تازہ ترین

سی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فائدہ : آشیش نہرا

ممبئی /ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا کا خیال ہے کہ کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شامل ہونے کے بعد آئی پی ایل 2020 میں حصہ لینے کے لئے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ میں دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہوگی۔ سی پی ایل 2020 بایو سیکیور ماحول میں 18 اگست سے 10 ستمبر تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے دو مقامات پر کھیلی جائے گی۔کیرون پولارڈ ، ڈوین براوو ، آندرے رسل ، عمران طاہر ، مچل سینٹنر ، راشد خان ، مجیب الرحمٰن ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے ۔اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ سے نہرا نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو بھی کوئی کھلاڑی سی پی ایل میں کھیلتا ہے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ سی پی ایل کی اپنی کارکردگی کو آئی پی ایل میں دہرائے گا لیکن یقینی طور پر ایسے کھلاڑیوں کو آئیپی ایل میں دوسرے کھلاڑیوں

چیمپئنز لیگ: جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

برلن/جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، لیپزگ نے کوارٹر فائنل میں اسپینش کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، لیپزگ کا مقابلہ سیمی فائنل میں پی ایس جی سے ہوگا۔چیمپیئز لیگ کا دوسرا کوارٹرفائنل انہتائی سنسنی خیز رہا، اسپنیشن کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور جرمن کلب لیپزگ کے کھلاڑیوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے ، کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے ہاف میں لیپزگ کے ڈینی اولمو کے شاندار گول نے ٹیم کو برتری دلادی۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جوفلیکس نے 21 منٹ بعد گول برابر کردیا۔کھیل کے آخری لمحات میں ٹائلر ایڈمز کے فیصلہ کن گول نے جرمن کلب لیپزگ کو پہلی بار چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔چیمپئنزلیگ کے سیمی فائنل میں لیپزگ کا مقابلہ فرنچ کلب پی ایس جی سے ہوگا۔  

تازہ ترین