تازہ ترین

جانوارہ پریمیئر لیگ | اقبال سپورٹس بانڈی پورہ نے اچھہ بل رفیع آباد کو ہرایا

 بارہمولہ  // جانوارہ پریمیئر لیگ کے میچ میں سوموار کو ایس وائی سی سی اچھہ بل رفیع آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18•2 اورز میں 141 رنز بنائے۔جس میں داؤد 47 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ غلام محمد لون نے 23 رنز بنائے۔اقبال سپورٹس کی جانب سے ابرار نے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ وسیم اور جہانگیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں اقبال سپورٹس بانڈی پورہ نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  19•4 اورز میں حاصل کیا۔بلال ڈار نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعجاز نے میچ جتاؤ اننگز کھیل کر نو گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ شاہد السلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز | ثانیہ مرزا کو آغاز میں ہی شکست کا سامنا

ٹوکیو/بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے جبکہ میچ کا پہلا راؤنڈ اس جوڑی کے نام رہا تھا۔میچ کے دوسرے راؤنڈ میں یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے شاندار کم بیک کیا اور دلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے میچ جیت لیا۔اس طرح ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کی جوڑی ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئی۔خیال رہے کہ انکیتا رائنا پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔  

تازہ ترین