بابر اعظم کا2007 میں’بال پکر‘ سے پاکستان ٹیم کے کپتان تک کا سفر

پاکستانی  ٹیم کے بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرکے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔بابراعظم کو اپنا یہ سفر ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے کیونکہ 14سال قبل جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وہ میدان سے باہر باؤنڈری پر کھڑے ایک غیرمعروف 'بال پکر' تھے لیکن 14سال بعد وہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور آخری مرتبہ 2007 میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔اس سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ یہ قومی ٹیم کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان انضمام الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز تھی۔انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کامیاب بلے باز بننے کے لیے محض چند رنز ہی درکار تھے لیکن وہ پال ہیرس کی گیند پر اسٹمپ ہو کر یہ ریکارڈ نہ

تازہ ترین