تازہ ترین

انڈور اسٹیدیم میں والی بال چمپئن شپ کا افتتاح

سرینگر// سرینگر والی بال ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے 33ویں سنیئر سٹیٹ چمپئن شپ والی بال کا باضابطہ طور پر سرینگر کے انڈور اسٹیڈیم میں سنیچرکوافتتاح کیا گیا ۔ تین دونوں تک چلنے والی اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے ہم نے جو بھیڑا اٹھا ہے وہ یہاں عیاں ہوتا ہے کہ جموںکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنی والی 18ٹیمیںاس میں شرکت کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کے منتظمین نے کہا کہ نوجوان کو کھیل سرگرمیوںکی جانب راغب کرنے کیلئے یہ چمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوںکو ابھرا جا سکے ۔ 

بانہال مارشل کلب کا اجلاس،خاتون ایتھلیٹ کیساتھ اظہار یک جہتی

بانہال//مارشل آرٹ کلب بانہال کے کھلاڑیوں اور آرگنائزروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خاتون ایتھلیٹ نگہت بشیر پر سرینگر کے سیکریٹریٹ میں  ایک افسر کی طرف سے بد تہذیبی کرنے اور بعد میں کیس درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی یے۔ کلب کے صدر اور انسٹرکٹر نعیم مسرور ملک نے بتایا کہ وہ اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسر پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور نگہت بشیر کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی کیس کو واپس لیا جائے۔ اس موقع پر محسن رفیق وانی اور ارباز رشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔     

نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ | فروٹ الیون کی شاندار جیت

بارہمولہ//افروٹ الیون سپورٹس نے نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچ میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کو 73 رنز سے شکست دی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون کے کپتان ارفاق خان نے بلیبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  199 رنز بنائے ۔جس میں مومن نے 50 گیندوں پر  شاندار 70 رنز بنائے جبکہ ازیر نے قہر انگیز اور برق رفتار اننگز  کھیل کر محض 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے 17 گیندوں پر ناباد 57 رنز بنائے ۔جواب میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کی ٹیم  مقررہ 18 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ازیر اور بٹ شوکت نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے افروٹ الیون کے لئے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ مومن اور عاشق ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ازیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔جبکہ مومن کو میچ کے بہترین مومنٹ آف دہ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد | اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، " یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا۔ اپنے نزدیکی لوگوں روی بھائی اور لیڈر شپ گروپ کا حصہ رہے روہت شرما کے ساتھ کافی تبادلہ خیال کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔  

لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکا کو 2014کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپیئن بنوانے والے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد وہ بطور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہوگئے۔مانیٹرنگ کے مطابق محدود اوورز کے کھیل کے کامیاب ترین اور 'منفرد ایکشن کے ساتھ باؤلنگ کرانے والے 38 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ وہ اب اپنا وقت آئندہ نسل کے کرکٹرز کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔لاستھ ملنگا، جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا، گزشتہ سال جنوری میں ان کی قیادت میں بھارت سے 0-2 سے سیریز ہارنے کے بعد سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے فیس بک پیچ پر کہا کہ 'میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 3-0سے کلین سویپ کیا

 کولمبو/یو این آئی// سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک (59) اور ریزا ہینڈرکس (56) کی شاندار ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کو یہاں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر اسے 3-0 سے کلین سوئپ کردیا۔میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز بنائے ۔ جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے سلامی بلے بازوں ڈی کاک اور ہینڈرکس کی پہلے وکٹ کے لیے 121 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی بدولت 14.4 اوورز میں ہی بغیر کوئی وکٹ گنوائے میچ جیت لیا۔ ڈی کوک نے جہاں سات چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رنز بنائے تو وہیں ہیڈرکس نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے ۔ ڈی کوک کو میچ جیتنے والی اننگ کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' کے ساتھ پوری سیریز میں 153 رنز بنانے پ

جموں کشمیر اوپن2021گالف ٹورنامنٹ آج سے | اولمپک سےلوٹے اُدیان مانے اورکئی معروف کھلاڑیوں سمیت125گولفر حصہ لینگے

