تازہ ترین

ترک فٹبالرز نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں افطار کیا

 انقرہ//ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں افطار کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے یہ مغرب کی اذانیں ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔سوشل پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی ا?واز سْن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کیلے سمیت کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد  میچ دوبارہ شروع ہوا۔کھلاڑیوں نے میچ کے دوسرے ہاف کے گیارہویں منٹ پر افطار کا وقفہ کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی ب

مونٹی کارلوٹینس ایونٹ، نڈال نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس//مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ میں رافیل نڈال اور ڈینیل زیورو نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فرانس میں جاری ایونٹ میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے فریڈریکو ڈیلبونس سے ہوا، نڈال نے باآسانی یہ میچ چھ ایک اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس طرح نڈال 12 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ایک اور میچ میں ڈینیل زیورو کا مقابلہ لورینز وسونیگو سے تھا، زیورو نیپہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، سونیگو نے بھی جم کر مقابلہ کیا لیکن زیورو نے سخت مقابلے کے بعد دوسرا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔دیگر میچز میں ڈینیل ایوان نے میامی اوپن کے فاتح ہوبارٹ ہرکیز کو شکست دی جبکہ پابلوبسٹا نے کیرن کیچ نوف کو چھ دو اور چھ تین سے مات دی۔