تازہ ترین

مُکے باز ستیش کمارکی کوارٹرفائنل میں شکست

 ٹوکیو// ہندوستانی مکے باز ستیش کمار اتوارکے روز پلس 91کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں ازبکستان کے باخودیر جلولوف سے ہارنے کے بعد اولمپک سے باہرہوگئے۔ستیش کمار کوان کے راؤنڈ 16میچ میں چوٹ لگی تھی۔ وہ پیشانی اورٹھوڑی پرسات ٹانکے لگنے کے بعد رنگ میں اترے۔ انہیں صبح ہی میڈیکل کلیئرنس دی گئی تھی۔ 32سالہ ستیش نے مقابلے میں اچھی جدوجہدکی لیکن وہ ازبکستانی مکے باز سے متفقہ فیصلے سے 5-0سے ہارگئے۔ ستیش کی جلولوف کے خلاف یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔ستیش کی ہارکے ساتھ تمام پانچوں ہندوستانی مکے باز ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔ چار دیگرہندوستانی مکے باز اپنے اپنے زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میں باہرہوگئے تھے۔ ٹوکیواولمپک میں اترے نوہندوستانی مکے بازوں میں سے صرف لولینا بورگوہین (69) ہی سیمی فائنل میں پینچ پائی ہیں اورانہوں نے ملک کے لئے میڈل پکاکیاہے۔  یو این وآئی  

یوراج سنگھ نے تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری اسپتال کیلئے 120آئی سی یو بستروں اور طبی آلات کا عطیہ دیا

حیدرآباد//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ کی مدد سے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سرکاری اسپتال کی نئی صورت گری ہوئی ہے جنہوں نے اپنے یووی کین فاونڈیشن کے ذریعہ 120 آئی سی یو بستر، آکسیجن سلنڈرس اور دیگر طبی آلات کا عطیہ دیا ہے۔کورونا کی لہر کے دوران بستروں کی کمی سے مریضوں کو ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر سابق کرکٹر نے یہ عطیہ دیا ہے۔ کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نظام آباد کے اس سرکاری اسپتال میں بڑے پیمانہ پر غریب مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے بھی بڑے پیمانہ پر آنے والے کورونا کے مریضوں کا علاج بھی اس اسپتال میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ نظام آباد، مہاراشٹر کی سرحد کے قریب ہے۔اس اسپتال میں 74 آئی سی یو بستر، 72 ونٹی لیٹرس موجود ہیں۔ اس فاونڈیشن کی جانب سے 120 آئی سی یوبستر فراہم کئے جانے پر بستروں کی تعداد بڑھ کر 194 تک جا پہنچی۔ ان