فائیل میچ جوہامہ والی بال کلب نے جیتا

سوپور// ڈسٹرکٹ والی بال چیمپین شپ جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن بارہمولہ نے نوپورہ کلاں سوپور والی بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا جو 26 جولائی 2021 کو شروع ہوئی  اور کل منی اسپورٹس اسٹیڈیم نوپورہ کلان سوپور میں اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایس پی سوپور سدھانشو ورمااور دیگر پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔چیمپین شپ میں ضلع بارہمولہ کی والی بال کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل جوہامہ والی بال کلب اور کانسپور والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا اورجوہامہ والی بال کلب نے جیتا۔ایس پی سوپور سدھانشو ورما اور انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی ا شمس الدین اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

ٹی آر سی میں ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائیر شاپ کااِفتتاح | جموں وکشمیرمہم جوئی کے لئے بہترین ٹریکنگ کی منزل: سرمد حفیظ

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ سرمد حفیظ نے کل ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر ( ٹی آر سی ) میں ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر کے ذریعے قائم ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائر شاپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر سینئر اَفسران بھی وموجود تھے۔یہ دُکان اچھے معیار کے ٹریک سامان کی پیش کش کرے گی جہاں سیاح یا ٹریکر ، کوہ پیما اور ایڈونچر کے خواہشمند ایڈونچر سپورٹس کے لئے تمام ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کا سامان رکھ سکتے ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بہترین کیمپنگ لائمبنگ،ہائیکنگ، ٹریکنگ کے سامان برائے نام نرخوں پر جیسے رکسک،سلینگ بھیگ ،  چٹائیاں ، خیمے اور ٹریکنگ کے لئے دیگر سامان دستیا ب ہے ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے ناظم سیاحت کشمیر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی کہ وہ ایسی سہولیت پیدا کریں جہاں ٹریک گیئرز ایڈونچر سپورٹس کے پرومویشنل ریٹ پر دس

کھیلو انڈیا چمپئن مکے باز ماہی راگھو کوارٹر فائنل میں

سونی پت// (یو این آئی) ہریانہ کی مکے باز ماہی راگھو نے چوتھی جونیئر گرلز نیشنل باکسنگ شمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سونی پت واقع دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دلی کی گرگی تومر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔سال 2020 میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ماہی نے گزشتہ سال سویڈن میں گولڈن گرل چمپئن شپ میں بھی ملک کی قیادت کی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ماہی کے علاوہ تنو (52 کلوگرام)، رودرکا (70 کلوگرام) نے بھی ہریانہ کے لئے جیت کی رفتا بڑھائی اور اپنے اپنے وزن زمرے کے اگلے دور میں داخلہ حاصل کیا۔وہیں منگل کو مہاراشٹر کے بھی تین ملے باز بھی فاتح اعلان کئ

پروفیشنل لیگ 2021 | جے اینڈ کے بینک الیون اور کشمیر ایوینجرز ایف سی کی جیت

سرینگر// پروفیشنل لیگ 2021 کے پہلے ایڈیشن کے تحت آر سی سرینگر میں کل2 میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ جے اینڈ کے بینک الیون اور شاہین اسپورٹس جموں کے مابین کھیلا گیا۔ جے اینڈ کے بینک نے اپنی اننگز کا آغاز کامل بال کنٹرول اور مین ٹو مین مارکنگ کے ساتھ جارحانہ فٹ بال سے کیا۔ دوسرے ہاف میں شاہین ایف سی کے لڑکوں جموں کا غلبہ تھا جس نے اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے نیٹ تلاش کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھایا۔آخر ی  لمحوں میں جے اینڈ کے بینک الیون کے گوتم نے تیسرا گول اسکور کرکے مارجن میں اضافہ کیا۔ اس طرح جے اینڈ کے بینک الیون نے شاہین ایف سی جموں کو 3 کے مقابلے میں ایک سے شکست دے دی۔ عاکف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا میچ کشمیر ایوینجرز ایف سی اورحیدریا اسپورٹس ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔کشمیر ایوینجرز ایف سی نے کلوین کے ذریعہ نیٹ ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل کی۔  80 ویں منٹ میں کشم

