تازہ ترین

سی ایس کے کے بلے بازی کوچ مائک ہسی کورونا سے متاثر

نئی دہلی//گیندبازی کوچ لکشمی پتی بالاجی اور سروس اسٹاف کے عملہ کے بعد اب چنئی سپرکنگس (سی ایس کے ) کے بلے بازی کوچ مائک ہسی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہسی کو ہلکے علامات ہیں اور فی الحال وہ دہلی میں ٹیم ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہیں۔ یہاں دس دنوں تک آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ آئی پی ایل 2021 میں ہسی کورونا متاثر ہونے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں۔ منگل کو کرائے گئے ٹسٹ میں ہسی کی رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن فرنچائیزی نے اس کی تصدیق کے لئے ان کا ایک اور ٹسٹ کرایا ہے ۔ کوارنٹین میں رہنے کی وجہ سے ہسی اپنے ہم وطن کھلاڑیوں، کوچوں، کمنٹیٹرس کے ساتھ آئندہ روز میں کرکٹ آسٹریلیا اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے بیچ ایک منصوبہ کے تحت مالدیپ یا سری لنکا نہیں جائیں گے ۔ دراصل گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہندوستان میں موجود لوگوں کے لئے آسٹریلیا کی سرحدیں فی الحال بند ہیں۔ آسٹریلیائی کرکٹر ایسوسی ایشن کے چ

آئی پی ایل رد کرنے کا فیصلہ | ٹورنامنٹ کے لئے جھٹکا نہیں : نیس واڑیا

احمدآباد// بایو ببل میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر آئی پی ایل رد کئے جانے کے بعد کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ جہاں ہندوستان میں آئی پی ایل کے انعقاد پر سوال اٹھا رہے ہیں تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل رد کرنے کا فیصلہ اس کی قدر کو کم کر دے گا ، لیکن اس بیچ پہلے سیزن سے آئی پی ایل کے ساتھ جڑے ہوئے پنجاب کنگس کے کوآنر نیس واڑیا نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آئی پی ایل جیسے برانڈ ٹورنامنٹ کے لئے کوئی جھٹکا نہیں ہے ۔ اسے رد کرنے کا فیصلہ صحیح ہے اور مجھے یقین ہے کہ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کاپھر سے انعقاد کرے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی طرف سے سبھی فرنچائیزیوں کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے بیشتر افسران کا خیال تھا کہ اسے پوری طرح رد کیا جائے ۔ واڑیا نے اس بات پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا،

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نمبر ایک ٹیم بنی

دبئی//بنگلہ دیش کو اسی کے گھر پر ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نمبر ایک پر رہا عالمی چیمپئن انگلینڈ خراب کارکردگی کی بدولت چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 20-2020 سیزن کی اپنی واحد ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شاندار جیت درج کرکے 121 پوائنٹ حاصل کرکے دو پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے ، جہاں وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے حالانکہ انگلینڈ نے اس فارمیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پر برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ، پا

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی//بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔اس واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں ھوڑا۔سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سے رد کردیا جائے ۔آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل نے فیصلے کی تصدیق کرت

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نمبر ایک ٹیم بنی

دبئی//بنگلہ دیش کو اسی کے گھر پر ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نمبر ایک پر رہا عالمی چیمپئن انگلینڈ خراب کارکردگی کی بدولت چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 20-2020 سیزن کی اپنی واحد ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شاندار جیت درج کرکے 121 پوائنٹ حاصل کرکے دو پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے ، جہاں وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے حالانکہ انگلینڈ نے اس فارمیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پر برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ، پا

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی// کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بعد منگل کے روزانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔ آج دوپہر بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔  

