تازہ ترین

کورونا وائرس کا قہر | ریال میڈرڈ کلب کے سابق صدر چل بسے

میڈرڈ/ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔سپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی ، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سانز 1995سے 2000تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔  

حفیظ کو پی سی بی کی وارننگ | پالیسی معاملات پر تبصرے سے گریز کریں

کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ کو پاکستانی ٹیم کی پالیسی سے متعلق معاملات پر تبصرے سے گریز کی وارننگ جاری کی ہے۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح، حفیظ کو اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا یہ بیان محمد حفیظ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں حفیظ نے کرکٹر شرجیل خان کی فٹنس سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ٹیم میں آنے کے لیے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل میں شرجیل خان فٹ نہیں تھے۔وسیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حفیظ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور دوسرے کھلاڑیوں کی فکر نہ کریں۔ میں ذاتی طور پر حفیظ سے بات کروں گا۔ جب دنیا کا کوئی کھلاڑی ساتھی کرکٹر کی پرفارمنس پر تبصرہ نہیں کرتا تو ہمارے کھلاڑیوں بھی چاہیے کہ ایسا نہ کریں۔شرجیل خان پر پی سی بی نے بدعنوانی سے متعلق ش

تازہ ترین