تازہ ترین

دو نئی آئی پی ایل ٹیموں کے لیے دس پارٹیوں نے لگائی بولی

دبئی،//(یو این آئی) آئی پی ایل2022 سیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی تشکیل کی غرض سے آج دو پہر دبئی کے تاج دبئی ہوٹل میں منعقد ہوئی بولی میں دس پارٹیاں حاضر تھیں۔ احمد آباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور میں سے ایک شہر کے لیے بولی لگانے والی ان پارٹیوں میں دنیا کے سب سے مشہور فٹ بال کلب مین چیسٹر یونائٹیڈ کے مالک بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے اڈانی گروپ اور آر پی ایس جی گروپ بھی بولی لگانے والوں میں شامل رہے۔ حالانکہ اس دوران ایک اہم دواساز کمپنی غیر حاضر رہی جس کے بارے میں پہلے کافی باتیں کی جارہی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے منیجر ارون پانڈے کے ذریعہ پرموٹیڈ ریتی اسپورٹس نے کٹک کے لیے بولی لگائی ہے، حالانکہ پتا یہ چلا ہے کہ وہ پروگرام کے مقام پر تھوڑی تاخیر سے پہنچے اور دیر سے ٹینڈر پیش کرنے کے سبب ان کی بولی بالآخر قبول نہیں کی گئی۔ قاب

آزادی کا امرت مہوتسو | جے کے پولیس موٹر سائیکل ٹیم اندور پہنچ گئی

سرینگر//آزادی کے 75 سال منانے والے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر جموں کشمیر پولیس کی ٹیم کے 30 موٹر سائیکل سوار اندور مدھیہ پردیش پہنچ گئے۔ ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس غلام حسن کی قیادت میں ٹیم کا سینئر پولیس افسران نے استقبال کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کی ریلی کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 18 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھااور اس ماہ کی 19 تاریخ کو یہ ریلی جموں پہنچی۔20 اکتوبر کو ریلی جموں سے سفر کر کے جالندھر پہنچی۔ 21 اکتوبر کی شام ریلی نے جالندھر سے نئی دہلی کا سفر کیا اور 23 کو ریلی نئی دہلی سے گوالیار کے لیے روانہ ہوئی۔ 24اکتوبر کو موٹر سائیکلوں کی یہ ریلی گوالیار سے جھانسی تک گئی اور پیر کو ریلی نے جھانسی سے اندور ایم پی تک کا سفر کیا۔یہ ریلی 2536 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرے گی اور 31 اکتوبر کو گجرات کے کیواڈیا میں راشٹریہ

ٹی ۔20 ورلڈ کپ کا اہم مقابلہ | پاکستان نے بھارت کو10وکٹوں سے ہرادیا

دبئی//ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے ہندوستان کوہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا جس کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 100 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بابراعظم نے 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کپتان بابراعظم نے جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین وا

۔2 کیچ گراکر بنگلہ دیش نے سری لنکا کو گنوایا میچ

شارجہ// (یو این آئی) چرت اسالنکا (ناٹ آؤٹ 80) اور بھانوکا راج پکشے (53) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 86 رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی  ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک کے مقابلے میں اتوار کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔بنگلہ دیش نے اہم موقع پر سری لنکا کے دو کیچ گرانا مہنگا پڑ گیا اور اس کا نتیجہ اسے شکست کی صورت میں ملا۔  بنگلہ دیش نے اوپنر محمد نعیم (62) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کوالیفائر بنگلہ دیش نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ گروپ  ایک  کے اپنے میچ میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ سری لنکا نے 18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بناکر پورے پوائنٹ حاصل کئے۔  