راجستھان اور حیدرآباد کے مابین دلچسپ مقابلہ

 نئی دہلی//آئی پی ایل 14 کی دو کمزور ٹیمیں راجستھان رائلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین یہاں اتوار کے روز دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع ہے ۔راجستھان کی ٹیم چھ میچوں میں چار شکست اور دو جیت کے ساتھ چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ حیدرآباد چھ میں سے پانچ میچ گنواکر صرف دو پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں اور آخری نمبر پر ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم یہ میچ گنوانا نہیں چاہے گی کیونکہ اس شکست کے بعد اسے اپنے باقی سبھی سات میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے ۔ وہیں راجستھان کے سامنے بھی تقریباً یہی صورتحال ہے ۔ اسے بھی اپنے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ راجستھان کے لئے اس کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کی بلے بازی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے اور گیندبازی بھی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس نے راجستھان کو پچھلے مقابلے میں سات وکٹ سے ہرایا تھا۔وہیں حیدرآباد بھی پچھلے میچ میں اسی پوزیشن میں

دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی بنگلہ دیش پر گرفت مضبوط

پلیکیل//بائیں ہاتھ کے اسپنر پروین جے وکرما (92 رن پر چھ وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے روز سنیچر کو پہلی اننگز میں 251 رن پر سمیٹ کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز سات وکٹ پر 493 رن پر ڈکلیئر کی تھی۔ سری لنکا کو اس طرح پہلی اننگز میں 242 رن کی اہم برتری ملی۔ سری لنکا نے تیسرے دن اسٹمپس تک اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 17 رن بنالئے ہیں اور اس کی کل سبقت 259 رن کی ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں سلامی بلے باز تمیم اقبال نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 92 رن، کپتان مومن الحق نے 104 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 49 اور مشفق الرحیم نے 62 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے جے وکرما نے 32 اوور میں 92 رن دے کر چھ وکٹیں ، رمیش مینڈس نے 31 اوور میں 86 رن پر دو وکٹیں اور سرنگا لکمل

چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے مابین ہوگا برابر کا مقابلہ

 نئی دہلی//آئی پی ایل کی تاریخ کی دو سب سے کامیاب ٹیمیں ممبئی انڈینس (ایم آئی) اور چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) یہاں سنیچر کو آئی پی ایل 14 کے 27 ویں میچ میں مدمقابل ہوں گی اور دونوں کے مابین برابر کے مقابلہ ہوگا۔فی الحال ممبئی چھ میچوں میں تین شکست اور تین جیت کے ساتھ چھ پوائنٹ لیکر چوتھے جبکہ چنئی چھ میچوں میں ایک شکست اور پانچ فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ اس مقابلے میں ممبئی کے سامنے چنئی کی جیت کا سلسلہ روکنے اور پچھلے مقابلے میں واپس آئی اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری جیت حاسل کرنے کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے کی دعویداری کو مضبوط کرنے کا چیلنج ہوگا۔ وہیں چنئی ممبئی سے آئی پی ایل 2019 فائنل میں شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔ دونوں ٹیموں نے آپس میں اب تک 30 مقابلے کھیلے ہیں، جس میں ممبئی نے 18 تو چنئی نے 12 جیتے ہیں۔اس میچ میں ممبئی کے لئے چنئی کو ہرانا

پی ایس ایل میں بھی آئی پی ایل جتنے پیسے ملتے تو انٹرنیشل کھلاڑی یہاں بھی کھیلنے آرہے ہوتے: عثمان خواجہ

 لاہور//اسلام آباد یونائٹڈ جوائن کرنے کے بعد عثمان خواجہ کا بڑا بیان آگیا۔ عثمان خواجہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، ان کا انتخاب ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ہوا۔ 34 سالہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پیدائش والے ملک پاکستان میں کھیلنے کے شدت سے منتظر ہیں ،وہ جس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں وہ ٹیم اْسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے ، 5 برس کی عمر میں عثمان خواجہ کی فیملی اسلام آباد سے آسٹریلیا منتقل ہو گئی تھی۔عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایس ایل میں اتنے پیسے ملتے جتنے آئی پی ایل میں ملتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ سب انٹرنیشل کھلاڑی کھیلنے آرہے ہوتے۔لوگ اس بارے میں بات نہیں کرتے لیکن سب پیسے کا کھیل ہے۔ عثمان خواجہ نے اس ماہ کے شروع میں بتایا کہ جب تک میں آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کر

