تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں اور ان کا پہلا گانا بھی منظرعام پر آگیا ہے۔24 سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بزل مشتاق کاگانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔مشتاق احمد کا

سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں فیڈرر سرفہرست

لندن/عالمی شہرت یافتہ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ارجنٹائن کے مشہور فٹبال لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ریکارڈ 20گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے راجر فیڈرر 1990 کے بعد ٹینس کے پہلے کھلاڑی ہیں جو پہلے درجے پر براجمان ہوئے ہیں۔وہ گزشتہ سال اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود تھے لیکن چار درجے چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر میں پہلی مرتبہ فوربس کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔گزشتہ 12ماہ کے دوران فیڈرر نے کھیلوں میں شرکت کی فیس کی مد میں 10کروڑ ڈالر کمائے جبکہ دیگر معاہدوں وغیر سے 63لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی اور اس سے قبل صرف 2013 میں ان کی اس سے زیادہ آمدنی ہوئی تھی۔کورونا وائرس کے سبب دنیا کی دیگر سرگرمیوں کی طرح کھیلوں کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ابتدائی 100 کھلاڑیوں کی آمدن کے سلسلے میں کھیلوں کی صنعت کو 2016 کے بعد

جون میں ہوگا آئی پی ایل کے مستقبل کا فیصلہ

نئی دہلی// بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ 10 جون تک ٹال دیا ہے جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ورژن کو لے کر اب کوئی بھی فیصلہ جون میں ہی کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کو لے کر اس بات کی بھی قیاس آرائی چل رہی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن آئی سی سی بورڈ کی جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں 10 جون تک فیصلہ کیا جائے گا جب بورڈ کی اگلی میٹنگ ہوگی۔ہندستان میں میڈیا میں ایسی خبریں تھیں کہ اس سال ہونے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن اب یہ جون میں طے ہوگا کہ ورلڈ کپ کا اہتمام ہو گا یا اسے ملتوی کیا جائے گا۔ آئی پی ای

فٹ بال دہلی لانچ کرے گا کیپٹل کپ

نئی دہلی// فٹ بال دہلی نے دارالحکومت کی فٹ بال کا اعزاز لوٹانے کے لئے کیپٹل کپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فٹ بال دہلی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹل کپ کو شروع کیا جائے جس میں دارالحکومت کی فٹ بال میں ڈیورنڈ کپ اور ڈي سي ایم ٹورنامنٹ کے وقت فٹ بال ماحول لوٹایا جا سکے ۔فٹ بال دہلی اس آل انڈیا ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کے لئے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو خط لکھے گا کہ وہ اسے اس ٹورنامنٹ کے لئے ونڈو پیش کرے ۔ فٹ بال دہلی کے صدر شاجي پربھاکرن نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں آئی ایس ایل / آئی لیگ کی چار چار ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا، ساتھ ساتھ مقامی کلبوں کو فروغ دینے کے لئے دہلی کے چار کلب بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے ۔پربھاکرن نے بتایا کہ فٹ بال دہلی کیپٹل کپ کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزارت کھیل، ہندستانی کھیل اتھارٹی اور ریاستی حکومت سے

عالمی کپ 2021 کی میزبانی نہیں جائے گی:بی سی سی آئی

نئی دہلی/ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ٹیکس استثنی تنازعہ کے درمیان بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ہندستان کے ہاتھوں سے اگلے سال ٹی -20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھننے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون کمار دھومل نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کے لئے ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں بورڈ کی ناکامی کے باوجود ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی جانے کا خطرہ نہیں ہے ۔ آئی سی سی ایوینٹس منعقد کرنے کے لئے میزبان ممالک کو میزبان معاہدے میں ٹیکس چھوٹ حاصل کرنا ضروری ہوتی ہے اور بی سی سی آئی کو 18 مئی تک تصدیق کرنی تھی کہ اس نے ٹیکس چھوٹ حاصل کر لی ہے ۔کرک انفو نے آئی سی سی اور بي سي سي آئی کے درمیان ای میل کی بات چیت کا حوالہ دیتے کہا تھا کہ اس مسئلے کو لے کر آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کو منتقل کرنے کی دھمکی دی ہے ۔دھومل نے حالانکہ کہا کہ یہ ممکن نہیں ہو گا ا

دھونی کو اپنی شرائط پر ہی کھیل چھوڑنے کا حق حاصل:کرسٹن

 نئی دہلی؍کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ملک کے لئے اپنی بے پناہ صلاحیتوں قابل قدر کامیابیوں سے اپنی شرائط پر ہی کھیل چھوڑنے کا حق حاصل کر لیا ہے اور جب کوئی ایسا وقت آتا ہے تو کسی کو بھی ان پر حکم نہیں دینا چاہئے ۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبریں گزشتہ کئی عرصے سے گردش میں ہیں ۔ دھونی نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ہی ہندستان کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جس کی وجہ سے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )نے انہیں سالانہ کنٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے جبکہ کئی سرکردہ کھلاڑیوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ دھونی کی اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہے ، لیکن ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کرسٹن جن کی کپتانی میں ہندستان نے 28 سال بعد 2011 میں

