تازہ ترین

فائیل میچ جوہامہ والی بال کلب نے جیتا

سوپور// ڈسٹرکٹ والی بال چیمپین شپ جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن بارہمولہ نے نوپورہ کلاں سوپور والی بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا جو 26 جولائی 2021 کو شروع ہوئی  اور کل منی اسپورٹس اسٹیڈیم نوپورہ کلان سوپور میں اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایس پی سوپور سدھانشو ورمااور دیگر پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔چیمپین شپ میں ضلع بارہمولہ کی والی بال کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل جوہامہ والی بال کلب اور کانسپور والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا اورجوہامہ والی بال کلب نے جیتا۔ایس پی سوپور سدھانشو ورما اور انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی ا شمس الدین اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

ٹی آر سی میں ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائیر شاپ کااِفتتاح | جموں وکشمیرمہم جوئی کے لئے بہترین ٹریکنگ کی منزل: سرمد حفیظ

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ سرمد حفیظ نے کل ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر ( ٹی آر سی ) میں ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر کے ذریعے قائم ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائر شاپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر سینئر اَفسران بھی وموجود تھے۔یہ دُکان اچھے معیار کے ٹریک سامان کی پیش کش کرے گی جہاں سیاح یا ٹریکر ، کوہ پیما اور ایڈونچر کے خواہشمند ایڈونچر سپورٹس کے لئے تمام ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کا سامان رکھ سکتے ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بہترین کیمپنگ لائمبنگ،ہائیکنگ، ٹریکنگ کے سامان برائے نام نرخوں پر جیسے رکسک،سلینگ بھیگ ،  چٹائیاں ، خیمے اور ٹریکنگ کے لئے دیگر سامان دستیا ب ہے ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے ناظم سیاحت کشمیر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی کہ وہ ایسی سہولیت پیدا کریں جہاں ٹریک گیئرز ایڈونچر سپورٹس کے پرومویشنل ریٹ پر دس

تازہ ترین