تازہ ترین

وانی گام پریمیئر لیگ | افروٹ الیون کی 41 رنوں سے جیت درج

بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے وانی گام پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں وہی گنڈ کرکٹ کلب کو 41 رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 158 رنز بنائے جس مجیب الرحمن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 58 رنز بنائے ۔جواب میں مطلوبہ ہدف وہی گنڈ کرکٹ کلب حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 117 پر آوٹ ہوئے ۔مجیب الرحمن کو شاندارکارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  

محمد اشرف بٹ نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا چارج سنبھالا

سرینگر//محمد اشرف بٹ نے کل ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کا چارج سنبھالا۔انہوں نے عہدہ  سنبھالنے کے فورا. بعد محکمہ کا تعارفی جائزہ اجلاس طلب کیا۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران سے بات چیت کی اور حکومت کے اس متحرک یونٹ کو مزید ہموار کرنے کی ضرورت کا جائزہ لینے کے علاوہ محکمہ کی مختلف ونگوں کے کام کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے تمام سرکاری معاملات اور خدشات کو فوری طور پر حل کرنے پر زرو دیا تاکہ محکمہ کے موثر کام کو یقینی بنایا جاسکے اور اس کے علاوہ UT کے لوگوں کو کھیلوں کی خدمات کی بروقت فراہمی کو بڑھایا جائے۔انہوں نے ی آفس کے نفاذ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اس آن لائن سسٹم کو چلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔  

تازہ ترین