ورلڈ کپ کا سب سے دلچسپ مقابلہ آج

دوبئی//ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے لئے ماحول تیار ہو گیا ہے اور یہ صرف مقابلہ نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی جنگ ہوگی۔ہندوستان اور پاکستان دونوں عام طور پر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے نہیں ہوتے ہیں اور صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کا ٹکراؤ ہوتا ہے ۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا پاکستان کے خلاف 5-0 کا ریکارڈ ہے اور وہ اسے 6-0 سے بنانا چاہے گا۔ دوسری جانب پاکستان کا مقصد ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ہارنے کا سلسلہ توڑنا ہوگا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اس میچ کو جنگ کی طرح نہیں بلکہ عام میچ کی طرح دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ اس اکیوشن کو پلٹ دے گی۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں میچ کی سنگینی کو نہیں دیکھ رہی ہیں لیکن دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ اس میچ کا نتیجہ ان دونوں کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے ۔

جموں و کشمیر پولیس کے30 موٹر سائیکل سوار دہلی پہنچ گئے

 سرینگر//آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر جموں و کشمیر پولیس کی ڈیئر ڈیول ٹیم کے 30 موٹر سائیکل سوار کل قومی دارالحکومت دہلی پہنچے۔ دہلی پولیس کے افسران نے اس ٹیم کا استقبال کیا۔ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی غلام حسن کررہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی 30 موٹر سائیکل سواروں کی ریلی کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 18 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔اْوڑی بارہمولہ سے شروع ہونے والی یہ ریلی 2536 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرے گی اور 31 تاریخ کو گجرات کے کیواڈیا میں ہونے والی راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکتا دن) کی تقریبات میں شرکت کے لیے جدوجہد آزادی سے جڑے کئی قصبوں اور تاریخی اہمیت کے مقامات سے گزرے گی۔

ٹی 20 عالمی کپ کا آغاز

آئرلینڈ پر شاندار جیت سے نامبیا سُپر 12 میں شارجہ ، 22 اکتوبر (یو این آئی) کپتان گیرہارڈ ایرسمس کے ناٹ آوٹ 53 رن کی شاندار اننگز کی بدولت نامبیا نے آئرلینڈ کو آج آٹھ وکٹ سے شکست دے کر گروپ اے کے کوالیفائنگ میچ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ٹورنامنٹ میں جگہ بنالی۔نامبیا نے پہلے اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سے آئرلینڈ کو 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 125 تک محدود کیا اور پھر 18.3 اوورز میں دو وکٹوں پر 126 رنز بنا کر دوسری جیت حاصل کی اور سپر 12 میں پہنچ گیا۔ ایرسمس نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 49 گیندوں پر 53 ناٹ آؤٹ میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں ڈیوڈ ویس کااچھا ساتھ ملا ۔ ویس نے 14 گیندوں پر 28 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز کی ناٹ آوٹ میچ فاتح اننگز کھیلی۔اوپنر کریگ ولیمز نے 16 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد

پانپور میں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چمپئن شپ کی اِختتامی تقریب

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ڈگر ی کالج پانپور میں منعقدہ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چمپئن شپ کی اِختتامی تقریب کی صدارت کی۔چمپئن شپ کا اِنعقاد جے اینڈ کے بیڈ منٹن ایسو سی ایشن پلوامہ نے گورنمنٹ ڈگر ی کالج پانپور کے تعاون سے اِنڈور سٹیڈیم گورنمنٹ ڈگر ی کالج پانپور میں کیا۔ اِس ٹورنامنٹ میں تقریباً350 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مشیر موصوف نے اِس علاقے میں اِس طرح کے میگا سپورٹس ایونٹ کے اِنعقاد پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی دُنیا میں مظاہرہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اُنہوں نے ٹورنامنٹ کے فاتح اور رَنر اَپس میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر موصوف نے مرکزی حکومت کے ہرحصے میں کھیل سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے شروع کی جانے والی موجودہ حکومت کے کئی اقدامات کی تفصیل سے وضاحت کی۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظ

شکیب الحسن کی شاندارکارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی جیت

