نڈال کو شکست دے کر جوکووچ فائنل میں، خطابی مقابلہ ستسپاس سے

پیرس/ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے 13 مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال کو چار گھنٹے 22 منٹ تک کھیلے گئے مقابلے میں تین۔چھ، چھ۔تین، سات۔ چھ(چار)، چھ ۔تین سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں ان کا سامنا پانچویں سیڈ یونان کے ستیفانوس ستسپاس سے اتوار کے روز ہوگا۔ جوکووچ نے اس جیت کے بعد کورٹ پر کہا ، یہ یقینی طور پر پیرس میں کھیلے گئے میرے بہترین میچوں میں سے ایک ہے ۔ جوکووچ نے میچ میں50 ونرس لگائے اور 37 غیرضروری غلطیاں کیں جبکہ نڈال نے 48 ونرس لگائے اور 55 غلطیاں کیں۔اس شکست کے بعد نڈال کا ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا جبکہ جوکووچ کیریر کا دوسرا گرینڈ سلیم جیتنے اور 19 ویں میجر خطاب سے ایک جیت دور ہیں۔ سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور نڈال کے نام 20,20 گرینڈ سلیم خطاب کا عالمی ریکارڈ ہے ۔ جوکووچ نے ن

شکیب الحسن پر 3 میچ کی پابندی،5 لاکھ ٹکہ جرمانہ

ڈھاکہ/بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں دو مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔جمعے کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں کی ٹھوکر سے وکٹیں گرادیں اور امپائر سے بحث بھی کی۔ایک اور موقع پر جب امپائر نے بولر کی گیند پر بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اْس وقت بھی شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے اور غصے میں پچ پر پہنچ کر ہاتھوں سے تینوں وکٹیں اْکھاڑ کر پھینک دیں۔اس واقعے پر شکیب الحسن نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب اْن سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔ شکیب

تازہ ترین