جون میں ہوگا آئی پی ایل کے مستقبل کا فیصلہ

نئی دہلی// بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ 10 جون تک ٹال دیا ہے جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ورژن کو لے کر اب کوئی بھی فیصلہ جون میں ہی کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کو لے کر اس بات کی بھی قیاس آرائی چل رہی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن آئی سی سی بورڈ کی جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں 10 جون تک فیصلہ کیا جائے گا جب بورڈ کی اگلی میٹنگ ہوگی۔ہندستان میں میڈیا میں ایسی خبریں تھیں کہ اس سال ہونے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن اب یہ جون میں طے ہوگا کہ ورلڈ کپ کا اہتمام ہو گا یا اسے ملتوی کیا جائے گا۔ آئی پی ای

فٹ بال دہلی لانچ کرے گا کیپٹل کپ

نئی دہلی// فٹ بال دہلی نے دارالحکومت کی فٹ بال کا اعزاز لوٹانے کے لئے کیپٹل کپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فٹ بال دہلی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹل کپ کو شروع کیا جائے جس میں دارالحکومت کی فٹ بال میں ڈیورنڈ کپ اور ڈي سي ایم ٹورنامنٹ کے وقت فٹ بال ماحول لوٹایا جا سکے ۔فٹ بال دہلی اس آل انڈیا ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کے لئے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو خط لکھے گا کہ وہ اسے اس ٹورنامنٹ کے لئے ونڈو پیش کرے ۔ فٹ بال دہلی کے صدر شاجي پربھاکرن نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں آئی ایس ایل / آئی لیگ کی چار چار ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا، ساتھ ساتھ مقامی کلبوں کو فروغ دینے کے لئے دہلی کے چار کلب بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے ۔پربھاکرن نے بتایا کہ فٹ بال دہلی کیپٹل کپ کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزارت کھیل، ہندستانی کھیل اتھارٹی اور ریاستی حکومت سے

تازہ ترین