سری نگر// سرینگر کے رائیل سپرنگ گالف کورس میں15سے18ستمبر تک4روزہ جموں کشمیر اوپن2021 پیشہ وار گالف کا اعلان کرتے ہوئے پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا  اور محکمہ سیاحت نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں40 لاکھ روپے کا انعام ہوگا۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران منتظمین نے کہا کہ ہندوستان میں پیشہ وارانہ گالف کی با ضابطہ منظوری دینے والی تنظیم پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا  جموں و کشمیر ٹورازم ساتھ مل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب19 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار محکمہ سیاحت کی تواسط سے’ جے اینڈ کے اوپن‘ کے اہتمام میں تعاون پیش کر رہا ہے ۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتونے کہا ’’  جے اینڈ کے ا

حاجن سوکر کپ میںآرکو فٹ بال کلب فاتح

 سرینگر// حاجن گرائونڈمیں کھیلے گئے پہلے سوکر کپ میں آرکو فٹ بال کلب نے وہاب سپورٹس حاجن کو  ایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے کر حاجن ساکر کپ جیت لیا۔آرکو  فٹ بال کلب نے فٹ بال کا شاندار کھیل دکھایا اور، میدان میں زیادہ سے زیادہ وقت تک گیند پر قبضہ برقرار رکھا۔ ان کا پہلا قیمتی گول کھیل کے 17 ویں منٹ میں آیا جب مڈ فیلڈر معراج الدین نے گیند کو گول میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ایک اور گول کامران احمد نے کیا۔درمیانی وقت میں وہاب اسپورٹس حاجن نے بھی گول کر کے اسے 2-1 کر دیا,اور برتری کو کچھ حد تک کم کیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں آرکو فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تر وقت تک گیند کا قبضہ برقرار رکھا۔کھیل کے 70 ویں منٹ میں معراج الدین نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔  

راہل ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم

 پونچھ//گل پور  کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی اور بیدی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی 73 رنز سے جیت گئی۔ کوچ اور راہول ڈریوڈ اکیڈمی کے بانی پرویز ملک آفریدی کی نگرانی میں ٹیم راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 203/6 رنز بنائے۔ ساحل ضوفی نے 29 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ عمران نے 41 رنز بنائے۔ جواب میں بیدی کلب نے 140/10 اسکور کیا۔ اندرپال اور باسط نے 38 اور 28 رنز بنائے۔راہول دراوڑ کرکٹ اکیڈمی کیلئے کفیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شکاوت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساحل احمد نے اپنی بہترین کارکردگی پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔ میچ کی نگرانی گورویندر سنگھ ، اعجاز احمد اورسجاد نے کی۔ ٹورنامنٹ کو ڈاکٹر بوبشن کمار (جونٹی) ، پون کمار اور پرویز احمد آفریدی چیئرمین ای ایچ ایس اے ایس فاؤنڈیشن پونچھ کی

عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست

  نیویارک//روس کے عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف نے اتوار کی رات دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا سال میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب توڑتے ہوئے یوایس اوپن 2021 کیمردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ میدویدیف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ جوکووچ کو سیدھے سیٹوں میں 6-4 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔اس سال فروری میں   آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے 25 سالہ میدویدیف  نے   اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم  خطاب جیتا جبکہ جوکووچ اس شکست کے ساتھ ایک سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے کے ریکارڈ سے چوک گئے۔واضح رہے کہ جوکووچ نے اس سال آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن خطاب جیتا تھا  اور یو ایس اوپن جیتنے کے بعد ، وہ  آسٹریلیا کے راڈ لیور کے بعد52 برسوں میں پہلی مرتبہ سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے والے

بلے باز برینڈن ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہرارے // زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ٹیلر نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "میں آج بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے بعد آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ میرا دل یہ اعلان کرنے کے لیے بھاری ہے کہ کل میرے پیارے ملک کے لیے میرا آخری میچ ہوگا۔ 17 سال کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔  یہاں بات ہمیشہ خود کو یاد دلانے کی  ہے کہ جس پوزیشن میں تھا، وہاں میں کتناخوش قسمت تھا۔ فخر کے ساتھ گلفس پہننا اور میدان پر اپنی 100 فیصدی  کارکردگی دکھانا ہمیشہ یاد رہے گا۔  میرا مقصد ہمیشہ ٹیم کو بہتر پوزیشن میں رکھنا تھا۔’’2004 میں بین الاقوامی سطح پر قدم رکھنے والے ٹیلر نے اپنے کیریئر میں اب تک 34 ٹیسٹ ، 204 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ آج اپنے کیرئیر

آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش:شکھردھون

دبئی// دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے بازاور آئی پی ایل 2021 میں اب تک 8 میچوں میں سب سے زیادہ 380 رنز بنانے والے شکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے باقی سیزن کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔شکھر نے کہا، ‘‘ ٹیم میں واپس آنا بہت اچھا تجربہ ہے ۔ ٹیم کے اندر بہت اچھا ماحول ہے ۔ تمام کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں اور میں آنے والے میچ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔35 سالہ شکھر نے کہا کہ سیزن کے دوسرے مرحلے کے لیے دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ شریئس ایئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، جو ایک اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہم سیزن کے پہلے حصے میں بہت اچھا کھیل رہے تھے لیکن ٹورنامنٹ کی معطلی کے بعد وہ سلسلہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس لئے ہمیں اپنی توانائی کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا اوراس فارم پر واپس جانا ہوگا، جس میں ہم اچھاکررہے تھے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی طرح سے متوازن ہے اور ش

ٹی۔20 ورلڈ کپ کیلئے سری لنکن ٹیم میں ٹیکشنا اور راج پاکسے نئے چہرے

کولمبو//بین الاقوامی سطح پر قدم رکھنے والے مہیش ٹیکشنا کو ایک اور اچھی خبر ملی جب انہیں آئندہ ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس 21 سالہ آف اسپنر کے علاوہ بھانوکا راج پاکسے کو بھی اس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔یہ فہرست جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل ٹیلی کاسٹ کے دوران سامنے آئی۔ ٹیم کمپوزیشن کی بات کریں تو ٹیم کے تین اہم اسپنر ونندو ہاسارنگا ، پروین جے وکراما اور مہیش ٹیکشنا ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں دشمنت چمیرا ، بنورا فرنانڈو اور چمیکا کرونارتنا شامل ہیں۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا کی واپسی کی وجہ سے منوڈ بھانوکا کو جگہ نہیں مل پائی ہے ۔پریرا اور دنیش چنڈی مل کا تجربہ نسبتا ناتجربہ کار سری لنکن بیٹنگ لائن اپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔کوالیفائر مرحلے میں سری لنکن ٹیم کو نامیبیا ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگ

ایما رادوکافائنل میں لیلا فرنانڈیز کسیاتھ ہفتہ کومقابلہ ہوگا

نیو یارک۔برطانیہ کی ایما رادوکانو نے فلشنگ میڈوز میں اپنا غالبہ جاری رکھا اور یونان کی نمبر 18 ماریا ساکاری کو سیمی فائنل میں 6-1 ، 6-4 سے ہرا کر یو ایس اوپن میں اپنے پہلے بڑے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کامیابی کے ذریعہ وہ مرد یا خواتین کے زمرے سے کوالیفائر کی حیثیت سے کسی بڑے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان یہ دوسرا فائنل ہوگا کیونکہ اس قبل سرینا ولیمز نے 1999 کے یو ایس اوپن میں مارٹینا ہنگس کو شکست دی تھی اس کے بعد رڈوکانو کا مقابلہ 19 سالہ کینیڈین لیلا فرنانڈیز کے ساتھ ہفتہ کو فائنل میں ہوگا۔صرف اپنے دوسرے گرانڈ سلام میں کھیلنا اور یو ایس اوپن میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے کے باجود رڈوکانو چھ میچوں میں ایک سیٹ بھی ہارنے کے قریب نہیں پہنچی۔ کوارٹر فائنل میں اولمپک کی گولڈ میڈلسٹ بیلنڈا بینسک اور سیمی فائنل میں ساکاری کی جیت کے

’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ تقریبات

سرینگر//آزادی کا امرت مہا اتسومنانے کے سلسلے میںہندوارہ میںپولیس کی طرف سے ایک منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں ، مختلف سکولوں کے طلباء اور مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ منی میراتھن کو 18،19،25اور25تا40 سال سے کم عمر کے 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ میراتھن کا آغاز جی ڈی سی ہنڈوارہ سے ہوا جو کہ چوٹی پورہ ، کوہرو سے ہوتا ہوا مین مارکیٹ لینگیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔تقریب کے اختتام پر پولیس نے جیتنے والے اور رنر اپ کو مبارکباد دی اور تمام عمر کے گروپوں میں بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔رقیب حسن ، فیصل احمد اور مشتاق احمد نے اپنے عمر کے گروپوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، امیر ریاض ، فیصل خواجہ اور محمد عارف نے دوسری پوزیشن اور انعام الحق ، عامر سہیل اور ارشاد احمد نے میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایس پی ہندوارہ نے کہا کہ پولیس ہمیش

