ٹیم نے ہمت اورعزم کا مظاہرہ کیا:کین ولیمسن

ساوتھمپٹن/نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے یہاں ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کا فائنل اوراپنا پہلا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے پر خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اس حصولیابی کے لئے بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ ایک خاص احساس ہے ۔ ٹیم کے لئے ایک آئی سی سی ٹائٹل حاصل کرنا بہت اچھا ہے ۔انہوں نے بدھ کو کہا، ‘‘یہ پہلی بار ہے ، جب ہم ایک عالمی خطاب لے کر آئے ہیں۔ جن 22 کھلاڑیوں نے یہ حاصل کرنے میں بڑاکرداراداکیا ہے ، وہ تمام تعریف کے قابل ہیں۔ یہ لمبے وقت تک یاد رکھاجائے گا۔ ہمارے پاس ہمیشہ تمام اسٹارکھلاڑی نہیں تھے ، لیکن پھربھی ہم نے اتنی ہمت اورعزم کا مظاہرہ کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم ہرحالت میں کتنی مضبوط ہے ۔ یہ ایک بارکا فائنل غیرمستحکم کھیل ہے ۔ اس میں اتارچڑھاو آئے ۔ سچ میں چھ دنوں تک کوئی بھی کسی سے آگے نہیں ت

سکریٹری سپورٹس کونسل کا جنوبی کشمیر کا دورۂ

سرینگر//کھیلوں کے موجودہ اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے انجینئروںاور عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ کئی سٹیڈیموں اور انڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تاکہ جاری کاموں کی پیشرفت کی نگرانی کی جاسکے ۔جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران انہوںنے سپورٹس ہال ، نیلان ڈوورومیںڈویڑنل اسپورٹس آفیسر (کے) کو جلد سے جلد کھیلوں کے سامان ، سازوسامان ، اور فرنیچر کی فراہمی اور انسٹالیشن کے لئے موقع پر ہدایات دیں۔اکیڈمی کے ٹرینیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گل نے کہا کہ وہ اس یونٹ کو کرکٹ کی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔سکریٹری سپورٹس کونسل نے کوچنگ اور ٹریننگ کا سامان کے علاوہ کرکٹ کے دیگر گیئرز کو بھی تربیت دینے والوں کے حوالے کیا۔سیکرٹری سپورٹس کونسل کے ساتھ بات چیت کے دوران سب سے کم عمر ٹرینی ، 9 سالہ کرکٹر مصباح ہلال نے اپنے کوچ اور سرپرست پرویز

تازہ ترین