ٹاپ فور میں رہنے کیلئے ممبئی اور راجستھان کا مقابلہ

 نئی دہلی//پانچ بار آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز اور ایک بار کی فاتح راجستھان رائلز آئی پی ایل 14 کے ٹاپ فور میں رہنے کے لئے جمعرات کو یہاں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی پی ایل 14 کے اس 24 ویں مقابلے میں جہاں ممبئی کا وقار داؤ پر لگا ہوگا ، تو وہیں راجستھان کے لئے بھی کرو یا مرو کی صورتحال ہوگی۔ اگر ممبئی میچ ہار جاتی ہے تو وہ چوتھے نمبر سے کھسک جائے گی ، جبکہ راجستھان ساتویں سے چوتھی پوزیشن پر آ جائے گا۔ ایسی صورتحال میں دونوں کے مابین سخت اور دلچسپ مقابلہ ہوگا۔فی الحال ممبئی اور راجستھان پوائنٹس کے لحاظ سے برابر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے پاس پانچ میچوں سے تین شکست اور دو جیت کے ساتھ چار چار پوائنٹ ہیں ، لیکن ممبئی مائنس0.032 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، جبکہ راجستھان مائنس 0.681 کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ممبئی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ چنئی جیسی سست پچ سے باہر نکل

گزشتہ شکست کے صدمے سے ابھرکر کولکاتا کے سامنے دہلی چیلنج پیش کرے گی

احمد آباد//دہلی کیپیتل کی ٹیم اپنے گزشتہ مقابلے میں رائلس چیلنجر بینگلوروں سے ملی ایک رن کی نزدیکی شکست سے ابھر کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف جمعرات کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں سخت چیلنج پیش کرے گی۔دہلی نے اپنے گزشتہ دو میچوں میں پہلا سپر اوور میں جیتا جبکہ دوسرا بنگلورو ٹیم سے محض ایک رن سے گنوایا۔ دوسری جانب کولکاتا نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کنگس کو پانچ وکٹ سے ہرایا تھا۔ دہلی کیپیٹلس چھ میچوں میں چار فتوحات اور 8 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں تیسرے مقام پر ہے۔ دلی نے بنگلوروں کے خلاف جیت کے لئے 172 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 170 رن بنائے تھے۔ دلی کو آخری اوور میں 14 رن بنانے تھے لیکن محمد سراج کے اس اوور میں دلی کے کپتان رشبھ پنت نے آخری دو گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ سراج نے پہلی چار گیندوں پر محض چار رن دیئے تھے۔نائٹ رائڈرس نے اپنے پچھلے مق

طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا، یہ ملتوی نہیں ہوگا:گانگولیIPL

 نئی دہلی//انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) سے کئی کھلاڑیوں کے ہٹنے کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے واضح طورپر کہا ہے کہ آئی پی ایل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کو ملتوی نہیں کیا جائے گا گانگولی نے اسپورٹ اسٹار سے بات چیت میں کہا کہ ٹورنامنٹ فی الحال طے شدہ وقت پر ہی ہوگا۔ دادانے ساتھ ہی کہا کہ اس وقت ٹورنامنٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ متعینہ پروگرام کے مطابق ہی منعقدکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی خاندانی یا ذاتی وجوہات سے آئی پی ایل چھوڑناچاہتاہے تو اس کی ہرممکن مددکی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں اینڈروٹائی، ایڈم زیمپا اورکین رچرڈسن نے آئی پی ایل چھوڑدیا ہے جبکہ لیام لونگ اسٹون نے بائیوببل تھکن کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑدیا ہے۔ ہندوستان کے روی چندرن اشو