 الامارات ، (یو این آئی) اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن (46 ، 4/9) کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز یہاں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ بی کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی کو 84 رنز سے شکست دی۔بنگلہ دیش کی اس فتح میں شکیب نے اہم کردار ادا کیا۔ شکیب نے پہلے بلے بازی میں تین چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بعد میں اپنی اسپن بولنگ سے حریف ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ شکیب نے چار اوورز میں نو رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مڈل آرڈر کے تمام بلے بازوں کو اپنا شکار بنا لیا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 181 رنز بنائے جس میں شکیب کے علاوہ کپتان محمود اللہ ، لٹن داس ، عفیف حسین اور محمد سیف الدین نے اہم کردار ادا کیا۔ محمود اللہ نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے

دیوالی کا جشن اپنی جیت یقینی کرکے منانا چاہتی ہوں : ریتو پھوگاٹ

دہلی// (یو این آئی) ایم ایم اے (مکس مارشل آرٹس) سرکٹ میں سنسنی کے بعد سے اپنی پہلی سات فائٹس میں سے چھ جیتنے کے بعد 27 سالہ سابق ہندوستانی پہلوان ریتو پھوگاٹ اب اگلے چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ پھوگاٹ سنگاپور میں ون: نیکسٹ جین میں سیمی فائنل میں مشہور جاپانی جوڈوکا ، اتسوکی ہیراٹا کے ساتھ مقابلہ کریں گی ۔ اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ، پھوگاٹ ٹریننگ کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ریتو نے کہا ، "میں نے ہمیشہ گراں پری کی طرف توجہ مرکوز کی ہے اور یہ میرے تصور سے کہیں زیادہ قریب ہے ۔ یہ میرے اور میرے ملک کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ ایک ہندوستانی خاتون کو عالمی ایم ایم اے اسٹیج پر لا سکتا ہے ۔ ہندوستان کی تاریخ میں کبھی بھی خواتین ایم ایم اے چیمپئن نہیں رہی ہیں اور اب ہمارے لئے کھیل کو بدلنے کا وقت آگیا ہے ۔ جوڈو کے ماہر اور ساتھی پہلوان اتوکی ہیراتا سے مقابلہ کرنے کی تیاری پر تبصر

ٹی 20 ورلڈ کپ:دھونی اور گیل کی ملاقات

 دبئی // ۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز اوپنرکرس گیل نے پیرکے روز یہاں دبئی میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 وارم اپ میچ کے دوران ایک یادگار ملاقات کی۔ دھونی کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا مینٹور بنایا گیا ہے جبکہ گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد ان دونوں قدآور کھلاڑیوںکی تصاویر شیئر کیں۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا ، دو لیجنڈس۔ ایک یادگار لمحہ۔ جب دھونی اور ہنری گیل نے ملاقات کی۔ ٹیم انڈیا ٹی۔ 20 ورلڈ کپ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنس ، ٹیم انڈیا ک

ہمیں بی سی سی آئی کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی ضرورت: رمیز راجہ

کراچی//پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کے آغاز کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے دونوں بورڈس کومل کر کام کرنا ہوگا۔ رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے لیے بی سی سی آئی کے ساتھ کرکٹ تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے۔ رمیز راجہ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سیاست کو الگ رکھنا پڑے گا۔ واضح ہو کہ بھارت اور پاکستان گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف دو طرفہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ اتوار کو شروع ہونے والے ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیاکو اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔پی سی

اوڑی میں موٹر سائیکل ریلی جھنڈ ی دکھاکر گجرات روانہ

اوڑی/ایڈیشنل ڈپٹی جنرل آف پولیس آرمڈ نے پیر کو سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر گجرات کی طرف روانہ کر دیا۔اس موٹر سائکل ریلی میں جموں کشمیر پولیس سے وابستہ30(daredevils) موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ایڈشنل ڈپٹی جنرل آف آرمڈ پولیس سید جاوید مجتبی آنے کہا کہ اوڑی سے نکلی یہ موٹر سائکل ریلی مختلف شہروں سے گزر کر  27 اکتوبر  کو کیوڈیا گجرات پہنچے گی جہاں پر 31 اکتوبر کو یہ قومی یکجہتی دن پر پریڈ میں حصہ لے گی۔انہوں نے کہا اس ریلی کا مقصد یہ کہ ملک کی آزادی کے جدو جہد میں جن فریڈم فائٹرس نے اپنا کردار نبھایا ان کے بارے میں لوگوں میں جانکاری پیداہو جائے اور قومی یکجہتی کے نعرے کو عوام تک پہنچایا جائے۔ اے ڈی جی پی کے ہمرہ ڈی آئی جی بارہمولہ،ایس ایس پی بارہمولہ ریئس محمد بٹ،ایس ایس پی آرمڈشیخ جنید،ایس ڈی ایم اوڑی ہر ویندر سنگ،ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی اور

