تازہ ترین

جانی بیرسٹو ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

 نئی دہلی/ جانی بیرسٹو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد جاری کی گئی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ 754 پوائنٹس کی درجہ بندی کے ساتھ تین مقام چھلانگ لگا کر 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میںآسٹریلیا نے بدھ کے روز انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 2-1 سے جیت لی۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل کومیچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں اوپنر جانی بیرسٹو (112) اور سیم بلنگز (57) اور کرس ووکس (ناٹ آؤٹ 53) کی سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹوں پر 302 رن کا مضبوط اسکور بناکر آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لئے 303 رنز کا ہدف رکھا جسے مہمان ٹیم نے 49.4 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مانچسٹر

بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز

لندن/پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلش ویٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری کے ساتھ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز مکمل کرنے والے ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔ کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں سمرسیٹ کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر آعظم نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی ۔بابر اعظم نے 145 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 132 اننگز کھیل کریہ اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے 144 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 159 اننگزکھیل کر 5000 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 163 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈہوج نے 166 اننگز کھیل کر 5000

میسی سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں پہلی پوزیشن پر

نیو یارک؍فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ وہ ارب پتی کھلاڑیوں کے کلب میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایف سی بارسلونا کے یہ فارورڈ کھلاڑی اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کما چکے ہیں۔امریکی جریدے 'فوربس’ کے مطابق میسی اب تک 840 ملین یورو یا ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ وہ صرف اس سال ہی 126 ملین ڈالر کمائیں گے جن میں سے 92 ملین ڈالر انہیں ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے ملیں گے ۔ یہی نہیں انہیں رواں برس مختلف اداروں کے ساتھ کمرشل اسپانسرشپ معاہدوں کی وجہ سے بھی تقریبا[؟] 34 ملین ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ہندوستانی کھلاڑیوں کی آمدنی کے بارے میں بات کریں تو صرف وراٹ کوہلی اکیلے ہی ٹاپ 100 میں شامل ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی 66 ویں نمبر پر ہیں جن کی کما

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈومیسٹک سیزن کامیاب کرینگے: وہاب، کامران

کراچی/پاکستانی کرکٹرز وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے اب کرکٹرز اور دوسرے اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سیعمل کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کو کامیاب کریں۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ کا شروع ہونا بہت ضروری ہے ، کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل در آمد کریں۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو مشکلات نہیں ہوں گی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ بھی ایس او پیز کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔  

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد | افتتاحی مقابلہ بارہمولہ نے جیت لیا

سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے جس کا افتتاحی مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوبارہمولہ نے جیت درج لیا ۔ قاضی گنڈ علاقے میں ’’محمد منصور خان‘‘ کی یادمیں شروع ہونے والے والی ٹورنامنٹ میں وادی کی 16ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔منگل کوسلیال قاضی گنڈ میں پہلا مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈٹیموں کے درمیان میں کھیلا گیا جس میں بارہمولہ نے جیت درج کی ہے ۔ اس موقعہ پرٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے محمد رفیق خان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور صحت مند رکھنے کیلئے اس طرح کے پرورگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو انجینئر قاضی گنڈ ریاض احمد پرے،ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اور ایس ایچ او قاضی گنڈ کے علاوہ دیگر افسران اور شہری موجود

بانڈی پورہ میں کھیل مقابلوں کا افتتاح کیاگیا

بانڈی پورہ //ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو جن ابھیان مہم کے تحت شیرکشمیر سٹیڈیم میں کھیل مقابلوںکا افتتاح کیا ہے جس کا اہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کیا ۔اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہاںگیر آخون ودیگر ضلع کے افسران موجود تھے ۔ضلع بھر کے 14برس سے 19برس تک کے 250طلباء نے انٹر زونل اور انٹر سکول ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔طلباء فٹبال ، والی بال ،کھوکھو ،کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں میں کھیل کود کے لئے میدان دستیاب رکھے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی ہے کہ کھیل کود کے

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے زیادہ عرصہ قرنطینہ کی مخالفت

