تازہ ترین

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نمبر ایک ٹیم بنی

دبئی//بنگلہ دیش کو اسی کے گھر پر ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نمبر ایک پر رہا عالمی چیمپئن انگلینڈ خراب کارکردگی کی بدولت چوتھے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 20-2020 سیزن کی اپنی واحد ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شاندار جیت درج کرکے 121 پوائنٹ حاصل کرکے دو پائیدان کی چھلانگ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے ، جہاں وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے حالانکہ انگلینڈ نے اس فارمیٹ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پر برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ، پا

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی//بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔اس واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں ھوڑا۔سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سے رد کردیا جائے ۔آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل نے فیصلے کی تصدیق کرت