ دونوں کی مہم اسی مرحلے سے شروع ہونی ہے ۔ یونس نے نامہ نگاروں کو بتایا، ‘‘ہم (ورلڈ کپ سے پہلے ) 16 سے بھی زیادہ ٹی

انڈر 17ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ

بانڈی پورہ // ضلع انتظامیہ اور سی آر پی ایف3بٹالین کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ انڈر 17 ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کل ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں ہائر سیکنڈری اسکول حاجن نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال مقابلے کے فائنل میں ہائر سیکنڈری سکول حاجن نے ہائی سکول لہڑواپورہ کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں دور دراز کی وادی گریز کی ایک ٹیم بھی شامل تھی۔ ٹورنامنٹ سول ایکشن پروگرام کا حصہ تھا اور اس کا آغاز اتوار کو راکیش شرما کمانڈنٹ 3rd Bn CRPF نے ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد کے ساتھ کیا تھا۔  اختتامی تقریب پرڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پنچایت سطح پر نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان تیار کیے گئے ہیں جبکہ کھیلو

لکھنؤ سپر جائنٹس پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے میدان میں اترے گی

ممبئی//لکھنؤ سپر جائنٹس مسلسل اپنے آخری دو میچ ہارنے کے باوجود آج ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں اپنے آئی پی ایل میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرے گی۔ لکھنؤ فی الحال 13 میچوں میں 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور اس میچ میں جیت 18 پوائنٹس تک پہنچ کر پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنائے گی۔ کولکتہ نے اپنا آخری میچ جیتا تھا اور وہ 13 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ کولکتہ بھی جیت کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچنے کی کوشش کرے گا لیکن اسے دوسری ٹیموں کے نتائج کو بھی دیکھنا ہوگا۔ کولکتہ کو بھی اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ وہ 14 پوائنٹس پر متعدد ٹیموں کے خلاف بہتر پوزیشن میں رہ سکے ۔ تاہم، کولکتہ کے امکانات کم ہیں کیونکہ دہلی اور پنجاب پہلے ہی 14 پوائنٹس پر ہیں۔ لکھنؤ کو اپنی بلے بازی میں بہتری لانی ہوگی کیونکہ وہ

ہمارے اندر ایک دوسرے کی مدد کرنیکی بھوک اور خواہش: وارنر

ممبئی، 17 مئی (یو این آئی) جے ایس ڈبلیو-جی ایم آر کی مشترکہ ملکیت دہلی کیپٹلس نے ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پیر کے دن پنجاب کنگز کو 17 رنز سے شکست دے کر ٹاٹا آئی پی ایل 2022 پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست چار میں پہنچ گئی۔ اس میچ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر دہلی کیپٹلس کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ "ٹیم کا رویہ کبھی ہارنے والا نہیں ہے ۔ ہم ایک فائٹنگ ٹیم ہیں اور ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، چاہے وہ گیند سے ہو یا بلے سے ۔ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی بھوک اور خواہش ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔وارنر نے بھلے ہی کل پنجاب کے خلاف بلے سے تعاون نہ کیا ہو، لیکن انہوں نے فیلڈنگ میں اپنی پہچان بنائی۔ جب آسٹریلوی اسٹار سے ان کی شاندار فیلڈنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ کے دو رخ ہیں بیٹنگ اور فیلڈن

مجھے خوشی ہوگی اگر عمران ملک میرا ریکارڈ توڑے؛ شعیب اختر

نئی دلی/آئی پی ایل میں کھیل رہے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عمران ملک نے اپنی تیز فتار بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سمیت بہت سے لوگوں نے ان کی تیز رفتاری کی تعریف کی ہے۔انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے عمران ملک ایونٹ میں تیز رفتار سے گیند بازی کررہے ہیں۔اس حوالے سے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر عمران ملک میرا ریکارڈ توڑتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔شعیب اختر نے کہا کہ میں عمران ملک کا طویل کیریئر دیکھ رہا ہوں، لیکن اسے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اس عمل میں زخمی نہ ہوں۔سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مجھے تیز ترین گیند بازی کے 20سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی جارہی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک کوئی بھی میرا ریکارڈ نہیں توڑ سکا لیکن کوئی ایسا ضرور ہوگا جو اس ریکارڈ کو توڑ ے گا۔

