تازہ ترین

وادی کے نامور فٹ بال کھلاڑی نور محمد فوت | این آئی ایف ایف نے انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا

سرینگر //وادی کے مشہور فٹ بال کھلاڑی نور محمد بخشی فوت ہوگئے ہیں ۔ 70کی دہائی میں ’’مرسیڈیز ‘‘کے نام سے مشہور نور محمد بخشی نے 2دہائیوں سے زیادہ ایس آر ٹی سی فٹبال ٹیم  کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی قومی مقابلوں میں حصہ لیکر مثالی کارگردی پیش کرتے رہے۔نور محمد بخشی کی بہترین کارگردی کی وجہ سے وہ وہ 60اور 70کی دہائی میں ہر کشمیری کی ڈھڑکن بنے رہے اور ہر گھر میں انکے نام کی چرچا رتی تھی۔ نور محمد بخشی بدھ کو اس دنیا فانی سے رحلت کرگئے ہیں ۔ انکی موت پر وادی میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔نور محمد بخشی کے انتقال پر این آئی ایف ایف نے گہرے دکھا کا اظہار کیا ہے اور انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔ این آئی ایف ایف نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  نور محمد بخشی کیلئے دعا مغفرت کی ہے۔۔ این آئی ایف ایف نے اہلخ

ہندوستان اور آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلیں گی

میلبورن/ ہندوستان اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے میں ڈے ۔نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میدان پر کھیل سکتی ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ برسبین کے گابا میدان پر کھیلا جا سکتا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا 2020-21 سیشن کے لئے اپنا عارضی پروگرام اس ہفتے کے آخر تک اعلان کر سکتا ہے ۔یہ مانا جا رہا ہے کہ ٹیم انڈیا آسٹریلیا کی سر زمین پر گلابی گیند سے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیل سکتی ہے ۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ گزشتہ سال کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ برسبین میں ہو سکتا ہے جہاں میزبان ٹیم 1988 کے بعد ہاری نہیں ہے ۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ٹیکس میں رعایت کا یہ تنازعہ ہندوستان میں سال 2016 میں منعقد ہوئے ٹی -20 ورلڈ کپ کے دوران شروع ہوا تھا۔ اس ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کو ٹیکس میں چھوٹ نہیں ملی

تازہ ترین