تازہ ترین

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا

 لاہور//پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا میچ 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔  

میکسویل اور ڈویلیئرس کی دھماکے داراننگ سے بنگلورکی جیت کی ہیٹرک

چنئی//گلین میکسویل (78) اوراے بی ڈویلیئرس (ناٹ آوٹ 76) کی دھماکے دارنصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کو آئی پی ایل میں اتوارکو 38 رن سے شکست دے کر جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی۔بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتا کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا۔بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ وراٹ اننگ کی دوسرے ہی اوورمیں اسپنر ورون چکرورتی کاشکاربن گئے۔ وراٹ نے چھ گیندوں میں پانچ رن بنائے۔ ورون نے اسی اوورکی آخری گیند پر رجت پاٹیدار کو بولڈکردیا۔ دووکٹ محض نورن پر گرجانے کے باوجود میکسویل نے آتے ہی محاذسنبھالا اورباونڈری لگانی شروع کردی۔ میکسویل اوردیودت پڈیکل نے تیسرے وکٹ کے لئے 86 رن کی اہم شراکت کی جس میں پڈیکل کا تعاون

تازہ ترین