 ڈھاکا/ بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے متعلق سفارشات پر عمل کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث بنگال ٹائیگرز کا دورہ ایک مرتبہ پھر مشکوک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن وزارت صحت نے تجویز پیش کی تھی کہ مہمان ٹیم کو 14دن تک قرنطینہ کیا جائے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس کو نا قابل عمل قرار دیا ہے۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا کہ چند دیگر معاملات کے ساتھ چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا تاہم بی سی بی اس معاملے پر سری لنکن بورڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے اور اس وقت تک دورے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔ یادرہے کہ ہائی پرفارمنس یونٹ کے سربراہ اور سلیکٹرز کے ساتھ بی سی بی کرکٹ آپریشن کے اجلاس میں بھی دورے کیلئے منصوبہ بندی پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔بی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ زیادہ عرصے قرنطینہ کے بجائے

سرمدحفیظ کاکثیرالمقاصد اِنڈور سپورٹس ہال اور واٹر سپورٹس سینٹر کا دورہ

سرینگر// سیکریٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ اور واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ میں کھیل سہولیات کے مختلف حصوں کا معائینہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کھیلوں کے ہال میں باقی ماندہ کاموں میں سرعت لائیں تاکہ جلد سے جلدیہ سہولیات کھیل شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے فراہم کی جاسکے ۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سپورٹس ہال سرینگر سے اِنڈور سٹیڈیم کا بوجھ کم ہوگا اور اس میں جوڈو ، بیڈ منٹن ، مارشل آرٹس ، ٹیبل ٹینس وغیرہ جیسے بہت سے اِنڈور کھیل کھیلنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے ذریعہ اِنڈور ہال کو 5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2020 | ناؤمی اوساکا نے جیت لیا

نیویارک/ جاپان کی چوتھی سیڈ اور سابق نمبر ایک کی نومی اوساکا نے ہفتہ کو تین سیٹوں میں ایک سیٹ سے پچھڑنے کے بعد بیلاروس کے وکٹوریہ ازارینکا کو 1-6 ، 6-3 ، 6-3 سے شکست دے کر زبردست واپسی کی اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز دوسری بار جیت لیا۔ اوساکا نے اپنا تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ آزرینکا کا پہلی بار یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔جاپان کی عالمی نمبر 9 نومی اوساکا نے فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو 1-6 ، 6-3 ، 6-3 سے شکست دی۔ اوساکا نے تین سالوں میں دوسری بار یو ایس اوپن جیتا ہے ۔ وہ 26 سال میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد فائنل جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے 1994 میں اسپین کے ارانتا سانچیز وکاریو نے اسٹیفی گراف سے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد فائنل جیتا تھا۔اوساکا کو 30 ملین انعام کی رقم (تقریبا 22.54 کروڑ روپے ) ملی۔ تاہم پچھلے سال کے مقابلے

ایل پی ایل میںکھلاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر کو

کولمبو/لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں دو سابق ہندوستانی بالرز مناف پٹیل اور پروین کمار کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان دونوں سمیت 150 بین الاقوامی کھلاڑیوں پر یکم اکتوبر کو بولی لگائی جائے گی۔ اس میں کرس گیل ، ڈیرن سیمی ، شاہد آفریدی اور شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔ گیل آئی پی ایل کے اس سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلیں گے ۔ وہ 10 نومبر کو آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ایل پی ایل کھیلنے کے لئے سری لنکا کا سفر کریں گے ۔37 سالہ پٹیل نے 2018 میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے 13 ٹیسٹ ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے ہیں۔ پٹیل 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کھیل چکے ہیں۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے حالانکہ ریٹائرمنٹ ک

آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا:مورگن

 مانچسٹر / انگلینڈ کے کپتان اہون مورگن نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد کہا کہ آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس جیت کا کریڈٹ ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔انگلینڈ پہلے مقابلے میں آسٹریلیا سے 19 رنز سے ہار اتھا۔ تاہم ، انگلینڈ کی جانب سے سیم بلنگز نے 118 اور جانی بیرسٹو نے 84 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیتانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے ۔مورگن نے کہا ، "آسٹریلیا نے اچھی بولنگ کی۔ اگر ٹیم کچھ شراکت داری حاصل کرنے میں کامیاب رہتی تو ہم میچ جیت سکتے تھے ۔ بیرسٹو اور بلنگز نے ہمیں میچ میں برقرار رکھا۔ لیکن آخر میں آسٹریلیا جیت گیا اور اس جیت کا کریڈٹ ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ، "آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔" ہم نے میچ میں رہنے کی پوری کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ بلنگز نے بہت کوشش کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ می

