تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کے طلباء نے کھیلو انڈیا مقابلوں میں 3 طلائی تمغے جیتے

  سرینگر //جامعہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل سرمائی کھیل 2021 میں تین طلائی تمغے جیتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے کھلاڑیوں کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پروفیسر طلعت اور ڈاکٹر نثار نے ایسے میگا ایونٹس میں شرکت کیلئے ڈائریکٹوریٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اس بات کی پابند ہے کہ طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔دریں اثنا ، ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کشمیر یونیورسٹی کے ایک اور طالب علم کو اے آئی یو کے زیراہتمام کانپور یونیورسٹی میں ہونے والے عالمی یونیورسٹی کھیلوں (جوڈو) کے سلیکشن ٹرائلز میں شرکت کیلئے سلیکٹ کیا جارہا ہے۔ 

دوسری قومی کھیلو انڈیا سرمائی کھیل

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان نے مرکزی وزارت برائے امور نوجوان و کھیل کود کی جانب سے جموںوکشمیر سپورٹس کونسل اور جموںوکشمیر ونٹر گیمز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے 26؍فروری سے 2 مارچ2021ء تک کے درمیان گلمرگ میں منعقد کی گئی دوسری قومی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو کامیابی بنانے کے لئے تمام متعلقین کا شکرایہ ادا کیا۔مشیر موصوف نے شرکا ٔ، کھیل انجمنوں جنہوں نے ان سرمائی کھیلوں میں حصہ لیا کا شکریہ ادا کیا۔ ان کھیلوں میں ملک کی 27 ریاستوں اور یوٹیوں سے آئے زائد از 1200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے بین لاقوامی سرمائی کھیلوں میں بھارت کی موجودگی محسوس کی گئی اور جموں وکشمیر سرمائی کھیلوں کا مرکزبن گیا۔مشیر موصوف نے متعلقہ ایجنسی / محکموں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے تمام اقدامات بروقت مکمل کئے ۔ 

تازہ ترین