شادی مرگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ختم | آخری مقابلے میں تجن پلوامہ کی ٹیم نے ٹورنا منٹ اپنے نام کیا

پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شادیمرگ زون میں یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ کا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوا ہے جس دوران فائنل میچ میں تجن نے ابھامہ کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا۔ تقریب میں سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ابھامہ اور تجن پلوامہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں تجن کی ٹیم نے شانداربیٹنگ کر کے جیت درج کی ۔آخری مقابلے میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھامہ کی ٹیم نے 130 رنز بنائے جبکہ تجن کی جانب سے لطیف احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جواب میں تجن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کر کے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 اوورز میں ہی ہدف مکمل کر کے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ آصف نے 50 اور فاروق نے 40 رنز بنائے اس موقع پر یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس افسر پلوامہ نورالق نے کھلاڑیوں میں انع

کشمیر کے معروف فٹبال کھلاڑی دانش فاروق | بنگلوروفٹبال کلب کے ساتھ2سالہ معاہدہ طے

سرینگر//سابق انڈین سپر لیگ چمپئن بنگلورو فٹبال کلب نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ انہوںنے  جموں وکشمیر کے فٹبال کھلاڑی دانش فاروق سے2سالہ معاہدہ کرلیا ہے ۔ 25سالہ دانش فاروق جموں وکشمیر میں پہلا ایسا کھلاڑی ہے جو اس کلب کا حصہ بن گیا ہے اورآنے والے AFCکپ پلے آف سٹیج میں Eagles FCکے خلاف مقابلہ میں شرکت کرے گا۔ دانش نے نوعمری جموں وکشمیر بنک فٹبال اکیڈیمی کیلئے کھیلنے کے عمل میں صرف کی ، جہاں انہوںنے مختلف عمروں کے کھلاڑیوں کے گروپوں کی قیادت کی اور 12خطابات حاصل کئے۔ ان کی کارکردگی نے انہیں Iلیگ سیکنڈ ڈویژن میں لون سٹار کشمیر اور ایک برس کے بعد رئیل کشمیر کے خطابات سے سرفراز کیا۔ دانش فاروق نے کہاکہ’’ BFCملک میں بہترین کلبوں میں ایک ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس کا حصہ بننے کا موقع مل گیا‘‘۔انہوںنے کہاکہ ’میرے لئے سب سے بڑا چلینج یہ ہے کہ میں AFCکپ

وانی گام پریمیئر لیگ | افروٹ الیون کی 41 رنوں سے جیت درج

بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے وانی گام پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں وہی گنڈ کرکٹ کلب کو 41 رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 158 رنز بنائے جس مجیب الرحمن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 58 رنز بنائے ۔جواب میں مطلوبہ ہدف وہی گنڈ کرکٹ کلب حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 117 پر آوٹ ہوئے ۔مجیب الرحمن کو شاندارکارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  

محمد اشرف بٹ نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا چارج سنبھالا

سرینگر//محمد اشرف بٹ نے کل ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کا چارج سنبھالا۔انہوں نے عہدہ  سنبھالنے کے فورا. بعد محکمہ کا تعارفی جائزہ اجلاس طلب کیا۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران سے بات چیت کی اور حکومت کے اس متحرک یونٹ کو مزید ہموار کرنے کی ضرورت کا جائزہ لینے کے علاوہ محکمہ کی مختلف ونگوں کے کام کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے تمام سرکاری معاملات اور خدشات کو فوری طور پر حل کرنے پر زرو دیا تاکہ محکمہ کے موثر کام کو یقینی بنایا جاسکے اور اس کے علاوہ UT کے لوگوں کو کھیلوں کی خدمات کی بروقت فراہمی کو بڑھایا جائے۔انہوں نے ی آفس کے نفاذ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اس آن لائن سسٹم کو چلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔  

دیپکا کماری رینکنگ راونڈ میں نویں مقام پر رہیں

ٹوکیو//عالمی نمبر ایک تیرانداز دیپکا کماری  نے یہاں جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دن ہندوستان کی مہم کا آغاز کیااور خواتین کی انفرادی رینکنگ راونڈ  میں نویں نمبر پر رہیں۔ہندوستانی تیزانداز نے اپنے 72 مواقع  میں 3010ایس اور 13ایکس مارتے ہوئے ممکنہ 720 میں سے 663 پوائنٹس حاصل کیے۔ دیپکا اب پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں بھوٹان کی بھو کرما کے مدمقابل ہوں گی۔ ریو اولمپین کرما عالمی درجہ بندی میں 193 نمبر پر ہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں 673 پوائنٹس کا اولمپک ریکارڈ سرفہرست چارتیزاندازوں کوریا کے ا?ن سان (680)، جنگ منہی (677)، کانگ چائے ینگ (675) اور میکسیکو کے ایلیزاندرا والنسیا (674) نے توڑا۔اتْن داس، ترون دیپ اورپروین جادھو کی ہندوستانی مردوں کی تکڑی مینز رینکنگ راونڈ کے لئے میدان پر اترے گی۔ یو این آئی  

