تازہ ترین

عابد علی کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری، پاکستان کا ہمالیائی اسکور

ہرارے// سلامی بلے باز عابد علی (ناٹ آوٹ 215 ) کی شاندار ڈبل سنچریوں اور نعمان علی (97) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 169 رن کی بہترین شراکت کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے روز سنیچر کو اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کردی۔ عابد علی نے اپنی تیسری سنچری مکمل کی جو ان کے کیریر کا بہترین اسکور بھی بن گیا۔ پاکستان نے چار وکٹ پر 268 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ عابد علی نے 118 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ عابد 407 گیندوں میں29 چوکوں کی مدد سے 215 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ نعمان علی کے 97 رن پر آوٹ ہوتے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 510 رن پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ نعمان علی 104 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 97 رن بناکر اسٹمپ آوٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مرزبانی نے 82 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل

نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کھلاڑی ٹم سیفرٹ کورونا سے متاثر

احمدآباد// نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ واپس جانے کے بجائے فی الحال ہندوستان میں رہیں گے ۔ وہ ابھی احمدآباد میں آئیسولیشن میں ہیں۔ ضابطے کے مطابق سیفرٹ کا چارٹرڈ اڑان سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے ٹسٹ کیا تھا جس میں پازیٹیو پائے گئے ۔ نتیجے کے طور پر وہ دیگر ہم وطن کھلاڑی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ نہیں ہوسکے ۔ سیفرٹ کے کے آر کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے ورون چکروتی اور تیزگیندباز سندیپ واریر اس وائرس کی زد میں آئے تھے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ایک بیان کے مطابق سیفرٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنے دونوں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور ابھی ہلکی علامات محسوس کررہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے وہ دس روز میں ہوئے