مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں اور ان کا پہلا گانا بھی منظرعام پر آگیا ہے۔24 سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کاگانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔مشتاق احمد کا

سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں فیڈرر سرفہرست

لندن/عالمی شہرت یافتہ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ارجنٹائن کے مشہور فٹبال لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ریکارڈ 20گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے راجر فیڈرر 1990 کے بعد ٹینس کے پہلے کھلاڑی ہیں جو پہلے درجے پر براجمان ہوئے ہیں۔وہ گزشتہ سال اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود تھے لیکن چار درجے چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر میں پہلی مرتبہ فوربس کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔گزشتہ 12ماہ کے دوران فیڈرر نے کھیلوں میں شرکت کی فیس کی مد میں 10کروڑ ڈالر کمائے جبکہ دیگر معاہدوں وغیر سے 63لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی اور اس سے قبل صرف 2013 میں ان کی اس سے زیادہ آمدنی ہوئی تھی۔کورونا وائرس کے سبب دنیا کی دیگر سرگرمیوں کی طرح کھیلوں کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ابتدائی 100 کھلاڑیوں کی آمدن کے سلسلے میں کھیلوں کی صنعت کو 2016 کے بعد

تازہ ترین