’کرناہ پریمیر والی بال لیگ‘ کا آغاز

کرناہ //کرناہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج کی جانب سے کئی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اسی کڑی کے تحت منگل کو کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں ایک میگااسپورٹ ایونٹ کرناہ پریمیر والی بال لیگ کا آغاز ہوا ۔یہ مقابلہ تقریبا ّایک ماہ تک چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس تقریب کا اہتمام فوج کی شکتی وجے بریگیڈ کررہی ہے جس کا تعاون آل جے کے یوتھ سوسائٹی کے نوجوان اور رضاکاروں کر رہے ہیں۔منگل کو گرونڈ میں ایک افتتاحی میچ آرمی الیون اور کرناہ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔تقریب کے دوران وادی کے معروف فنکار وگلوکار وقار خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ لیگ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا جب ہندوستانی فوج اپنی آزادی کے 75 سال منائے گی۔  

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم کا تبدیلیوں کا اشارہ

برج ٹاؤن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔کپتان کرکٹ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔اپنی انفرادی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ذمے داری کے ساتھ کھیلوں، ہر میچ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز سیریز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔کپتان

جانوارہ پریمیئر لیگ | اقبال سپورٹس بانڈی پورہ نے اچھہ بل رفیع آباد کو ہرایا

 بارہمولہ  // جانوارہ پریمیئر لیگ کے میچ میں سوموار کو ایس وائی سی سی اچھہ بل رفیع آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18•2 اورز میں 141 رنز بنائے۔جس میں داؤد 47 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ غلام محمد لون نے 23 رنز بنائے۔اقبال سپورٹس کی جانب سے ابرار نے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ وسیم اور جہانگیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں اقبال سپورٹس بانڈی پورہ نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  19•4 اورز میں حاصل کیا۔بلال ڈار نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعجاز نے میچ جتاؤ اننگز کھیل کر نو گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ شاہد السلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز | ثانیہ مرزا کو آغاز میں ہی شکست کا سامنا

ٹوکیو/بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے جبکہ میچ کا پہلا راؤنڈ اس جوڑی کے نام رہا تھا۔میچ کے دوسرے راؤنڈ میں یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے شاندار کم بیک کیا اور دلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے میچ جیت لیا۔اس طرح ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کی جوڑی ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئی۔خیال رہے کہ انکیتا رائنا پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔  

شادی مرگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ختم | آخری مقابلے میں تجن پلوامہ کی ٹیم نے ٹورنا منٹ اپنے نام کیا

پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شادیمرگ زون میں یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ کا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوا ہے جس دوران فائنل میچ میں تجن نے ابھامہ کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا۔ تقریب میں سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ابھامہ اور تجن پلوامہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں تجن کی ٹیم نے شانداربیٹنگ کر کے جیت درج کی ۔آخری مقابلے میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھامہ کی ٹیم نے 130 رنز بنائے جبکہ تجن کی جانب سے لطیف احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جواب میں تجن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کر کے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 اوورز میں ہی ہدف مکمل کر کے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ آصف نے 50 اور فاروق نے 40 رنز بنائے اس موقع پر یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس افسر پلوامہ نورالق نے کھلاڑیوں میں انع

کشمیر کے معروف فٹبال کھلاڑی دانش فاروق | بنگلوروفٹبال کلب کے ساتھ2سالہ معاہدہ طے

سرینگر//سابق انڈین سپر لیگ چمپئن بنگلورو فٹبال کلب نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ انہوںنے  جموں وکشمیر کے فٹبال کھلاڑی دانش فاروق سے2سالہ معاہدہ کرلیا ہے ۔ 25سالہ دانش فاروق جموں وکشمیر میں پہلا ایسا کھلاڑی ہے جو اس کلب کا حصہ بن گیا ہے اورآنے والے AFCکپ پلے آف سٹیج میں Eagles FCکے خلاف مقابلہ میں شرکت کرے گا۔ دانش نے نوعمری جموں وکشمیر بنک فٹبال اکیڈیمی کیلئے کھیلنے کے عمل میں صرف کی ، جہاں انہوںنے مختلف عمروں کے کھلاڑیوں کے گروپوں کی قیادت کی اور 12خطابات حاصل کئے۔ ان کی کارکردگی نے انہیں Iلیگ سیکنڈ ڈویژن میں لون سٹار کشمیر اور ایک برس کے بعد رئیل کشمیر کے خطابات سے سرفراز کیا۔ دانش فاروق نے کہاکہ’’ BFCملک میں بہترین کلبوں میں ایک ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس کا حصہ بننے کا موقع مل گیا‘‘۔انہوںنے کہاکہ ’میرے لئے سب سے بڑا چلینج یہ ہے کہ میں AFCکپ

