تازہ ترین

آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش:شکھردھون

دبئی// دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے بازاور آئی پی ایل 2021 میں اب تک 8 میچوں میں سب سے زیادہ 380 رنز بنانے والے شکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے باقی سیزن کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔شکھر نے کہا، ‘‘ ٹیم میں واپس آنا بہت اچھا تجربہ ہے ۔ ٹیم کے اندر بہت اچھا ماحول ہے ۔ تمام کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں اور میں آنے والے میچ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔35 سالہ شکھر نے کہا کہ سیزن کے دوسرے مرحلے کے لیے دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ شریئس ایئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، جو ایک اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہم سیزن کے پہلے حصے میں بہت اچھا کھیل رہے تھے لیکن ٹورنامنٹ کی معطلی کے بعد وہ سلسلہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس لئے ہمیں اپنی توانائی کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا اوراس فارم پر واپس جانا ہوگا، جس میں ہم اچھاکررہے تھے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی طرح سے متوازن ہے اور ش

ٹی۔20 ورلڈ کپ کیلئے سری لنکن ٹیم میں ٹیکشنا اور راج پاکسے نئے چہرے

کولمبو//بین الاقوامی سطح پر قدم رکھنے والے مہیش ٹیکشنا کو ایک اور اچھی خبر ملی جب انہیں آئندہ ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس 21 سالہ آف اسپنر کے علاوہ بھانوکا راج پاکسے کو بھی اس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔یہ فہرست جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل ٹیلی کاسٹ کے دوران سامنے آئی۔ ٹیم کمپوزیشن کی بات کریں تو ٹیم کے تین اہم اسپنر ونندو ہاسارنگا ، پروین جے وکراما اور مہیش ٹیکشنا ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں دشمنت چمیرا ، بنورا فرنانڈو اور چمیکا کرونارتنا شامل ہیں۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا کی واپسی کی وجہ سے منوڈ بھانوکا کو جگہ نہیں مل پائی ہے ۔پریرا اور دنیش چنڈی مل کا تجربہ نسبتا ناتجربہ کار سری لنکن بیٹنگ لائن اپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔کوالیفائر مرحلے میں سری لنکن ٹیم کو نامیبیا ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگ

تازہ ترین