تازہ ترین

میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا: اینڈرسن

 لندن/ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا اور ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے ۔37 سالہ اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر میں 151 میچوں میں 584 وکٹ لئے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ تیز گیند باز نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اینڈرسن نے کہاکہ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پھر کھیلیں گے اور میں بھی انگلینڈ کی طرف سے کھیلوں گا۔ مجھ میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے اور میں انگلینڈ کے لئے آگے بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میں اس کا کافی لطف لیتا ہوں اور اس کے ہر لمحے سے لطف لیتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا اثر ہے اور وہاں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ا

وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل

لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں، شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں۔