تازہ ترین

ٹینس :کانسہ کے مقابلے میں جوکووچ کی شکست

ٹوکیو/یواین آئی// عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹوکیو اولمپک کے ٹینس مقابلوں میں کانسہ تمغہ میچ میں اسپین کے پابلو کارینوبوستا سے تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں آج شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سال آسٹریلین ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن میں تین گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ گولڈن گرینڈ سلیم کے ارادے سے ٹوکیو پہنچے تھے لیکن کوئی تمغہ نہیں جیت سکے ۔ جوکووچ کو کارینو بوستا کے ہاتھوں 4-6 ، 7-6 ، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوستا نے اس جیت کے ساتھ ٹوکیو میں تیسری پوزیشن اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔  

سندھو کی سیمی فائنل میں شکست

ٹوکیو/یواین آئی//  گزشتہ ریو اولمپک کی نقرئی تمغہ فاتح اور موجودہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو کو سنیچر کے روز چینی تائی پے کی تائی جو ینگ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 21-12، 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شکست کے بعد سندھو اب ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے لئے چین کی ہی بنگجیاؤ کے خلاف کھیلیں گی۔ ینگ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا۔ سندھو اس شکست کے بعد اپنے گزشتہ ریو اولمپک میں جیتے نقرئی تمغے کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔ پہلے گیم میں سندھو اور جوینگ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ایک ایک پوائنٹ کے لیے سخت جدوجہد کرتی نظرآئیں۔ پہلے گیم میں 18-18 کے اسکور پر سندھو کا ری ٹرن نیٹ میں الجھا اور جوینگ 18-19 سے آگے ہوگئیں۔ میچ میں 18-20 کے اسکور پر جوینگ نے زور دار اسمیش لگایا اور پہلا گیم 18-21 سے جیت لیا۔دوسرے گیم میں ، جوینگ نے مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا اور شاندار برتری حاصل کی ۔ سندھو