تازہ ترین

پیٹرسن کی بہترین اننگز سے انگلینڈ لیجنڈز فتح یاب

 رائے پور/گیند بازوں کے بعد بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لیجنڈز نے اتوار کو یہاں رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ کپ ٹی۔ 20ے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش لیجنڈز کو سات وکٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ پر 113رنوں پر روک دیا اور پھر 36 گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔انگلینڈ لیجنڈز کا یہ پہلا میچ تھا اور اب وہ چار پوائنٹ کے ساتھ فہرات میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم کو اپنے پچھلے میچ میں ہندوستان سے شکست حاصل ہوئی تھی۔بنگلہ دیش سے ملے 114 کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کو فل مسٹرڈ (27) اور کپتان کیون پیٹرسن (42) نے پہلے وکٹ کے لئے 3.4 اوور

شاہین آفریدی کے اہلِ خانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے رابطہ کیا ہے:شاہد آفریدی

لاہو/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی اور رشتہ طے پا جانے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ہوگئی۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے کے بعد سے کہا جارہا تھا کہ دونوں کی منگنی انجام پاچکی ہے۔اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے مذکورہ معاملے پر اپنا مؤقف جاری کردیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے اہل ِخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کے لئے میرے خاندان سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھ

تازہ ترین