رینج لیول انڈر19ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ

 سرینگر//ایس کے سٹیڈیم میں رینج لیول انڈر19ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ خانیار نائٹ رائڈرس اور بڈگام ریڈس کے درمیان کھیلا گیا۔ خانیار رائڈڑس نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوور میں172رن بنائے اور7کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بڈگام ریڈس کا کوئی بھی بلے باز کریز پر ٹک نہیں سکا اور 10.2اوور میں 71رن بنائے اور تمام کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ خانیار نائٹ رائڈرس کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازی کامظاہرہ کرنے کے سبب بڈگام ریڈس کو 101رنوں سے شکست دی۔ خانیار نائٹ رائڈرس کے عفان مظفر نے15رن بنانے کے علاوہ4وکٹ حاصل کئے اورمردِ میدان قرار پائے۔

بارہمولہ میں رینج لیول انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

بارہمولہ // نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک اہم قدم کے تحت ڈی آئی جی شمالی کشمیر سلیمان چودھری نے پیر کو جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ میں رینج لیول انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ محمد اعجاز اسد مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کا افتتاح جموں و کشمیر پولیس محکمہ کے شہری ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا جس میں افتتاحی میچ بارہمولہ اور بانڈی پورہ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔اسپورٹس ایونٹ میں 10ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی نے کھیل شائقین پر زور دیا کہ وہ کیریئر کی بہتر ترقی کے لئے کھیلوں کو اپنائے۔ انہوں نے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو اہم قرار دینے کے علاوہ اس شعبے میں زیادہ جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کی صلا

تازہ ترین