وانی گام پریمیئر لیگ | افروٹ الیون کی 41 رنوں سے جیت درج

بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے وانی گام پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں وہی گنڈ کرکٹ کلب کو 41 رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 158 رنز بنائے جس مجیب الرحمن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 58 رنز بنائے ۔جواب میں مطلوبہ ہدف وہی گنڈ کرکٹ کلب حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 117 پر آوٹ ہوئے ۔مجیب الرحمن کو شاندارکارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  

محمد اشرف بٹ نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا چارج سنبھالا

سرینگر//محمد اشرف بٹ نے کل ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کا چارج سنبھالا۔انہوں نے عہدہ  سنبھالنے کے فورا. بعد محکمہ کا تعارفی جائزہ اجلاس طلب کیا۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران سے بات چیت کی اور حکومت کے اس متحرک یونٹ کو مزید ہموار کرنے کی ضرورت کا جائزہ لینے کے علاوہ محکمہ کی مختلف ونگوں کے کام کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے تمام سرکاری معاملات اور خدشات کو فوری طور پر حل کرنے پر زرو دیا تاکہ محکمہ کے موثر کام کو یقینی بنایا جاسکے اور اس کے علاوہ UT کے لوگوں کو کھیلوں کی خدمات کی بروقت فراہمی کو بڑھایا جائے۔انہوں نے ی آفس کے نفاذ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اس آن لائن سسٹم کو چلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔  

دیپکا کماری رینکنگ راونڈ میں نویں مقام پر رہیں

ٹوکیو//عالمی نمبر ایک تیرانداز دیپکا کماری  نے یہاں جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دن ہندوستان کی مہم کا آغاز کیااور خواتین کی انفرادی رینکنگ راونڈ  میں نویں نمبر پر رہیں۔ہندوستانی تیزانداز نے اپنے 72 مواقع  میں 3010ایس اور 13ایکس مارتے ہوئے ممکنہ 720 میں سے 663 پوائنٹس حاصل کیے۔ دیپکا اب پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں بھوٹان کی بھو کرما کے مدمقابل ہوں گی۔ ریو اولمپین کرما عالمی درجہ بندی میں 193 نمبر پر ہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں 673 پوائنٹس کا اولمپک ریکارڈ سرفہرست چارتیزاندازوں کوریا کے ا?ن سان (680)، جنگ منہی (677)، کانگ چائے ینگ (675) اور میکسیکو کے ایلیزاندرا والنسیا (674) نے توڑا۔اتْن داس، ترون دیپ اورپروین جادھو کی ہندوستانی مردوں کی تکڑی مینز رینکنگ راونڈ کے لئے میدان پر اترے گی۔ یو این آئی  

ٹوکیواولمپک سے جڑے مزید 19افرادکورونا سے متاثر

ٹوکیو// ٹوکیواولمپک کی ا?رگنائزیشن کمیٹی نے جمعہ کو کھیلوں سے جڑے مزید 19 لوگوں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تین اولمپک گاوں میں ہیں۔منتظمین کے مطابق تین ایتھلیٹ، تین صحافی، اولمپک وفد کے 10 ممبران اورتین کنٹریکٹ ہولڈرکورونا سے پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ اس سے کھیلوں سے وابستہ کل متاثرہ افرادکی تعداد110 پہنچ گئی ہے، جس میں 56 جاپان کے شہری اور54 دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔  

لنکا کیخلاف دوسرا ونڈے

کولمبو/پہلا ون ڈے آسانی سے جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی ۔ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 13.2 اوورز باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت حاصل کرلی تھی ۔سری لنکا نے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 262رن بنائے جبکہ ہندوستان نے 36.4 اوور میں تین وکٹوں پر 263 رنز بناکر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اب تیم انڈیا کا ہدف اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے اور کل ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔ ہندوستانی کپتان شیکھر دھون نے 86رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا ۔ نوجوان اوپنر پرتھوی شاہ نے 43 رن کی جارحانہ اننگز کھیل کر ہندوستان کو ٹھوس آغاز دیا اور وہ اپنی شاندار اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے ۔ پرتھوی کے علاوہ ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے بھی شاندار اننگ

بولرز نے زیادہ رنز دئیے:بابر اعظم

لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولرز نے زیادہ رن دے دیے۔ پہلی وکٹ کی اچھی شراکت کے بعد مومنٹم نہیں بن سکا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کنڈیشنز کو اچھا استعمال کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپن کے لیے حفیظ موجود تھے لیکن صورتِ حال نہ بنی کہ ان سے بولنگ کراتے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔  

علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

 بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ گوجبگ کے فائنل میں ماریا کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دیکر 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔اگرچہ افروٹ الیون سپورٹس کلب کی شروعات دھیمی رہی لیکن شکور کے کریز پر آتے ہی میچ کا پچاس فیصدی پاسہ پلٹ گیا اور شکور نے ماریا کرکٹ کلب کے تیز گیندباز خلیف رباڈہ کے ایک اوور میں 30 رنز حاصل کر افروٹ الیون سپورٹس کلب کو ایک اچھا سکور کھڑا کیا۔افروٹ الیون سپورٹس کلب نے ماریا کرکٹ کلب کے سامنے 88 رنز کا ہدف رکھا۔جواب میں افروٹ الیون کے گیندبازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ماریا کرکٹ کلب کی ٹیم 51 رنز پر آوٹ کیا۔شکور کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے عوض بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جہلم کپ سیر

 بارہمولہ //  جہلم کپ سیر کرکٹ ٹورنا منٹ کے میچ میں این سی سی نوپورہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں 142 رنز بنائے جس زاہد 41 رنز کیساتھ نمایاں سکورر رہے۔منگام الیون کی جانب سے مدثر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں منگام الیون کی ٹیم 94 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔منگام الیون کی جانب سے شبیر نے 18 رنز بنائے۔این سی سی نوپورہ کی جانب سے فیضان اور عاشق نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فیصل نے دو وکٹیں حاصل کی۔زاہد کو شاندار بلیبازی کے عوض میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا سے 1-4 سے ٹی-20 سیریز جیت لی

 سینٹ لوسیا //ویسٹ انڈیز نے یہاں جمعہ کو پانچویں اورآخری ٹی-20 مقابلے میں آسٹریلیا کو 16 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی اس سیریز کو 1-4 سے جیت لیا۔ سلامی بلے باز ایوس لوئس (79) اورتیزگیندباز شیلڈن کوٹریل (3/28) اورآندرے رسیل (3/43) اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرورہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورمیں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 199 رن کا بڑااسکور بنایا۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورمیں نووکٹ پر 183 رن ہی بناسکی۔ سلامی بلے باز ایون لوئس نے دھماکے داراندازمیں کھیلتے ہوئے ٹیم کو شاندارآغازدیا۔ چارچوکوں اورنوچھکوں کی مدد سے انہوں نے 34 گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کرس گیل اورکپتان نکولس پورن نے بھی چھوٹی طوفانی اننگ کھیلی۔ گیل نے جہاں دوچوکوں اوردوچھکوں کی بدولت سات گیندوں پر 21 تووہیں پورن نے ایک چوکا اور تین چھکوں کی

جے کے پی ایل:سلطان واریئرز اور علی جان کرکٹ کلب نے جیت درج کی

سرینگر //جے کے پی ایل کے تحت گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میںکل پہلا میچ کل سلطان واریئرز اورٹیم کشمیر ویوز کے مابین کھیلا گیا۔ سلطان واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 136 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم کشمیر ویوز نے صرف 10 وکٹوں کے نقصان پر 108 رن بنائے۔ گوہر لیگی کو عمدہ باؤلنگ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ علیجان کرکٹ کلب اور ایم اے اے اے کے کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ایم اے اے کے کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ صرف 124 ر ن بناسکے۔ جواب میں علی جان کرکٹ کلب نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر رن بنائے۔ عادل کچرو کو عمدہ بلے بازی کی کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔  

تازہ ترین