تازہ ترین

’کرناہ پریمیر والی بال لیگ‘ کا آغاز

کرناہ //کرناہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج کی جانب سے کئی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اسی کڑی کے تحت منگل کو کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں ایک میگااسپورٹ ایونٹ کرناہ پریمیر والی بال لیگ کا آغاز ہوا ۔یہ مقابلہ تقریبا ّایک ماہ تک چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس تقریب کا اہتمام فوج کی شکتی وجے بریگیڈ کررہی ہے جس کا تعاون آل جے کے یوتھ سوسائٹی کے نوجوان اور رضاکاروں کر رہے ہیں۔منگل کو گرونڈ میں ایک افتتاحی میچ آرمی الیون اور کرناہ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔تقریب کے دوران وادی کے معروف فنکار وگلوکار وقار خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ لیگ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا جب ہندوستانی فوج اپنی آزادی کے 75 سال منائے گی۔  

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم کا تبدیلیوں کا اشارہ

برج ٹاؤن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔کپتان کرکٹ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔اپنی انفرادی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ذمے داری کے ساتھ کھیلوں، ہر میچ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز سیریز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔کپتان

تازہ ترین