محمد سمیع نے مہاجر مزدوروں میں تقسیم کیا کھانا و ماسک

نئی دہلی /ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع نے منگل کے روز بسوں کے ذریعے اتر پردیش میں واقع اپنے گھروں کے لئے روانہ ہونے والے تارکین وطن کو کھانے کے پیکٹ اور ماسک تقسیم کئے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے سمیع کی اس کوشش کی تعریف کی ہے ۔ایک ویڈیو میں 29 سالہ کرکٹر فاسٹ بالر سمیع کوبسوں کے آغاز کے منتظر افراد کو پانی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے 200 کے قریب لوگوں میں کھانا اور کیلے تقسیم کیے اور اترپردیش میں امروہہ کے قریب شاہراہ پر خیمے لگانے میں بھی مدد کی۔ان کی طرف سے ایسے کئی کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے لکھا "انڈیا فائیٹس کورونا کیلئے @ ایم ایم شامی 11 اتر پردیش میں قومی شاہراہ نمبر 24 پر کھانے پیکٹ اور ماسک تقسیم کرکے گھر پہنچنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے سہسپور میں اپنے مکان کے

دھونی مجھے کھل کر بلے بازی کی اجازت دیتے تھے : رینہ

نئی دہلی//ٹیم انڈیا کے بلے باز سریش رینا نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کو کھل کر بلے بازی کرنے کی اجازت دیتے تھے ۔رینا دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ کافی وقت تک کھیلے ہیں۔اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں انہوں نے دھونی کے ساتھ بلے بازی کرنے کے اپنے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی ساتھ میں کھیلنے اترے تو دھونی نے مجھے کھل کر بیٹنگ کرنے کی اجازت دی۔انہیں پتہ تھا کہ میری صلاحیت کیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے کہا کہ میرے کھیل میں جومضبوطی تھی یا مجھے جب سنبھلنے کی ضرورت ہوتی تھی تو دھونی مجھے انتباہ دیتے تھے اور کہتے تھے کہ حکمت عملی تبدیل کرنے پر نتائج کیا ہو سکتے ہیں اور ایسے وقت وہ آخری فیصلہ میرے اوپر چھوڑ دیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو اس کھیل میں تبدیلی لانے کو نہیں کہتے تھے لیکن وہ بلے باز کو اس بات سے آگاہ کراتے تھے کہ ٹ

تازہ ترین