کوہلی، روہت جنوبی افریقہ کیخلاف ٹوئنٹی20سے باہر ہو سکتے ہیں

کولکاتہ/آئی پی ایل 2022 کے فوراًبعد جنوبی افریقہ 9 جون سے 19 جون کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گا۔ساتھ ہی ہندوستان بھی16 جون کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگا۔ ایسے میں یہ ممکن ہے کہ چیتن شرما کی سلیکشن کمیٹی دونوں سیریز کے لیے دو مختلف ٹیموں کا انتخاب کرے۔ کرک بز کے مطابق وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت، کے ایل راہل، محمد شامی، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ اور چیتشور پجارا کوانگلینڈ کے دورے میں شامل کیاجائے گا جبکہ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف آرام دیا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جگہ دی جا سکتی ہے ۔ شکھر دھون کی کپتانی میں تلک ورما، عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ سلیکٹرز کی میٹنگ سے قبل آئی پی ایل میں زخمی ہونے والے سوریہ کمار یادو کی صحت کا ب

انڈور سٹیڈیم ترال میں’’یوگاس نا‘‘تربیتی پروگرام | متعدد علاقوں سے وابستہ200طلاب شریک

ترال//بجونی ترال میں انڈور اسٹیڈیم میں ایک روز ہ ’’یوگاسنا‘‘ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب 200طلاب نے شرکت کی اور تربیتی پروگرام میں جانکاری دی گئی۔  اس دوران ’’یوگا س نا سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئر مین الطاف احمد نے کہا کہ ’ہم نے ایک قدم اٹھا یا ہے کہ اس کھیل کو یہاں زمینی سطح پر عام کیا جائے اور اس سلسلے میں جموںو کشمیر سپورٹس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں طلاب کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ترال کے بچوں میں اس کھیل کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور آنے والے وقت میں یہاں کے بچے قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔اس دوران معروف مارشل آرٹ اکاڈمی ترال’’لینو مارشل اکاڈمی ‘‘کے بانی احمد فیرو

جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی کرکٹ سرگرمیاں شروع

سرینگر//جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اتوارکو سرینگر جے کے سی اے گراؤنڈز میں خواتین کے انڈر 19/ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سی اے سی کے ممبر عبد القیوم بگاو ، کشمیر انچارج عبد المجیدنے سابق رنجی ٹرافی کھلاڑیوں کی موجودگی میں کیا۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کی کل 5ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پہلے میچ میں B5 نے B4 کو گراؤنڈ Aپر 8وکٹوں سے شکست دی جبکہB1 ٹیم نے B2 کو 49رنوں سے ہرایا۔ایسو سی ایشن کے ذمہ داروںکاکہنا ہے کہ خواتین کرکٹر میںجوش و خروش ہے کیونکہ پہلی بار یہ سرگرمیاں ہو رہی ہیں جس سے جموں کشمیر ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنا جوہر دکھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو بورڈنگ اور قیام سمیت اعلیٰ سطح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ممبر ایڈمنسٹریشن، جے کے سی اے ممبر بریگیڈیئر انیل گپتا نے کہا کہ ’ہم یہاں جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شفافیت لانے کے لیے آئے

گجرات ٹاپ 2 میں جگہ پکی کرنے اترے گا

 ممبئی//پلے آف میں جگہ بناچکی سرفہرست گجرات ٹائٹنزکی ٹیم  اتوار کو نویں نمبر کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے خلاف ا?ئی پی ایل کے اس سیزن کے 62 ویں مقابلے میں ٹاپ دو ٹیموں میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی۔ اس میچ سے پلے آف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم دونوں ہی ٹیموں کے پاس کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ ملک بھر میں گرمی نے ویسے ہی قہربرپا کررکھاہے، وہیں چنئی سپر کنگز کے اوپنر رتوراج گائیکواڈ کے گجرات کے گیند بازوں کے خلاف اعداد و شمار بھی پارابڑھانے والے ہیں۔ گجرات کے بیشتر گیند بازوں کے سامنے گائیکواڑطوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے شامی کے علاوہ زیادہ تر گیند بازوں کے خلاف 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔ گائیکواڑ نے ٹی20 میں لوکی فرگوسن (29 گیندوں پر 56)، راشد خان (25 گیندوں پر 43)، راہل تیوتیا (16 گیندوں پر 31) اور یش دیال (12 گی

نشہ مکت بھارت ابھیان

بانڈی پورہ//’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے تحت ڈپٹی کمشنربانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے 50موٹر سائیکلوں کی ایک ریلی کوہری جھنڈی دکھا کر گریز روانہ کیا۔اس موقعہ پرایس ایس پی بانڈی پورہ محمدزاہد،اسسٹینٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر بانڈی پورہ بلال احمد،ضلع سوشل ویلفیئرافسراور دیگر حکام بھی موجودتھے۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے مواقع قدرت کی خوب صورتی سے لطف اندوزہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی مدددیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی موٹر سائیکل ریلی کے دومقاصد ہیں ایک گریز کی سیاحت کوفروغ دینااور دوسرا منشیات کے برے اثرات سے باخبرکرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوارراستے میں نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اورانہیں منشیات کی بری لت کے مضراثرات سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے موضوعات پر کھلی بحث اس لت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد کرتے ہیں۔   