وادی کے نامور فٹ بال کھلاڑی نور محمد فوت | این آئی ایف ایف نے انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا

سرینگر //وادی کے مشہور فٹ بال کھلاڑی نور محمد بخشی فوت ہوگئے ہیں ۔ 70کی دہائی میں ’’مرسیڈیز ‘‘کے نام سے مشہور نور محمد بخشی نے 2دہائیوں سے زیادہ ایس آر ٹی سی فٹبال ٹیم  کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی قومی مقابلوں میں حصہ لیکر مثالی کارگردی پیش کرتے رہے۔نور محمد بخشی کی بہترین کارگردی کی وجہ سے وہ وہ 60اور 70کی دہائی میں ہر کشمیری کی ڈھڑکن بنے رہے اور ہر گھر میں انکے نام کی چرچا رتی تھی۔ نور محمد بخشی بدھ کو اس دنیا فانی سے رحلت کرگئے ہیں ۔ انکی موت پر وادی میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔نور محمد بخشی کے انتقال پر این آئی ایف ایف نے گہرے دکھا کا اظہار کیا ہے اور انکی موت کو بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔ این آئی ایف ایف نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  نور محمد بخشی کیلئے دعا مغفرت کی ہے۔۔ این آئی ایف ایف نے اہلخ

ہندوستان اور آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلیں گی

میلبورن/ ہندوستان اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے میں ڈے ۔نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میدان پر کھیل سکتی ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ برسبین کے گابا میدان پر کھیلا جا سکتا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا 2020-21 سیشن کے لئے اپنا عارضی پروگرام اس ہفتے کے آخر تک اعلان کر سکتا ہے ۔یہ مانا جا رہا ہے کہ ٹیم انڈیا آسٹریلیا کی سر زمین پر گلابی گیند سے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیل سکتی ہے ۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ گزشتہ سال کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ برسبین میں ہو سکتا ہے جہاں میزبان ٹیم 1988 کے بعد ہاری نہیں ہے ۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ٹیکس میں رعایت کا یہ تنازعہ ہندوستان میں سال 2016 میں منعقد ہوئے ٹی -20 ورلڈ کپ کے دوران شروع ہوا تھا۔ اس ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کو ٹیکس میں چھوٹ نہیں ملی

تُھوک استعمال نہ کرنے کا اصول لاگو کرنا مشکل:بریٹ لی

 نئی دہلی/ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گیند پر تھوک استعمال نہیں کرنے کے قوانین کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی۔کمیٹی نے اگرچہ گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے ۔طوفانی گیند باز لی کا خیال ہے کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتے ہیں اور راتوں رات اس کا استعمال نہ کرنے کی عادت چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوگا۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جب آٹھ نو برس کی عمر سے گیند پر تھوک استعمال کیا جاتا ہے تو ایسے میں اس عادت کو راتوں رات چھوڑنا بہت مشکل ہو گا۔آسٹریلیا کے لئے 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیلنے والے لی کو امید ہے کہ اگر اس اصول کی خ

پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

لیما/کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان پیرو کے صدر مارٹن وجکارا نے فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔وجکارا نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلانکیا۔ انہوں نے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اگرچہ اس دوران کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وجکارا نے کہا کہ ہم نے پیرو فٹ بال فیڈریشن کے پروفیشن فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کو قبول کیا ہے جس سے فٹ بال دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔یہ ضروری ہے کہ میچوں کے دوران تمام ضروری پروٹوکول پر عمل ہو اور چند ماہ تک مقابلوں کو ناظرین کے بغیر کرایا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو میں کورونا کے 12ہزار معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے یہاں 3200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیرو انتظامیہ نے گذشتہ 12 مارچ کو ملک

ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا:عمران طاہر

نئی دہلی/جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے ۔پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچوں کا انعقاد عجیب لگے گا لیکن اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے ۔کرکٹ کہیں سے تو شروع کرنی ہی ہے تو یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا ۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔ عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی دونو

کورونا بحران: مصری فٹبالر ’مٹھائی کا ٹھیلا‘ لگانے پر مجبور

قاہرہ/ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے معروف مصری فٹبالر کو مالی بحران کے باعث ٹھیلے پر مٹھائیاں بیچنے پر مجبور کر دیا۔ عالمگیر قرار دی جانے والی مہلک ترین کووڈ-19 کی وبا نے جہاں بڑی بڑی معیشتوں کو مالی بحران سے دوچار کیا، وہیں مصر سے تعلق کھنے والے کلب فٹبالر مہروز محمود کو بھی معاش کی خاطر گلیوں میں سامان فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔مہروز محمود مصر کے بنی سیف کلب کے لیے دفاعی پوزیشن میں فٹبال کھیلتے تھے جو ملک کا دوسرا بڑا کلب ہے لیکن ان فٹبال کلبوں کو بھی کورونا وائرس کی وبا نے بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ان دنوں مہروز محمود مصر کی مصروف ترین مارکیٹ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں مٹھائیاں فروخت کر رہے ہیں تاکہ اس وبائی ایام کے دوران اپنے اہل خانہ کا گزر بسر چلا سکیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری فٹبالر کو اپنے کلب کے لیے کھیلنے پر ماہانہ بنیادوں پر دو ڈالر ملتے تھے پھر بھی فٹبالر نے

