تازہ ترین

اولمپک تمغہ یافتہ سشیل کمارقتل کے معاملے میں فرار

نئی دہلی//چھترسال اسٹیڈیم میں جونیئر نیشنل چیمپئن ساگر پہلوان کے قتل کے معاملے میں اولمپک تمغہ فاتح سشیل کمار کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکاہے ۔ دہلی پولیس کی درجن بھر سے زیادہ ٹیمیں پہلوان کو پانچ ریاستوں میں تلاش کررہی ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز سشیل کے گرو اور سسر ستپال مہاراج سے بات چیت لیکن ستپال مہاراج نے سشیل کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یا دو روز میں سشیل کمار پولیس کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں ۔ معاملے کی جانچ کررہے پولیس افسر نے بتایا کہ دہلی کی 12 سے زائد ٹیمیں دہلی، این سی آر، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور اتراکھنڈ میں چھاپہ ماری کررہی ہے ۔ سشیل کی آخری لوکیشن ہریدوار سے ملی تھی۔ اس کے بعد سے لگاتار ان کا فون بند آرہا ہے ۔ دوسری طرف پولیس نے گرفتار ملزم پرنس دلال سے پوچھ گچھ کے بعد ان دن واقعہ می

آئی پی ایل کے بقیہ میچ | بی سی سی آئی کو انگلینڈ سمیت 4 ممالک سے میزبانی کی پیشکش

نئی دہلی//نگلینڈ ، یو اے ای کے بعد آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے دو اور ممالک نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سامنے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کو 29 میچوں کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا۔ اب باقی ماندہ 31 میچوں کے لئے بی سی سی آئی 20 دن کی ونڈو تلاش کررہا ہے ۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور یو اے ای بھی آئی پی ایل کی میزبانی کرچکے ہیں۔ پچھلا سیزن یو اے ای میں ہوا تھا ۔ٹائٹ شیڈیول اور کورونا کی وجہ سے بقیہ میچ ستمبر۔اکتوبر میں ہونے کا پورا امکان ہے ۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بی سی سی آئی اسے دوبارہ ہندوستان میں کرانے کا خطرہ مول نہیں اٹھانا چاہتا۔ ایسے میں گزشتہ سیزن کی طرح یو اے ای میں ان مقابلوں کے انعقاد کی بات چل رہی تھی لیکن ہندوستان کو انگلینڈ میں 14 ستمبر سے ٹسٹ میچ کھیلنے