ٹوکیواولمپک سے جڑے مزید 19افرادکورونا سے متاثر

ٹوکیو// ٹوکیواولمپک کی ا?رگنائزیشن کمیٹی نے جمعہ کو کھیلوں سے جڑے مزید 19 لوگوں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تین اولمپک گاوں میں ہیں۔منتظمین کے مطابق تین ایتھلیٹ، تین صحافی، اولمپک وفد کے 10 ممبران اورتین کنٹریکٹ ہولڈرکورونا سے پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ اس سے کھیلوں سے وابستہ کل متاثرہ افرادکی تعداد110 پہنچ گئی ہے، جس میں 56 جاپان کے شہری اور54 دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔  

لنکا کیخلاف دوسرا ونڈے

کولمبو/پہلا ون ڈے آسانی سے جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی ۔ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 13.2 اوورز باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت حاصل کرلی تھی ۔سری لنکا نے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 262رن بنائے جبکہ ہندوستان نے 36.4 اوور میں تین وکٹوں پر 263 رنز بناکر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اب تیم انڈیا کا ہدف اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے اور کل ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔ ہندوستانی کپتان شیکھر دھون نے 86رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا ۔ نوجوان اوپنر پرتھوی شاہ نے 43 رن کی جارحانہ اننگز کھیل کر ہندوستان کو ٹھوس آغاز دیا اور وہ اپنی شاندار اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے ۔ پرتھوی کے علاوہ ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے بھی شاندار اننگ

بولرز نے زیادہ رنز دئیے:بابر اعظم

لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولرز نے زیادہ رن دے دیے۔ پہلی وکٹ کی اچھی شراکت کے بعد مومنٹم نہیں بن سکا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کنڈیشنز کو اچھا استعمال کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپن کے لیے حفیظ موجود تھے لیکن صورتِ حال نہ بنی کہ ان سے بولنگ کراتے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔  

علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

 بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ گوجبگ کے فائنل میں ماریا کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دیکر 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔اگرچہ افروٹ الیون سپورٹس کلب کی شروعات دھیمی رہی لیکن شکور کے کریز پر آتے ہی میچ کا پچاس فیصدی پاسہ پلٹ گیا اور شکور نے ماریا کرکٹ کلب کے تیز گیندباز خلیف رباڈہ کے ایک اوور میں 30 رنز حاصل کر افروٹ الیون سپورٹس کلب کو ایک اچھا سکور کھڑا کیا۔افروٹ الیون سپورٹس کلب نے ماریا کرکٹ کلب کے سامنے 88 رنز کا ہدف رکھا۔جواب میں افروٹ الیون کے گیندبازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ماریا کرکٹ کلب کی ٹیم 51 رنز پر آوٹ کیا۔شکور کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے عوض بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جہلم کپ سیر

 بارہمولہ //  جہلم کپ سیر کرکٹ ٹورنا منٹ کے میچ میں این سی سی نوپورہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں 142 رنز بنائے جس زاہد 41 رنز کیساتھ نمایاں سکورر رہے۔منگام الیون کی جانب سے مدثر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں منگام الیون کی ٹیم 94 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔منگام الیون کی جانب سے شبیر نے 18 رنز بنائے۔این سی سی نوپورہ کی جانب سے فیضان اور عاشق نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فیصل نے دو وکٹیں حاصل کی۔زاہد کو شاندار بلیبازی کے عوض میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا سے 1-4 سے ٹی-20 سیریز جیت لی

 سینٹ لوسیا //ویسٹ انڈیز نے یہاں جمعہ کو پانچویں اورآخری ٹی-20 مقابلے میں آسٹریلیا کو 16 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی اس سیریز کو 1-4 سے جیت لیا۔ سلامی بلے باز ایوس لوئس (79) اورتیزگیندباز شیلڈن کوٹریل (3/28) اورآندرے رسیل (3/43) اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرورہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورمیں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 199 رن کا بڑااسکور بنایا۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورمیں نووکٹ پر 183 رن ہی بناسکی۔ سلامی بلے باز ایون لوئس نے دھماکے داراندازمیں کھیلتے ہوئے ٹیم کو شاندارآغازدیا۔ چارچوکوں اورنوچھکوں کی مدد سے انہوں نے 34 گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کرس گیل اورکپتان نکولس پورن نے بھی چھوٹی طوفانی اننگ کھیلی۔ گیل نے جہاں دوچوکوں اوردوچھکوں کی بدولت سات گیندوں پر 21 تووہیں پورن نے ایک چوکا اور تین چھکوں کی

