تازہ ترین

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست

 احمد آباد//آف اسپنر روی چندرن اشون (5/47) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل (5/48) کی ایک اورعمدہ کارکردگی سے ہندوستان نے انگلینڈ کونریندر مودی اسٹیڈیم میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہفتہ کو اننگ اور 25 رن سے شکست دے کر چارمیچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی اور اس کے ساتھ ہی اس نیآئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ کے تاریخی لارڈس میدان میں 18 جون سے 22 جون تک نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوں گا۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر 160 رن کی اہم برتری حاصل کی اور انگلینڈ کودوسری اننگز میں 54.5 اوورز میں 135 رنز پر نمٹادیا۔ ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب اس نے پہلا ٹیسٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔ اشون نے 47 رن پر پانچ اور پٹیل نے 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔ ہندوستان کی پہلی اننگ میں شاندار 101 رنز بنانے وا

دوروزہ 'چناب وائٹ واٹر رافٹنگ فیسٹیول' اختتام پذیر

ڈوڈہ //ڈوڈہ میں دریائے چناب پر پریم نگر کے مقام پر اپنی نوعیت کا پہلا دوروزہ 'چناب وائٹ واٹر رافٹنگ فیسٹیول' اختتام پذیر ہوا. ضلع انتظامیہ، بی ڈی اے و جے کے ایڈوینچر کے اشتراک سے منعقد اس فیسٹیول میں جہاں نوجوانوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی وہیں چار سو کے قریب افراد نے رافٹنگ میں حصہ لیا.اس دوران فوج کی جانب سے کھیل کود و تمدنی پروگرام کا بھی اہتمام کیا. فیسٹیول کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے 10 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی. رافٹنگ کے علاوہ کبڈی، والی بال، دنگل و رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. دو روزہ میلے میں کوؤڈ 19 کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کئے گئے تھے. اس موقع پر بولتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس قسم کا فیسٹیول آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام و باالخصوص ن