ہیرا نگر میں شری ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کا ای سنگِ بنیاد

سرینگر //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر میں ایم او ایس پرسنل عوامی شکایات و پینشن ، ایٹمی توانائی و خلاء ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، اور مرکزی وزیر برائے نوجوان و کھیل کود شری کرن رجیزو نے آج مشترکہ طور ہیرا نگر میں شری ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کا ای سنگِ بنیاد رکھا ۔زائداز 270 کنال اراضی پر پھیلے اس کھیل کود کمپلیکس کی تعمیر پر وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت 58.23 کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں اور اس سے یونین ٹیر ٹری میں سپورٹس بنیادی ڈھانچے میں کافی بہتری آئے گی ۔ یہ بہترین اور جدید ترین سپورٹس کمپلیکس ہو گا جس میں قومی اور بین الاقوامی معیارکی کھیل کود سہولیت  دستیاب رہیں گی ۔ سپورٹس کمپلیکس قومی شاہراہ 44 کے نزدیک ہی تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ نہ صرف ہیرا نگر بلکہ پورے جموں کشمیر کی کھیل کود ضروریات پورا کر

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی کا امکان

 کیپ ٹاؤن/جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر حکومتی عمل دخل کے سبب پابندی عائد کردیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملکی کرکٹ بورڈ کو معطل کرکے کرکٹ معاملات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی حکومت کے اس عمل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر بین الاقوامی سطح پر پابندی بھی عائد کرسکتا ہے ۔جنوبی افریقہ کے اسپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی (ایس اے ایس سی او سی) کی جانب سے کرکٹ ساؤتھ افریقا (سی ایس اے ) کو خط لکھا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سی ایس اے بورڈ اور وہ سینئر ایگزیکٹو جو بورڈ میں فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جن میں کمپنی سکریٹری، قائم مقام سی ای او، سی ایف او اور سی او او شامل ہیں، کو بورڈ کی انتظامیہ سے علیحدہ کردیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی حکومت کی

ارون جیٹلی سپورٹس کمپلیکس کٹھوعہ

جموں/وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کرن رجیجو ہفتے کے روز جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں تعمیر ہونے والے ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنگ بنیاد ڈالیں گے۔سنگ بنیاد کی تقریب میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ان کے مشیر فاروق احمد خان جو محکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس کے انچارج بھی ہیں، بھی شرکت کریں گے۔بین الاقوامی سطح کا یہ سپورٹس اسٹیڈیم سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر آںجہانی  ارون جیٹلی کے نام وقف کیا گیا ہے۔بتادیں کہ آنجہانی ارون جیٹلی، جن کا انتقال سال گزشتہ 24 اگست کو ہوا تھا، کو ہیرا نگر جو ان کی بیوی کا آبائی وطن ہے، کے ساتھ گہرا لگاؤ تھا۔آنجہانی ارون جیٹلی کی زوجہ سنگیتا جیٹلی جموں و کشمیر کے نامور کانگریس لیڈر گردا

انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے میچ آج

 ساؤتھمپٹن/انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیوڈ ملان کو ون ڈے سیریز میں بطور ریزرو پلیئر برقرار رکھا ہے ۔ ملان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 129 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز 2-1 سے جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ای سی بی نے یہ بھی بتایا کہ جوئے ڈینلی بھی ریزرو پلیئر تھے ، لیکن وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل گئے اس لئے کینٹ واپس آگئے ہیں ۔انگلینڈ نے 11 ستمبر سے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے دھماکہ خیز بلے باز جیسن رائے کو اپنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کپتان ایون مورگن اور اسٹار بلے باز جوس بٹلر ، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا تھا ، بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔جیسن رائے انجری کے سبب پاکستان اور آسٹریلیا کے