حیدرآباد پلے آف کی دعویداری پکی کرنے اترے گا

 پونے//سن رائزرس حیدرآباد ہفتہ کو ایم سی اے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں پلے آف کا دعویٰ مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گا۔حیدرآباد 11 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے حیدرآباد کو اپنے بقیہ تینوں میچ جیتنے ہیں اور اس کا آغاز وہ کولکاتہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ دوسری طرف کولکاتہ 12 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اس کے پلے آف کے امکانات بہت کم ہیں۔تیز گیند باز امیش یادیو اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں توقع ہے کہ آندرے رسل گیندبازی میں پورے چار اوورز ڈالیں گے اوروکٹ اپنے نام کریں گے ۔ وہ 14 وکٹوں کے ساتھ کولکاتہ کے لیے اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ رسل نے ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیزن میں کھیلے گئے آخری میچ میں دووکٹ لئے تھے

۔5ویں قومی کیمپو چیمپئن شپ

سوپور//سپورٹس کیمپو ایسوسی ایشن انڈیا کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے بھگوتی نگر جموں میں منعقدہ 5ویں قومی اسپورٹس کیمپو چمپئن شپ میں سوپور کے طلباء نے طلائی تمغے جیت کر اپنی چمک جاری رکھی۔2 روزہ چیمپیئن شپ میں کشمیر مارشل آرٹ اکیڈمی اسلامیہ ہائی اسکول سوپور کے 40 شرکاء  نے بھی ریاستی ڈائریکٹر ماسٹر جی ایم پالا اور سینسی جی ایم بھٹ کی زیر نگرانی حصہ لیا اس چیمپئن شپ کے دوران 40 شرکاء  میں سے 7 گولڈ، 17 سلوی اور 9 کانسی کے تمغے جیتے۔کوچنگ سٹاف نے تمام کیڈٹس (لڑکوں اور لڑکیوں) کو مبارکباد پیش کی ہے ا۔ طلائی تمغے جیتنے والوں میں نرگس فردوس، نفیسہ جان، مبینہ محبوب، بازیلہ ظہور، مدثر راشد گنائی اور محمد ہارون بٹ اور چاندی کے تمغے مسکان بشیر، یاسمینہ سجاد، عروج موسیٰ، فلک بشیر، تحسین مجید، رابعہ،، ثریا، آفرین، ہلال احمد، اشفاق احمد، طفیل احمد، طاہر احمد، الط

پولارڈ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے:بشپ

 ممبئی/ممبئی انڈینس کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ بھلے ہی اپنی سب سے مایوس کن آئی پی ایل مہم کے درمیان میں ہوں لیکن ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز اور کرک انفو کے ایکسپرٹ ایان بشپ کے مطابق ان سے اب بھی اچھے کھیل کی امید کی جا سکتی ہے ۔بشپ نے 'ٹی20 ٹائم آؤٹ پروگرام میں کہا، "پولارڈ کو اپنے کھیل کو دوبارہ بنانا ہے ۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ وہ اس گیم میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر ختم ہو چکے ہیں لیکن میں وہاں جانا بھی نہیں چاہتا۔ وہ ازسرنو شروعات کرسکتے ہیں۔"آئی پی ایل 2022 میں 11 میچوں کے بعد پولارڈ نے 14.40 کی اوسط اور 107.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 144 رن بنائے ہیں۔ یہ اسٹرائیک ریٹ ان کے لیے کسی بھی آئی پی ایل سیزن میں سب سے کم ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں 130 سےکم کا اسٹرائیک ریٹ ان کے لئے صرف 2011 میں تھا۔ پولارڈ جمعرات کو 35 سال کے ہ

کوہلی ایک چیمپئن اور محنتی کھلاڑی

لندن/پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی خراب فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف ان کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت اپنے کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں اور وہ پچھلے دو سے ڈھائی سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں بمشکل ہی کوئی سنچری بناسکے ہیں۔ جہاں کوہلی کی فارم کو لے کر ان کے مداح پریشان اور ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں محمد رضوان نے بھی اس پر تبصرہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ویرات اپنی فارم کو دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ اپنے انٹرویو کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہوں گا کہ ویرات کوہلی ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں، لیکن اس وقت ہم ان کے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارت کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑی لیکن اس کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ کی ک