تازہ ترین

عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست

  نیویارک//روس کے عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف نے اتوار کی رات دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا سال میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب توڑتے ہوئے یوایس اوپن 2021 کیمردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ میدویدیف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ جوکووچ کو سیدھے سیٹوں میں 6-4 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔اس سال فروری میں   آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے 25 سالہ میدویدیف  نے   اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم  خطاب جیتا جبکہ جوکووچ اس شکست کے ساتھ ایک سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے کے ریکارڈ سے چوک گئے۔واضح رہے کہ جوکووچ نے اس سال آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن خطاب جیتا تھا  اور یو ایس اوپن جیتنے کے بعد ، وہ  آسٹریلیا کے راڈ لیور کے بعد52 برسوں میں پہلی مرتبہ سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے والے

بلے باز برینڈن ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہرارے // زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ٹیلر نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "میں آج بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے بعد آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ میرا دل یہ اعلان کرنے کے لیے بھاری ہے کہ کل میرے پیارے ملک کے لیے میرا آخری میچ ہوگا۔ 17 سال کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔  یہاں بات ہمیشہ خود کو یاد دلانے کی  ہے کہ جس پوزیشن میں تھا، وہاں میں کتناخوش قسمت تھا۔ فخر کے ساتھ گلفس پہننا اور میدان پر اپنی 100 فیصدی  کارکردگی دکھانا ہمیشہ یاد رہے گا۔  میرا مقصد ہمیشہ ٹیم کو بہتر پوزیشن میں رکھنا تھا۔’’2004 میں بین الاقوامی سطح پر قدم رکھنے والے ٹیلر نے اپنے کیریئر میں اب تک 34 ٹیسٹ ، 204 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ آج اپنے کیرئیر