آئی پی ایل نیلامی کیلئے 1200سے زائد کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

ممبئی//(یو این آئی)ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کے لیے 1214 کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے دو روزہ میگا نیلامی میں 10 ٹیمیں ان کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائیں گی۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جے شاہ نے ایک بیان میں کہا، "میگا نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 20 جنوری 2022 کو بند ہوگیا۔ کل 1214 کھلاڑیوں (896 ہندوستانی اور 318 غیر ملکی) نے آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ واضح رہے کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں 270 کیپڈ، 903 ان کیپڈ اور 41 ایسوسی ایٹ کھلاڑی (بشمول 318 غیر ملکی کھلاڑی) شامل ہیں۔ ماگا نیلامی سے قبل کل 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔آئی پی ایل کی موجودہ آٹھ فرنچائزی نے کل 27 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے ، جب کہ دو نئی ٹیموں نے نیلامی سے پہ

آخری اورتیسرا ونڈے آج | ہندوستان کلین سویپ سے بچنے کیلئے میدان میں اُترے گا

کیپ ٹاؤن/(یو این آئی)/ہندوستانی کرکٹ ٹیم جو پہلے ہی سیریز میں صفر۔دو سے پیچھے ہے اب اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ ہندوستان نے اس دورے میں اچھی شروعات کی اور پہلا ٹیسٹ جیتا لیکن اس کے بعد سے اسے مسلسل چار میچ ہارے اور ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز دونوں گنوا دی۔ ہندوستانی کپتان لوکیش راہول کا ماننا ہے کہ ٹیم نے غلطیاں کیں اور اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔ لیکن ہمیں چیلنجز پسند ہیں اور ہم اگلے میچ میں جیت کے ساتھ گھر جانا چاہیں گے ۔ہندوستان نے دوسرے میچ میں 287 رنز کا اچھا اسکور بنایا تھا لیکن گیند بازوں نے مایوس کیا اور وہ اس مضبوط اسکور کا بھی دفاع نہ کر سکے ۔ ہندوستان کے گیندبازنئی گیند سے وکٹیں نہیں لے پا رہے ہیں جب کہ اسپنرز بھی درمیانی اوورز میں کچھ نہیں کرسکے ۔جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز دونوں میں ورلڈ کلاس

تازہ ترین