جے کے پی ایل:سلطان واریئرز اور علی جان کرکٹ کلب نے جیت درج کی

سرینگر //جے کے پی ایل کے تحت گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میںکل پہلا میچ کل سلطان واریئرز اورٹیم کشمیر ویوز کے مابین کھیلا گیا۔ سلطان واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 136 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم کشمیر ویوز نے صرف 10 وکٹوں کے نقصان پر 108 رن بنائے۔ گوہر لیگی کو عمدہ باؤلنگ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ علیجان کرکٹ کلب اور ایم اے اے اے کے کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ایم اے اے کے کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ صرف 124 ر ن بناسکے۔ جواب میں علی جان کرکٹ کلب نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر رن بنائے۔ عادل کچرو کو عمدہ بلے بازی کی کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔  

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ

 ممبئی //سابق ہندوستانی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ میں جب ہندوستان پاکستان کے مدمقابل ہوگا توکپتان وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی ذمہ داری بڑی ہوگی۔ گوتم نے جمعہ کو اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ‘آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ اسپیشل میں کہا، ‘‘جب میں نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا تومیں پاکستان کے خلاف کافی کرکٹ کھیلنے والے کچھ کھلاڑیوں کی بنسبت شایدزیادہ پرجوش اورگھبرایا ہواتھا، اس لئے یہ سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پرسکون رکھیں، کیونکہ یہ جذبہ نہیں ہے جو آپ کو میچ جیتائے گا، بلکہ یہ بلے اورگیند کے درمیان کامقابلہ ہے ، جس میں بہترکرنے والی ٹیم ہی جیتے گی، اس لئے وراٹ کوہلی یاروہت شرما جیسے سینئر کھلاڑیوں پر ہندوستان کے پاکستان کے خلاف مقابلے میں بڑی ذمہ داری ہوگی۔ سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپ

زینہ گیر ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ

 بارہمولہ //افروٹ الیون سپورٹس کلب نے زینہ گیر ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ ماگریپورہ میں سوپور کوچنگ سینٹر کے خلاف13 رنز سے جیت درج کر لی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 19•3 اورز میں 142 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔سمیر  احمد نے برق رفتار اننگز کھیل کر 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔اسکے علاوہ کپتان محمد یعقوب نے 32 رنز بنائے۔جواب میں سوپور کوچنگ سینٹر کی کی ٹیم 19•3 اورز 129 رنز پر آوٹ ہوئی۔سمیر نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4  وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہد بشیر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا اور مقصود اور مہراج نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ اشفاق وانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔سمیر احمد کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔  

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے پروگرام کا اعلان

 نئی دہلی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان سے نہیں کھیلے گا اور اسے آئندہ دو سالوں میں تین دورے کرنے ہیں، جس کی شروعات آئندہ ماہ انگلینڈ سیریز کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ضوابط کے مطابق، عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کلینڈر میں 9 ممالک کو اپنی پسند کے 6 ممالک کے خلاف کھیلنا ہے اور 2023-2021 مرحلے میں ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے بجائے سری لنکا سے کھیلے گی۔ ٹیم 2017 کے ابتدائی ڈبلیو ٹی سی مرحلے کے دوران ویسٹ انڈیز سے کھیلی تھی۔ ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔ ٹیم کو دسمبر 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان جنوبی افریقہ کا دورہ بھی کرنا ہے، پھر اسے نومبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کی ہی سرزمین پر سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اس کے میدانوں پر سیریز کے علاوہ سب سے بڑی سیریز اپنی سرزمین پر آسٹریلیا ک

پلوا مہ میں جسمانی طورکمزور افراد کیلئے کاسکو ٹورنامنٹ کا اہتمام

پلوامہ// یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ضلع کے جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ناخیز افراد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کی تقریب پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوتھ سپورٹس پلوامہ نے نا خیز افراد کیلئے ایک ٹورنامنٹ منعقد کیاجس میںضلع کے جسمانی طور کمزور افراد نے جوش خروش کے ساتھ اس ٹورنا منٹ ٹورنامٹ میںحصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میںکل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں سے پہلے میچ میںمنجیت پال کی ٹیم نے، جبکہ دوسرے میچ میںآفتاب کرکٹ کلب رہمونے جیت درج کی ہے اور فائنل مقابلے میں منجیت پال کی ٹیم اور آفتاب کرکٹ کلب رہمو کے مد مقابل کھیلا گیا۔ جس میںآفتاب کرکٹ کلب رہمو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 90رنز سکور کیا۔ جواب میںمنجیت پال کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان کے چاروںطرف جارحانہ

آئرلینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی جیت

ڈبلن //ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کی شاندار کھیل کی بدولت آئرلینڈ نے یہاں منگل کو دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 43 رن سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور سب ہار چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آئرلینڈ نے یہ میچ جیت کر تاریخ رقم کی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کے مشکل اسکور بنائے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ 48.3 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بلبیرنی نے آئر لینڈ کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 64 رنز کی شراکت کی۔ سٹرلنگ کے 27 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد کپتان بلبیرنی نے اینڈی میک برائن کے ساتھ اننگز جاری رکھی اور دوسری وکٹ کے لئے 60 رنز کا اضافہ کیا ، لیکن میک برائن بھی 124 رنز بنا کر آ

پروفیشنل لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ

سرینگر// پروفیشنل لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ 2021 کے2میچ کل یہاں  ٹی آر سی گروانڈ میں کھیلے گئے۔ پہلا میچ ڈبلیو شاہین ایف سی جموں اورکشمیر آوینجرز ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔ شروع سے ہی دونوں ٹیموں نے جال ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہوئے جارحانہ فٹ بال کھیلا۔ کھیل کے 10 ویں منٹ میں شاہین اسپورٹس ایف سی کے میکڈونلڈ نے کشمیر ایوینجرز کے ایک محافظ کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور آسان گول کردیا۔  آدھے وقت میں شاہین ایف سی دو گولوں سے برتری حاصل کر رہی تھی۔ کشمیر ایواینجرز ایف سی نے بھرپور کوشش کی لیکن شاہین ایف سی کی ٹھوس دفاعی لائن میں داخل نہیں ہوسکی۔ میچ شاہین ایف سی نے کشمیر ایونجرز ایف سی کو2:0 سے شکست دے کر ختم کیا۔ شاہین ایف سی کے میک ڈونلڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔22 ویں میچ شروع ہونے سے پہلے گلزار احمد خان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی جو جے کے ایس پی ڈی سی کاایک فٹ بال فٹ بالرتھ

گیل کی عمدہ بلے بازی، ویسٹ انڈیز کو ناقابل شکست برتری

 سینٹ لوسیا//ٹاپ آرڈر بیٹسمین کرس گیل (67) کی دھماکے دار نصف سنچری اور کپتان نکولس پورن کی 32 رنز کی جدوجہد سے پر اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یہاں پیرکو تیسرے ٹی 20 مقابلے میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف ناقابل شکست برتری قائم کی، بلکہ پانچ میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورز میں 141 رن ہی بنا سکی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اننگز کے 5.1 اوور باقی رہتے ہوئے چاروکٹ کھوکر 142 رن بنالئے ۔ ویسٹ انڈیز کی فتح کے ہیرو بننے والے گیل کے طوفان نے آسٹریلیا کو گھنٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا۔ گیل نے 38 گیندوں میں سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی انتہائی عمدہ اننگ کھیلی۔ وہیں کیرون پولارڈ کی عدم موجودگی میں نیکولس پورن نے کپتان کا کردار ادا کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 32 رنز کی سمجھداری والی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے ایک چھکا اور چار چو

ہندوستان 2026 بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ کا میزبان

نئی دہلی//بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے ہندوستان کو 2026 میں ہونے والے اہم بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے ۔ اس کے بہ ضابطہ اعلان منگل کے روز کیا گیا۔ یہ دوسری بار ہوگا جب ہندوستان اس پریمیئم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جو اولمپک سال کو چھوڑ کر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان نے حیدرآباد میں سال 2009 میں آخری بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی۔  تب سے لے کر آج تک ہندوستان نے 2014 تھامس اور اوبیر کپ فائنل، ایشیائی چیمپئن شپ کے علاوہ سالانہ بی ڈلیو ایف سپر 500 ایونٹ، یونیکس-سن رائز انڈیا اوپن سمیت مختلف اہم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہے ۔  ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے صدر ہیمنت بسوا سرما کو یقین ہے کہ 2026 میں عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سے ہندوستانی بیڈمنٹن کوعالمی سپر پاور بننے کی سمت میں بڑا قدم اٹھانے میں مدد ملے گا۔ سرما نے

تازہ ترین