جوکووچ سیمی فائنل میں، تاریخ رقم کرنے کے قریب

 نیویارک// عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ بدھ کی رات یہاں مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے ماتیو بیریٹینی کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ .ٹاپ سیڈ جوکووچ نے بیریٹینی کو شکست دینے سے پہلے سست آغاز کیا۔ پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے انہوں نے بیریٹینی کو 6-2، 6-2، 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ اس کے ساتھ وہ تاریخ رقم کرنے کے بے حد پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب اس کیلنڈر سال میں چار گرینڈ سلیم خطاب جیتنے سے صرف دو جیت دور ہیں جوایک ایسی حصولیابی ہے جو مینز ٹینس میں نصف صدی سے زیادہ عرصے تک کسی نے حاصل نہیں کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے 1969 کے سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتے تھے ۔میچ جیتنے کے بعد 34 سالہ جوکووچ نے کہا ، ‘‘پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میں نے

ٹی۔20 عالمی کپ میں دھونی ہندوستانی ٹیم کے مینٹر ہوں گے

نئی دہلی// ہندوستان کو دوعالمی کپ اور ایک آئی سی سی چیمپئن ٹرافی دلاچکے سابق ہندوستانی کپتان مہیندرسنگھ دھونی اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے مینٹر ہوں گے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے بدھ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے اعلان کے ساتھ اس کی تصدیق کی ہے ۔ وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے مینٹر بننے کے لئے راضی ہوگئے تھے ۔ میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی اس پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وہ سب اس پر متفق ہیں۔ میں نے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ کوچ روی شاستری سے بھی بات کی ہے اور ان کی بھی یہی رائے ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دھونی نے بطور کپتان ہندوستانی ٹیم کے لیے تین بڑے آئی سی سی خطاب جیتے ہیں جن میں 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 ورلڈ کپ (ون ڈے ) اور 2013 چیم

مفتی باغ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر | گوٹلی باغ نے دانیہامہ والی بال ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

سرینگر//ہارون سے ملحقہ مفتی باغ میدان میں کھیلے جانے والے مفتی باغ والی بال ٹورنامنٹ ،جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ،فائنل میچ کھیل کر اختتام پذیر ہوا۔گوٹلی باغ گاندربل کی والی بال ٹیم نے فائنل میچ میں دانیہامہ والی بال ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام ہارون سپورٹس کلب نے کیا تھا جس میں بسلری واٹر ، راہ باگ آرچرڈ ریزورٹ ہوٹل ، ایسنس ہالیڈیز اور ایس عارفین الیکٹرانکس ہارون نے معاونت کی تھی۔فائنل میچ میں تحصیلدار حضرت بل الطاف احمد، ایس ایچ او ہارون محمد ایوب راتھر ،پھاک ڈیولپمنٹ فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے شائقین کی خاصی تعداد بھی میدان میں موجود تھی ۔  

ہندوستان نے تمام کمزوریوں کو بے نقاب کردیا: وان

لندن// انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اوول میں چوتھے ٹسٹ میں کھیل کے تمام شعبوں میں میزبان ٹیم کی خامیوں کو بے نقاب کیا ہے ، جسے مہمان ٹیم نے 157 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی رواں سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی۔ کرکٹر سے کالم نگار بننے والے وان نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں جسپریت بمرا کی صلاحیت کے فاسٹ بولر کی کمی تھی اور میزبان ٹیم کی پریشانیوں میں ایک انتہائی عام فیلڈنگ میں ناکامی سے اضافہ ہوا۔ انہوں نے ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ٹیم کو سخت مخالفین بھی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کی خامیاں اس ہفتے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں عیاں ہوگئی تھیں۔ انہیں ٹسٹ کے سخت مخالفین نے شکست دی جو اہم لمحات جیتنا جانتے ہیں ، جبکہ ایک بار پھر یہ واضح ہوگیا کہ انگلینڈ کو ان بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے دن ان کے کیچنگ سے شروع کیا ، پہلی اننگز م

امام صاحب شوپیاں میں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

شوپیان // یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے , کپ 2021 کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امام صاحب میں منعقد ہوئی جس دوران ایک والی بال میچ بھی کھیلا گیا ۔ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر شوپیان گورمکھ سنگھ دتہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اس تقریب میں دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس ایس او نے شرکاء  اور فیلڈ سٹاف کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے دوران کہا گیا کہ کھیلوں کے دوران کویڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جائے ،تقریب میں موجود کھلاڑیوں اساتذہ اور طلباء نے سیفٹی پروٹوکول کے مطابق تقریب میں شرکت کی ۔