جوکووچ نے بچوں کو ٹپس دئیے

 واشنگٹن// ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے سڑک پر کھیلتے بچوں کو ٹینس سے متعلق مفید مشورے دے دیے۔تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے قبل ہوٹل میں قرنطینہ مدت پوری کررہے ہیں۔اس ضمن میں اْنہوں نے جب اپنے ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے باہر دیکھا تو کچھ بچے سڑک پر ٹینس کھیل رہے تھے۔نواک جوکووچ نے سڑک پر ٹینس کھیلتے بچوں کو ناصرف سراہا بلکہ اْنہیں بالکونی سے ہی اس کھیل کے حوالے سے ایسے مفید مشورے بھی دیے جو مستقبل میں اْن کے لیے بیحد فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔  

انگلینڈ کا سری لنکا کو اسی کے گھر میں کلین سویپ

 گالے//آف اسپنر ڈومنک بیس اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے چار، چار وکٹیں اور ڈومنک سبلے (ناٹ آوٹ 56) اور جوس بٹلر (ناٹ آوٹ 46) کی ٹرن لیتی پچ پر شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کے روز چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو دو۔صفر سے کلین سویپ کرلیا۔ انگلینڈ کو اس سیریز جیتے سے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں 120 پوائنٹ حاصل ہوئے ۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو آج دوسری اننگز میں صرف 126 رن پر سمیٹ دیا جس سے اسے جیت کے لئے 164 رن کا ہدف ملا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنے چار وکٹ 89 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن سبلے اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لئے 75 رن کی ناٹ آوٹ رفاقت کرکے ٹیم کو چوتھے دن ہی جیت دلائی۔ انگلینڈ نے 43.3 اوور میں چار وکٹ پر 164 رن بناکر سیریز اپنے نام کی۔ انگلینڈ نے صبح کل کے نووکٹ پر 339 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس ک

تازہ ترین