تازہ ترین

جیت کے ہدف کیساتھ اتریں گی کولکاتہ اور حیدرآباد کی ٹیمیں

 چنئی//سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل- 14 میں یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں فاتحانہ آغاز کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔چنئی میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہوچکا ہے جس میں بنگلور کی ٹیم گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف آخری گیند پر دووکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا یہ تیسرامیچ اورچنئی میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہرحال میں اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔آئی پی ایل کا دوسرامقابلہ دہلی کیپٹل اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آج شام کو کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد اورکولکاتہ کے مابین مقابلہ چنئی کے اس میدان پر کھیلاجانا ہے جہاں بنگلور نے ممبئی کو آخری گیندپر دووکٹ سے شکست دی تھی۔ حیدرآباد کے کپتان تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر ہیں جبکہ کولکاتہ کے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں۔ وارنر اورمو

آزادی کا امرت مہوتسو،گاندربل میں سائیکل ریلی کا انعقاد

گاندربل//’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریبات کے سلسلہ میں زون تولہ مولہ کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے سنیچر کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صحت مند طرز زندگی اور سماج میں اتحاد و دوستی کے جذبہ کواپنانے کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر شفقت اقبال نے کے ایکٹویٹی انچارج محمد مقبول کی موجودگی میں ریس کو ہری جھنڈی دکھائی جو صفاپورہ سے شروع ہوکر عشم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکل ریس میں 89شرکاء، جن میں نوجوان طالب علم اور مقامی شہری موجود تھے۔ شرکاء سے بات چیت کے دوران شفت اقبال نے کہاکہ سائیکل ریلی منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوںاور لوگوںکو جسمانی سرگرمیاں اور سپورٹس کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر تندرست رہنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ بعد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی3پوزیشن حاصل کر

تازہ ترین