تازہ ترین

کوئی بھی آسٹریلیائی کھلاڑی وراٹ کے تئیں نرم نہیں تھا

میلبورن؍ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے سابق کپتان مائیکل کلارک کی آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پر سلیجنگ کرنے سے ڈرنے کے الزامات کی تردید کی ہے ۔کلارک نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا کہ آئی پی ایل میں اچھی قیمت حاصل کرنے کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی ہندستانی کپتان وراٹ کے تئیں نرم رہتے ہیں اور ان کی سلیجنگ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ پین کی ٹیم کو اپنی زمین پر ہندستان کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندستان کو اگلے موسم گرما میں ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے ۔سابق کپتان کلارک نے دراصل ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وراٹ کے تئیں نرم رویہ کی وجہ سے ٹم کی قیادت والی آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں ہار گئی تھی۔ کلارک نے کہا تھا کہ یہ ایسا دور تھا جب آسٹریلوی کھلاڑی وراٹ کی سلیجنگ کرنے سے بچ رہے تھے کیونکہ وہ شاید آئی پی ایل میں اچھی ق

کووِڈ۔19:جموںوکشمیر میں سارا کھیل ڈھانچہ حکومت کیلئے دستیاب : فاروق خان

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ جموںوکشمیرمیں تمام آوٹ ڈور اور انڈور سٹیڈیموں کے علاوہ دیگر کھیل ڈھانچہ حکومت کے لئے دستیاب ہے تاکہ کووِڈ۔19 سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔تفصیلات دیتے ہوئے فارو ق خان نے کہا کہ جب پوری دُنیا کورونا وائرس سے جوجھ رہی ہے ایسی صورتحال میں ضروری بنتا ہے کہ اگلے محاذ پر لڑنے والے سبھی اِداروں کے ساتھ دیگر ادارے تال میل بنائے رکھے۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کے زیر انتظام تمام کھیل ڈھانچے کو صحت و طبی تعلیم محکمہ استعمال میں لاسکتا ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔فاروق خان نے مزید کہاکہ دیکھا گیا ہے کہ کہ ماضی میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں کھیل سہولیات کو ریلیف کے کاموں میں تبدیل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کھیل سہولیات میں 4000لوگوں کی گنجائش ہے جن کو موجودہ صورتحال میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ &nb