رینا کی تلافی مشکل لیکن ٹیم مضبوط ہے :واٹسن

ابوظبی/ چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ساتھی کھلاڑی سریش رینا کی کمی شدت سے محسوس ہوگی اور ان کی تلافی کرنا مشکل ہوگا لیکن ان کی ٹیم مضبوط ہے ۔چنئی کے آل راؤنڈر رینا ذاتی وجوہات کی بناء پر 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ۔ اگرچہ رینا 21 اگست کو ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات آئے تھے لیکن کچھ دن بعد وہ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے وطن واپس آگئے ۔ رینا کے بعد ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل کے سیزن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔واٹسن نے نبیل ہاشمی کے یوٹیوب پروگرام میں کہا کہ ہمیں رینا اور ہربھجن کی عدم موجودگی پر قابو پانا ہے ۔ لیکن چنئی کے لئے راحت یہ ہے کہ وہ دوسری ٹیموں کی طرح مضبوط ہے ۔ رینا کی تلافی کرنا مشکل ہے ، آپ ایسا نہیں کرسکتے ۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی

 ساوتھمپٹن؍ مچل مارش کی ناقابل شکست 39 رنز کی اہم ترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے منگل کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں میزبان انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک کی رینکنگ دوبارہ حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح نے میزبان ٹیم کو سیریز کلین سوئپ کرنے سے روک دیا۔ یہ سلسلہ 2-1 پر ختم ہوا۔آسٹریلیا نے پہلے انگلش ٹیم کو چھ وکٹ پر 145رنز کے معمولی اسکور تک محدود کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے 19.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 146 رنز بنائے ۔ کپتان آرون فنچ اور شان مارش نے 39۔39 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ راشد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی طرف سے بیریسٹو (55) نے نصف سنچری بنائی۔ زمپا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر خود کو و

ٹوئنٹی 20 رینکنگ۔ میلان نے بابر کی پہلی پوزیشن چھین لی

 لندن/آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے 887 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی، بابر بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔بلے بازوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق طویل عرصے تک پہلی پوزیشن پر برقرار بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔بولرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں، اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا جب کہ

سرمدحفیظ نے بخشی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

 سری نگر//سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج بخشی سٹیڈیم کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔پروجیکٹ منیجر این پی سی سی ایل امیت پنڈتا نے نیشنل پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (این پی سی سی ایل) کے تحت سرانجام دیئے گئے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔سیکرٹری موصوف نے عمل آور ی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے پر دوہری شفٹوں اور اَفرادی قوت کو بڑھا کر کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ یہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوجائے۔سری نگر شہر کے وسط میں واقع اس سٹیڈیم میں قومی منصوبے کی تعمیراتی کارپوریشن لمیٹڈ نے 40.85 کروڑ روپے کی لاگت سے بڑے پیمانے پر تجدید و مرمت کی ہے۔اُنہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ جوش جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ اس منصوبے کو بروقت مکمل یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری نے سپورٹس کونسل کے ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ وہ اس کی بروقت تکمیل

دھونی کی وکٹ کیپنگ پریکٹس پر عرفان پٹھان حیران

نئی دہلی//ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ سے قبل سوشل میڈیا پر چنئی سپر لیگ ( سی ایس کے ) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ کیپنگ کی پریکٹس سے متعلق ویڈیو میں دکھائی گئی کارکردگی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔تربیت کے دوران دھونی وکٹ کیپنگ کی مشق کرتے دیکھ کر عرفان کافی حیران ہوئے اور کہا کہ اس سے پہلے کبھی انہوں نے ایسا نہیں دیکھا۔ دھونی نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ پچھلے سال 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے بعد دھونی مسابقتی کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ آئی پی ایل سے پہلے پچھلے مہینے کی 15 تاریخ کو انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کو میچ سے پہلے کئی بار بیٹنگ کی مشق کرتے دیکھا گیا ہے لیکن انہیں وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے دیکھنا بالکل مختلف ہے۔انڈین پریمیر لیگ (آئی پی

تازہ ترین