زیمپا اوررچرڈسن آسٹریلیا واپسی کے انتظارمیں ابھی بھی ممبئی میں پھنسے ہیں

ممبئی//ذاتی وجوہات کی بناپر آئی پی ایل سے نام واپس لینے اور رائل چیلنجرز بنگلور کے بائیو ببل سے باہرہونے کے ایک دن بعد بھی آسٹریلیائی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا اور فاسٹ بولر کین رچرڈسن آسٹریلیا واپسی کے انتظارمیں ابھی بھی ممبئی میں پھنسے ہیں۔ فی الحال کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے اپنے اپنے آئی پی ایل معاہدوں سے باہر آنے کے بعد ہندوستان میں پھنسے ان دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے تعلق سے آسٹریلیائی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے فی الحال ہندوستان سے تمام براہ راست پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیمپا اور رچرڈسن 15 مئی سے پہلے گھر نہیں جاسکیں گے، تب عارضی طور پر سفری پابندی ختم ہوجائے گی۔ معلومات کے مطابق دونوں آسٹریلیائی کھلاڑی گزشتہ اتوار کوآر سی بی سے علیحدگی کے بعد ممبئی کے ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوٹل میں چلیگئے ، جبکہ ٹیم احمد آ

بابر آعظم بنے ٹوئنٹی 20میں تیزترین2000رن بنانے والے بلے باز

 ہرارے/ اتوار کے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی 20انٹرنیشنل میں تیزی کے ساتھ2000رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں' یہاں تک پہنچنے کے لئے انہو ں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔آعظم کو یہ کامیابی اس وقت ملی جب پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 24رنوں سے تیسرے ٹی 20ائی میں جیت حاصل کی' اس سنگ میل کو پارکرنے کے لئے انہوں نے 52اننگز کھیلے جبکہ کوہلی نے 56اننگز کھیلے ہیں۔آسڑیلیائی کپتان ارون فنچ نے 2000 رنوں کی تکمیل کے لئے 62اننگز کھیل کر تیسرے مقام پر ہیں جبکہ 66اننگزس میں اتنے رن بناکر نیوز لینڈ کے کپتان برانڈن میکلیم چوتھے مقام پر ہیں۔اس سے قبل اعظم نے اوڈی ائی بلے بازی کی درجہ بندی میں کوہلی کے تین سالہ قبضہ کو برخواست کیاتھا۔ ٹی 20ائی کی درجہ بندی میں 844نمبرات کے ساتھ اعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوہلی762نمبرات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔اتوار کے روز

اشون نے خاندانی وجوہات کی بناپر آئی پی ایل سے بریک لیا

نئی دہلی/ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے کووڈ 19 وبا کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کاحوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 سے بریک لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔اشون نے یہ اعلان ان کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی چنئی میں سن رائزرحیدرآباد پر جیت کے بعد کیاہے ۔ چنئی ان کا آبائی شہرہے ۔دہلی نے اس میچ کے ساتھ اپنا آئی پی ایل کا چنئی مرحلہ ختم کیا ہے اور وہ اب اپنے اگلے میچوں کے لئے احمدآباد جائے گی۔اشون نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ واپسی کی امیدکرتے ہیں اگر چیزیں صحیح سمت میں جاتی ہیں۔ کسی کھلاڑی کے لئے بائیو ببل چھوڑنے کے بعد اس میں دوبارہ داخل ہونے کے لئے پروٹوکال کہتا ہے کہ اسے ہوٹل میں کوارنٹائن کی ایک مدت گزارنی ہوگی اور اس کے بعد ہی وہ بائیوببل میں پھرداخل ہوسکتا ہے ۔اشون نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس سال کے آئی پی ایل سے بریک لے رہے ہیں۔ ان کا خاندان کووڈ 19 کے خلاف جنگ کررہا ہے اور

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 89 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تھا، مگر سیریز میں پہلی دفعہ موقع حاصل کرنے والے شرجیل خان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور پانچویں اوور میں 35 رنز کے اسکور پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو پاکستان کی گرنے والی پہلی وکٹ تھی۔ کپتان بابراعظم اور رضوان نے طویل شراکت قائم کی اور آخری اوور میں ٹیم کا اسکور 161 رنز تک پہنچایا، اس دوران دونوں