تھوک کے استعمال پر پابندی عجیب فیصلہ: ہیڈن

میلبورن/آسٹریلیا کے سابق دھماکہ خیز اوپنر میتھیو ہیڈن نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے تھوک کے استعمال پر روک اور پسینے کی اجازت دینے کے فیصلے کو مزاحیہ قرار دیا ہے ۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی سفارش کی تھی لیکن گیند بازوں کو پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ۔  

راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام کیلئے عطیہ

کراچی/دنیا بھر میں پھیلے نوول کورونا وائرس پڑنے والے مختلف اثرات سے متاثر افراد کی مدد کے لیے مختلف شخصیات مصروف عمل ہیں اور ایسا ہی اقدام پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں جہاں مردوں کے ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک سمیت مختلف اسٹارز اعصام الحق کے اٹھائے گئے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں دیگر مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنی دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کی ہیں۔وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔  

بند دروازوں میں کرکٹ | شائقین کی دلچسپی ختم ہو جا ئے گی : بابر اعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے سے مستقبل میں شائقین کی کرکٹ سے دلچسپی ختم ہو جا ئے گی۔ قو می ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفر نس کے دوران کہا دورہ انگلینڈ کے لئے پی سی بی نے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی بورڈ کی پہلی ترجیح ہے، دورے کے حوالے سے معاملات ابھی زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی سی بی انگلینڈ کے دورے کے دوران کھلاڑیوں کی مکمل صحت کا خیال رکھے گا۔  

نہیں معلوم میرا بیٹا والد سے کب ملیگا:ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار کو ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں اور میرا بیٹا اذہان حیدرآباد دکن میں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں رہ گئے ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس وقت غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بے چین ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ کب حالات بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔  

کوہلی موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز : ایان چیپل

نئی دہلی/ سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے اپنی ناقابل یقین فٹنس اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو ہر فارمیٹ کے موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کپتان ہیں جنہیں شکست کا خوف نہیں ہے۔چیپل نے کہا کہ کوہلی،  اسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے درمیان  کوہلی بہترین بلے باز ہیں۔ اس گروپ میں  کوہلی تینوں ہی فارمیٹ میں بہترین اور لاجواب ہیں۔چیپل نے یوٹیوب پر اسپورٹس براڈکاسٹر رادھا کرشنن سرینواسن کی زیر میزبانی  آر کے شو پر کہا کہ بلاشبہ  ان تینوں ہی شکلوں میں کوہلی  کا ریکارڈ ناقابل یقین ہے ، خاص طور پر اس چھوٹے فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ لاجواب ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز اسمتھ کہیں بھی کوہلی کے قریب بھی نہیں ٹھہرتے۔بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سن

احمد شہزاد کپتان اور کوچ کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوا کرنے لگے

کراچی/پاکستانی ٹیم  کے بیٹسمین احمد شہزاد کیریئر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوا کرنے لگے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا اپنا دباؤ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی پلیئر کو کامیابی کیلئے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا، اگر آپ کوہلی، روہت شرما، جوئے روٹ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔    

کورونا کی بندش ختم، جرمن فٹ بال لیگ کا باقاعدہ آغاز | کھلاڑیوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا

برلن/کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فٹ بال سمیت دیگر تمام کھیل اور بین الاقوامی مقابلے متاثر ہوئے تاہم اب طویل لاک ڈاؤن اور بندشوں کے جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ بنڈس لیگا لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہونے والا یورپ کا بڑا ٹورنامنٹ ہے جبکہ اٹلی اور فرانس سمیت دیگر ممالک تاحال مکمل طور پر کورونا وائرس کی بندشوں سے نکل نہیں پائے ہیں۔بورشیا ڈورٹمنڈ کے 45 سالہ مداح کا کہنا تھا کہ 'خالی میدانوں میں میچز کا ہونا مایوس کن ہے لیکن کچھ نہ ہونے سے تو یہ بہتر ہے'۔ڈورٹمنڈ کے مایہ ناز کھلاڑی ایرلنگ براؤٹ ہالاند پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے دو مہینوں کی بندش کے بعد پہلا گول کیا۔مایہ ناز اسٹرائیکر کے شان دار کھیل کے باعث ڈورٹمنڈ نے حریف ٹیم شالکے کو 4-0 سے شکست دی، لیکن وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کچھ فاصلے پر تنہا جشن مناتے رہ گئے اور انہیں حوصلہ افزائی کرنے والے تماشائی

ازہان اور شعیب ملک کے درمیان فاصلہ باعث غم :ثانیہ مرزا

نئی دہلی/ہندوستان کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے حالانکہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں تاہم وہ کورونا کے سبب اپنے بیٹے ازہان اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان فاصلے پر غمگین ہیں ۔واضح رہے کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹارٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے موجودہ وقت میں شعیب ملک کا اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ضروری ہے ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصل