پہلا ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگ میں 220 رنز بنا سکی

 کراچی// پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے جڈین ایلگر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جیورج 35 اور فاف ڈیوپلیسی 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹمبا باوما اور وین ڈر ڈاؤسن 17،17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اور ایڈن مارکرم نے 13رنز بنائے، کیشف مہاراج اور انرخ صفر پر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ اور وکٹ کیپر رضوان اور اسکیپر بابر اعظم کی بہترین فیلڈنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 198 کے مجموعی اسکور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑی

ورلڈ ٹور فائلس میں کھیلنے اُتریں گے سندھو-شری کانت

بینکاک// یو این آئی// عالمی چیمپیئن ہندوستان کی پی وی سندھو اور کِدامبی شری کانت بدھ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹور فائنلس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کھیلنے اتریں گے ۔ یہ ہر سیشن کا آخری ٹورنامنٹ ہوتا ہے لیکن کورونا کے سبب 2020 میں اس کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اور اسے 2021 میں جنوری میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ سینیئر کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ ورلڈ ٹور فائنلس سے پہلے بینکاک میں تھائیلینڈ اوپن کے دو ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سندھو اور شری کانت کا مظاہرہ مایوس کن تھا۔ سندھو یونیکس تھائی لینڈ کے پہلے دور میں باہر ہو گئی تھیں جبکہ ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن میں کوارٹرفائنلس تک ہی پہنچ پائی تھیں۔ شری کانت نے دونوں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرے دور کا مقابلہ چھوڑا تھا۔ یونیکس تھائی لینڈ اوپن میں شری کانت کو دوسرے دور میں ملیشیا کے لیے جی جیا سے کھیلنا تھا لیکن پنڈلی کی پٹھوں میں کھینچاو

تازہ ترین