ہندوستانی ریلوے کی نوکری ملتے ہیں پہلوان جادھو کی معاشی تنگی ختم ہوگی

اندور//گریکو رومن پہلوان سنی جادھو، جو کہ اپن زندگی گزارنے کے لئے گاڑیاں دھونے سمیت عجیب وغریب کام کررہے تھے، کو ا?خرکار انڈین ریلوے میں کھیل کوٹے سے ملازمت مل گئی۔ اندورسے 60 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں نیشنل سلورمیڈلسٹ نے کہا کہ ’’ایک مستقل سرکاری نوکری مجھے اورمیرے خاندان کو بڑی مالی مدد فراہم کرے گی۔ اس سے مجھے صرف تربیت پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔25 سالہ جادھو مغربی ریلوے میں کلرک کے طورپر شامل ہوئے ہیں۔ 2017 میں ان کے والد کے انتقال کے بعد جادھو کی معاشی حالت خراب ہوگئی تھی۔ فروری میں، وزارت کھیل نے جادھو کے لئے 2.5 لاکھ روپے منظور کئے تھے۔ جادھو کاکہنا ہے کہ قومی چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے انہوں نے دوستوں اورخاندان والوں سے پیسے قرض لئے تھے۔ جادھو نے کہا کہ ’’میں نے اپنے کوچ اوردیگرلوگوں سے لئے گئے قرض کو اداکردیا تھا"

ٹی-20 کرکٹ میں شراکت داری ہمیشہ اہم رہی: وراٹ کوہلی

ممبئی //راجستھان رائلز کے خلاف یہاں جمعرات کو آئی پی ایل 14 سیزن کے 16 ویں مقابلے میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹی-20 کرکٹ میں ہمیشہ شراکت داری اہم رہی ہے ۔ جب ایک سرے پر کھلاڑی اچھاکھیل رہاہوتا ہے تو میرے لئے یہ یقینی بنانا اہم ہوتا ہے کہ میں اپنا وکٹ نہ گنواؤں، حالانکہ کئی بار ایسانہیں بھی ہوتا ہے ۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا، ‘‘دیودت پڈیکل کی اننگ شاندارتھی۔ انہوں نے گزشتہ اوراپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں بھی اچھی بلے بازی کی تھی۔ ڈریسنگ روم میں ان کے 30 رن کے بعد اننگ کو آگے نہ بڑھاپانے کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی تھی، لیکن اس میچ میں انہوں نے کسی بلے باز کو میدان پر آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ سچ کہوں تو بلے بازی کے لئے یہ اچھی پچ تھی اوران کے اور پڈیکل کے اونچے قد ہونے کے سبب گیندبازوں کو لینتھ کے ساتھ

کولکاتا اورراجستھان جیت کا ذائقہ لینا چاہیں گے

ممبئی //دوبار کے آئی پی ایل فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اورایک بار کی فاتح راجستھان کی ٹیمیں یہاں ہفتہ کو آئی پی ایل 14 کے 18 ویں مقابلے میں جیت کامزہ چھکنا چاہیں گی۔ کے کے آر جہاں تین تووہیں راجستھان لگاتار دومقابلے ہارکرآرہی ہے ۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت کے ساتھ دوبیش قیمت پوائنٹس حٓاصل کرکے آگے کی جانب بڑھنا چاہیں گی۔ کے کے آر اور راجستھان دونوں ٹیمیں اس وقت چارمیچوں میں تین شکست اور ایک جیت کے ساتھ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹی اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ یہاں سے ایک ٹیم کی فتح اور دوسری ٹیم کی شکست سے مشکلات میں اضافہ ہونا طے ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدیں بھی ختم ہوجائیں۔ ایسی صورتحال میں دونوں ٹیمیں ہرحال میں یہ میچ جیتنا چاہیں گی۔ دونوں ٹیموں کی طاقت اورکمزوری کی بات کریں تو اوپنر نتیش رانا کے علاوہ ابھی تک کے کے آر کا