پریمیئر فٹبال لیگ | آرکو ایف سی نے کشمیر ایونجرز کو شکست دی

سری نگر// ٹی آر سی سرینگر میںجاری پریمیئر لیگ میں ، آرکو  فٹ بال کلب نے کشمیر ایونجرز کو ایک کے مقابلے میں2گولوںسے شکست دی۔ابتدائی طور پر ، میچ یکساں طور پر متوازن رہا کیونکہ دونوں ٹیموں نے حریف کو پسپا کرکے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔آخر میں آرکو فٹ بال کلب کے معراج نے کامران کے پاس سے 30 ویں منٹ میں ایوینجرز کے دفاع کو عبور کرتے ہوئے ایک خوبصورت گول کیا۔اس سے آرکو ایف سی کے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوا۔ بعد میں پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں کاشف نے اپنے کلب کے لیے دوسرا گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔دوسرا ے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ،ملا۔ کشمیر ایوینجرز نے انتہائی مضبوط دفاع کے ساتھ آرکو فٹ بال کلب کو تیسرا گول کرنے سے روک دیا۔ کشمیر  ایوینجر کھیل کے 75 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ریفری کی آخری سیٹی کے وقت اسکور ایک کے مقابلے دو تھا۔اس کی فلیگ شپ کمپنی &rs

کشمیرمیں تیار کیاگیا کرکٹ بلا | پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

سرینگر//کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔یہ بیٹ جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے سے ایک نجی کمپنی گریٹ اسپورٹس نے بنائے ہیں، جنہوں نے عمان کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے آنے والے ٹی 20 انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے لئے اپنے برانڈ کے کرکٹ بلے فراہم کئے ہیں۔بجبہاڑہ کے پانچپورہ میں قائم مذکورہ اسپورٹس کمپنی، ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان فوضل کبیر کی ہے۔ فوضل کبیر نے اسلامک یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے بیٹ کارخانے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ بتادیں کہ اس بیٹ کارخانے کی شروعات ان کے والد نے 1974 میں کی تھی۔ بھید کے پیڑ سے نکلنے والے کشمیر وِلو کو فروغ دینے کے حوالے سے فوضل کا کہنا ہے کہ کئی بار بیرون ممالک کا دورہ کیا۔کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکرکٹرس کو ک

کشمیرمیں تیار کیاگیا کرکٹ بلا | پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

سرینگر//کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔یہ بیٹ جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے سے ایک نجی کمپنی گریٹ اسپورٹس نے بنائے ہیں، جنہوں نے عمان کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے آنے والے ٹی 20 انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے لئے اپنے برانڈ کے کرکٹ بلے فراہم کئے ہیں۔بجبہاڑہ کے پانچپورہ میں قائم مذکورہ اسپورٹس کمپنی، ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان فوضل کبیر کی ہے۔ فوضل کبیر نے اسلامک یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے بیٹ کارخانے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ بتادیں کہ اس بیٹ کارخانے کی شروعات ان کے والد نے 1974 میں کی تھی۔ بھید کے پیڑ سے نکلنے والے کشمیر وِلو کو فروغ دینے کے حوالے سے فوضل کا کہنا ہے کہ کئی بار بیرون ممالک کا دورہ کیا۔کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگاکرکٹرس کو ک

نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | سٹار 11 لنگیٹ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سوپور // نوپورہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری میچ ہفتہ کو علمدار اسپورٹس سٹیڈیم نوپورہ سوپور میں سٹار 11لنگیٹ اور ایس ایس جی سی اشٹنگو بانڈی پورہ کے درمیان کھیلا گیا ۔اس فائنل میچ میں سینئر سیاسی رہنما عبدالغنی وکیل مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ سیول سوسائٹی سوپور کے ارکان بھی موجود تھے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹار 11 لنگیٹ نے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایس ایس جی سی اشٹنگو نے 19 اوورز میں صرف 145 رنز بنائے اور سٹار 11 لنگیٹ نے 88 رنز سے میچ  اپنے نام کر لیا ۔ جلیل احمد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60رن بنائے اور 2وکٹیں حاصل کیں اور انہیں  مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ تاہم ایس ایس جی سی اشٹنگو کے توصیف احمد شیخ کو  ٹورنامنٹ کے دوران 16  وکٹیں حاصل کرنے اور 130 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا

دھونی کی موجودگی سے ٹیم کا حوصلہ مضبوط ہوگا : وراٹ

دبئی // (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ایک مینٹر کے طور پر مہندر سنگھ دھونی کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹی  20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم  کا حوصلہ بڑھے گا۔ وراٹ نے گزشتہ روز کہا ، "دھونی کو بیک روم اسٹاف میں شامل کرنے سے  ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا اور ٹیم  کے نوجوان کھلاڑیوں کو دھونی کے تجربہ سے کافی فائدہ ملے گا جو انھیں اپنے کھیل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بطور کپتان  اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کھیل رہے  وراٹ کوہلی نے کہا ، ’’دھونی اس ماحول میں واپسی کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔ جب ہم سبھی نے اپنا کیریر شروع کیا تھا وہ تبھی سے ہم سے کے لئے ایک مینٹر ہیں، وہ اس وقت ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے اور ان کے پاس اب موقع ہے کہ وہ اس کام کو پھر سے جاری رکھیں۔ خاص طور پر ان نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جنہیں اپنے کیریر کے شروعات سال میں

’آزادی کا امرت مہااتسو ‘

ـ ـاننت ناگ//آزادی کاامرت مہااتسو' کی ملک بھر میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے اننت ناگ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔سائیکل ریس کوجاں بحق ہوئے پولیس اہلکار نثار احمد وگے کے والد عبدالرزاق وگے نے ہری جھنڈی دکھا کر سرنل اننت ناگ سے شروع کیا اور اسپورٹس اسٹیڈیم ٹک باغ مٹن پر اختتام پذیر ہوا۔ایس ایس پی اننت ناگ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹراننت ناگ ،ڈی ایس پی ڈی اے آر ،ایس ایچ او مٹن اور ضلعی پولیس اننت ناگ کے دیگر افسران بھی تقریب پر موجود تھے۔لڑکوں میں پہلی تین پوزیشنیں لینے والوں میں سے، عماِد نذیر ، اشفاق حسین اور یاسر احمد نے حاصل کی۔ اسی طرح لڑکیوں میں پہلی پوزیشن افرا جان ، دوسری پوزیشن افشانا مشتاق اور تیسری پوزیشن آرزو یوسف نے حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔  

میں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے :دھونی

دوبئی/یو این آئی// چنئی سپرکنگ (سی ایس کے ) کو چوتھا آئی پی ایل خطاب جیتانے والے مہندر سنگھ دھونی نے تصدیق ہے کہ ہے انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے ۔جمعہ کو یہاں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد سی ایس کے کے لیے آئی پی ایل کھیلنا جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے ۔ اگلے سیزن سے دو نئی ٹیمیں آنے کے ساتھ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ سی ایس کے کے لیے کیا اچھا ہے ۔ یہ ٹاپ تین یا چار میں ہونے کے بارے میں نہیں ہے ۔ نقطہ یہ ہے کہ ایک مضبوط کور بنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیم کوپریشانی نہ ہو۔ کور گروپ میں ہمیں یہ دیکھنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی کہ اگلے 10سالوں میں کون حصہ ڈال سکتا ہے ۔ "سی ایس کے کپتان نے میچ کے بعد اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکر

تازہ ترین