تازہ ترین

خاتون ون ڈے ورلڈ کپ کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

دبئی//اگرچہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اومیکرون کے پیش نظر دو طرفہ سیریز کے میچوں کو منتقل کیا ہے ، لیکن خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے اتوار کو ملک میں نئی پابندیاں لگائی گئیں۔ اس مقابلے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریا نیلسن نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے 35 دن پہلے اس بات کی تصدیق کی۔ نیلسن نے جمعہ کو آئی سی سی کے ذریعہ منعقدہ ایک ورچوئل میڈیا راونڈ ٹیبل میں کہا، "جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، ہم نے گزشتہ 12 مہینوں میں متعدد ہنگامی منصوبوں پرغورکیا۔ فی الحال ہمارا خیال چھ مقامات کے ساتھ اس شیڈول کو برقرارکھنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہم ان مقامات کے درمیان سفر کے دوران جتنا ممکن ہوسکے اتنے ہنگامی اقدامات تلاش کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں (ملٹی ٹیم کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی میں) ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہمارے میدان برص

فکسنگ کی رقم لینے کا اعتراف

 دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے  تین سال کی پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاریاعلامیے کیمطابق اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی پر برینڈن ٹیلرپر ساڑھے تین سال تک کرکٹ کی ہرقسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ برینڈن ٹیلر نے بھارت میں پندرہ ہزار ڈالرز فکسنگ کے لیے لینے کا اعتراف کیا اور آئی سی سی کو اس تمام صورت حال سے تاخیر سے آگاہ کیا۔آئی سی سی نے معاملے کا علم ہونے پر برینڈن ٹیلر سے کئی بار سوالات جوابات بھی کیے، چند روز قبل زمبابوین کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اعترافی بیان کے ساتھ آئی سی سی کا سزا کے خلاف فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق برینڈن ٹیلر نے 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی، اْس کے باوجود معاملے کی سنگینی کا ان کو احساس نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ برینڈن ٹیلر نے چند روز پہلے بھارتی بکیوں کے ب