تازہ ترین

دھونی کے سامنے نئے کپتان پنت کا چیلنج ہوگا

 ممبئی//چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے درمیان یہاں ہفتہ کو ہونے والے آئی پی ایل 14 میں زبردست مقابلہ ہوگا، حالانکہ دونوں ٹیمیں ابھی کووڈ-19 کے مسائل سے دوچارہیں۔سی ایس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے لئے یہ ٹورنامنٹ ایک نئی شروعات کی طرح ہوگا، جبکہ دہلی کے کپتان رشبھ پنت کے لئے بھی یہ سنہری موقع ہوگا، کیونکہ ان کے آئیڈیل ان کے سامنے ہوں گے۔ دہلی کی ٹیم پچھلی بار آئی پی ایل 13 میں فائنل میں پہنچی تھی، جبکہ سی ایس کے کی ٹیم ساتویں نمبر پر رہی تھی۔آئی پی ایل 13 گذشتہ سیزن میں دبئی ابو ظہبی اور شارجہ میں منعقد ہواتھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلیروز کورونا کے 674 نئے معاملے تھے اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے دن 1096 نئے کیسز تھے۔ اس کے مقابلے میں آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں چھ شہروں میں مقابلے ہونے ہیں، جن میں ممبئی، دہلی، بنگلور، چنئی، کولکتہ اور احمد آباد شامل

لندن کے میئر صادق خان آئی پی ایل میچوں کولندن لانے کے خواہاں

لندن//لندن کے میئر صادق خان نے آئی پی ایل میچوں کو انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں لانے کے تعلق سے جوش وخروش کا اظہارکیا ہے۔صادق خان نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’اگر میں پھر سے لندن کے میئر کے طورپر منتخب کیا جاتا ہوں تو میں لندن میں آئی پی ایل میچوں کے انعقادکے سلسلے میں کرکٹ حکام کے ساتھ کام کروں گا۔ یہ کورونا وبا کے بعد ایک بہتر لندن بنانے کا میرامنصوبہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ لندن کے لوگ وراٹ کوہلی، روہت شرما، رشبھ پنت اور کئی دیگر کھلاڑیوں کو یہاں دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں اور دنیا کے دوسب سے بڑے میدانوں لارڈس اور دی کیا اوول کے ساتھ لندن آئی پی ایل میچوں کی میزبانی کے لئے مثالی مقام ہوگا۔خان نے کہا، ’’ایلیٹ مقابلوں میں بھیڑ کی غیرموجودگی لندن کے کئی کھیل کے مداحوں کے لئے مشکل رہی ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ ہم وبا کے بعد ایک بہتر، زیادہ کھلے اور خوشحال