تازہ ترین

ہندستانی فٹبال کھلاڑیوں کی جانب سے مدد

کولکتہ//ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے ۔دفاعی کھلاڑی پریتم کونٹل نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں جبکہ مڈفیلڈر پرنئے ھلدر بیرکپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیرکپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ھلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔ھلدر کلب ساتھی پربیر داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔یو این آئی

کورونا کے خلاف جنگ، ثانیہ نے جمع کئے 1.25 کروڑ روپئے

نئی دہلی//ہندستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوگوں کی مدد کے لئے 1.25 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں ۔ ٹینس کی سرکردہ کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے ایک ٹیم کی حیثیت سے اجتماعی کوشش کی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو کچھ مدد فراہم کریں۔ ہم نے ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کیا اور ایک ہفتہ میں 1.25 کروڑ اکٹھا کئے جس سے قریب 1 لاکھ افراد کی مدد ہوگی۔ واضح رہے کہ متعدد ایتھلیٹوں نے آگے آکر کووڈ 19 کے خلاف ملک سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ثانیہ نے ملک میں جاری کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خوف کے دوران یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں و غریبوں کو کھانا اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے قدم آگے بڑھایا ہے ۔حیدرآباد میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ثانیہ مرزا نے عام بیداری پیدا کی ۔ ملک اور بالخصوص حید

تازہ ترین